Nawaiwaqt:
2025-04-22@02:01:08 GMT

پولیوویکسین لازم ، 228زائرین عمرہ کوائیرپورٹ پر روک لیا گیا 

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

پولیوویکسین لازم ، 228زائرین عمرہ کوائیرپورٹ پر روک لیا گیا 

لاہور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ  کے بغیر سینکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے ائر پورٹ پر روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سمیت نجی و غیر ملکی ایئرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ ذرائع  کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے 10 فروری سے سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کے پاس پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت ہوا بازی نے مسافر کے سفر کرنے سے چار ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا۔ نیز روانگی کے وقت ویکسی نیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرضہ نہیں ہونا چاہئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پولیو ویکسین

پڑھیں:

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے

ویب ڈیسک:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔

پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • عازمین حج کے لیے اہم خبر
  • پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت سندھ پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پنجاب میں موٹر سائیکلوں کے لیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • کینال کا معاملہ صدر زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہو گا: مصطفیٰ کمال
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، خواتین سمیت متعدد پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
  • مدینہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی