2025-04-22@10:53:08 GMT
تلاش کی گنتی: 142
«کوریا کے ساتھ»:
اسلام آباد (نامہ نگار ) آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام ، ، شہباز شریف کا دوٹوک اعلان:آزاد کشمیر کی خوشحالی میرا مشن ہے، شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگی وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ملکی سیاست، کشمیر کی ترقی اور عوامی مفاد پر تفصیلی مشاورت , تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی قیادت نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے اہم رہنما چوہدری عبدالرحمن، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق شریک...
امریکہ کی سب سے باوقار اور ممتاز سمجھی جانے والی ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کو باضابطہ طور پر عدالت میں چیلنج کیا ہے جس کے تحت پچھلے دنوں ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کو انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے 2.2 ارب ڈالر کی گرانٹ روکنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ ہارورڈ یونیورسٹی میں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں اٹھنے والی آوازں پر سخت ناراض ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس سلسلسے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے گرانٹس کو روکنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ساتھ کیے گئے فیڈرل گورنمنٹ کے کیے گئے معاہدے ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور ہارورڈ یونیورسٹی کی غیر ملکی طلبہ کو...
جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے استحکام کی کوششوں کو محفوظ بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کی انھوں نے کہا کہ پاکستان کو قومی خودمختاری میں مدد فراہم کریں گے، پاکستان کو ترقی کے راستے پر چلنے میں مدد دیں گے۔ جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے۔ چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ ’میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔‘ ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ ’اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی جانے والی پیش کش کو قبول کر لیتا، ایک ایسی پیشکش جس میں دو سال کی خاموشی کے بدلے قانونی کارروائی سے مکمل استثنیٰ کی تجویز دی...
کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا اختیار نہیں دیا ، عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے، میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاونٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی...
سپریم کورٹ میں عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے واقعے سے متعلق مقدمے کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنایا کہ یہ کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس سے مماثلت رکھتا ہے اس لیے دونوں کیسز کو آپس میں منسلک کر کے آئندہ ہفتے اکٹھے سنا جائے گا چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت چاہتی ہے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تمام کیسز میں فیصلہ سازی کا ایک جیسا معیار ہو کیونکہ ان کیسز میں قانونی نکات ایک جیسے ہیں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور عمر سرفراز چیمہ دونوں کے کیسز جسمانی ریمانڈ سے متعلق ہیں لہٰذا...
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کیساتھ منسلک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ منسلک کردیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عمرسرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی...
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کیساتھ آئندہ ہفتہ سنا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت: یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع عمر سرفراز چیمہ 9 مئی ریمانڈ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز فیصلوں میں یکسانیت ہو۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے، عمر سرفراز چیمہ کا کیس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کیلئےاپیل پرسماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا، چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے،عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے،وکیل عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ میرے موکل کو گرفتار کرنے...

حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے، ہم انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیت، حقیقی وقت میں رابطہ اور فرانزک و تکنیکی اشتراک جیسے میدانوں میں اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں، خلیجی ممالک کی حمایت اور شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ وہ بدھ کو پاک۔خلیج انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود، ڈی جی اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کے حکام افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ وزیر داخلہ و انسداد سینیٹر محسن نقوی...
راولپنڈی: 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم سوتیلے باپ کو عدالت نے سزا سنا دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سوتیلی بیٹی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے سوتیلے باپ خلیل احمد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ 12 سالہ طالبہ بیٹی کے ساتھ جبری زیادتی کا مقدمہ اس کی والدہ نازیہ نے درج کرایا تھا، جس پر عدالت نے سزا سنائی، جس کے بعد مجرم سوتیلے باپ چوہدری خلیل ولد چوہدری لعل دین کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ روات پولیس نے 15 اپریل 2024ء کو...

اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانے اور سیاحت کے فروغ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانے اور سیاحت کے فروغ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ، ممبر پلاننگ، ممبر انجنئیرنگ اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست پودے اور درخت لگانے اور شجرکاری مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.بریفننگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا...
چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہنوئی کے صدارتی محل میں ویتنام کے صدر لونگ کونگ سے ملاقات کی۔ منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور “چین اور ویتنام کے درمیان عوامی تبادلوں کا سال” بھی ہے۔ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے، قریبی یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور اتحاد پر قائم رہتے ہوئے سوشلسٹ ممالک کے درمیان فائدہ مند تعاون اور...

سینیٹر ناصر بٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین، ترسیلات زر کے نئے ریکارڈ کو پی ٹی آئی بیانیے کی شکست قرار دے دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ نے مارچ2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر بھیج کر وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ اس امر کا ثبوت ہے کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ترسیلات زر روکنے کی “ملک دشمن کال” کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ ناصر بٹ...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2025ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے دھرنے کے مقام پر کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر پیر کو کوئٹہ میں کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ کانفرنس دھرنے کے مقام پر منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں بلوچ لانگ مارچ کرنے والوں کے مطالبات اور بلوچستان کو درپیش سنگین مسائل پر...
بھارت میں کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک پادری کو گرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے کوئمباٹور میں واقع ایک چرچ کے پادری کو 2 نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، کنگز جنریشن چرچ کے پادری جان جیبراج کو کل شام گرفتار کیا گیا، اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ 37 سالہ جبراج جن کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوروز ہیں، وہ مہینوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے، کوئمباٹور کے سینٹرل آل ویمن پولیس اسٹیشن نے اسے تلاش کیا اور اپنی تحویل میں لے لیا، قبل ازیں کوئمباٹور سٹی پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے...
اسلام ٹائمز: ایک اور مقصد جو تصور کیا جا سکتا ہے، وہ یہ ہے کہ "بہت مثبت" قرار دیکر یہ ظاہر کیا جائے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کی ٹیم نے مذاکرات شروع کیے ہیں اور وہ ایرانی عوام کی مشکلات کو دور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس پلاننگ کا مقصد ایران کے اندرونی، سیاسی اور اقتصادی ماحول کو متاثر کرنا ہے اور اسکے نتیجے میں ایرانی قوم میں جھوٹی امید پیدا کرنا اور عوامی خیالات کو گمراہ کرنا ہے۔ اس پروپیگنڈہ کا مقصد امریکہ کیخلاف ایران کی خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک حساب کتاب کو مشکوک بنانا ہے۔ تحریر: مھدی جہانتیغی سٹیو وٹکاف نے عمان میں ایران کے ساتھ ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں کہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) ایک سینئر اسرائیلی حکومتی اہلکار نے خبردار کیا کہ ترکی شام میں ایک ''نو عثمانی ریاست‘‘ کے قیام کی کوشش کر رہا ہے اور اگر اس نے ''سرخ لکیر‘‘ کو عبور کیا تو اسرائیل کارروائی کرے گا۔ اس کے جواب میں ترک حکومتی اہلکاروں نے کہا ہے کہ غزہ، لبنان اور شام پر جاری اپنے فضائی حملوں کے ساتھ، اسرائیل کی ''بنیاد اور نسل پرست حکومت‘‘ جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کے ساتھ ''ہمارے خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ‘‘ بن گئی ہے۔ عالمی برادری اسرائیلی حکومت کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کو یقینی بنائے، انقرہ یہ تازہ ترین غیر سفارتی تبصرے گزشتہ ہفتے کے آخر...

’سب کرکے دیکھ لیا آپ مان کیوں نہیں لیتے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے‘ میاں اسلم قبال کا مقتدرہ کو مشورہ
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم قبال نے مقتدرہ کو مشورہ دیا ہے کہ آپ مان کیوں نہیں لیتے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام ٹی وی چینلز پر اینکرز روزانہ بیٹھ کر "پی ٹی آئی ٹوٹ گئی، پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا" جیسی باتیں کرتے ہیں، پچھلے ڈھائی سال سے جو کچھ پی ٹی آئی کے ساتھ ہو چکا ہے، ہر طرح کا جبر، فسطائیت، گولیاں، بندوقیں سب کر کے دیکھ لیا، آپ نے زور لگا کر تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا، اغواء کیا سب کچھ کر کے دیکھا،...
لاہور (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ذہنی معذور متاثرین کا بیان قلمبند کیے بغیر مقدمے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 21سالہ زیادتی کا شکار گونگی، بہری اور ذہنی معذور لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر 9صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن کے مطابق گونگی بہری اور ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ 23اپریل...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ اسکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی تھی۔ مقتولہ اور اس کے شوہر امین کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔ مقتولہ کا شوہر اہلیہ کے جعلی عامل کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جب جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک ایسا سابق اداکار بھی ہے جس نے تبو اور ایشوریا جیسی بڑی اداکاراؤں یہاں تک کے شاہ رُخ خان کے ساتھ بھی کام کیا تاہم اب وہ نیوزی لینڈ میں گمنام زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرزا عباس علی کو کئی بڑے ستاروں جیسے مموتی، ایشوریہ رائے بچن، تبو سمیت بہت سے دوسرے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ مرزا ایک زمانے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت مشہور تھے اور انہیں اپنی پہلی فلم کے بعد خوب بہت شہرت ملی تھی۔ انہوں نے انڈسٹری میں 20 سال تک کام کیا، شاہ رخ خان اور کمل ہاسن کی فلم ارے رام میں بھی ایک چھوٹا کردار...
ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کا یہ بیان امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کو ترجیح دیں گے۔ٹرمپ نے گزشتہ ماہ تہران سے واشنگٹن کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سفارت کاری کی ناکامی کی...
اپنے بیان میں وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ اگر وزیراعظم نے متنازع کینالز منصوبے کو ختم نہیں کیا تو پھر پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، کینالز کے معاملے پر کسی بھی حد تک جائیں گے اور اس منصوبہ کو ختم کروائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی موقف ہے کہ متنازع کینالز نا منظور، متنازع کینالز کے خلاف سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور آپکو یہ احتجاج سیاست لگ رہا ہے؟۔ جام خان شورو نے اپنے...
پی ٹی آئی سمیت حکومت مخالف جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ عید کے بعد ان کا ایک مشترکہ گرینڈ الائنس سامنے آ جائے گاجو ایک بڑی سیاسی تحریک کا نقطہ آغاز بھی ہوگا۔پی ٹی آئی کے کچھ سیاسی رہنما اس نقطہ پر اتفاق کرتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی مختلف ریاستی اور حکومتی جبر و پابندیوں کی وجہ سے سیاسی طور پر تن تنہا کوئی بڑی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور اسے دیگر جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا۔ پی ٹی آئی نے سیاسی سرگرمیاں کرنے کی کوشش کی تو انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر ہم...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں انکے خاندانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں ۔اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جبکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت...

آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے:صدر مملکت کا قوم کو عید کی مبارکباد کا پیغام
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے اور ہمیں چاہیے کہ زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ...
شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی ہے۔ شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی۔ یہ کابینہ اس بات کا سنگ میل سمجھی جا رہی ہے کہ یہ اسد خاندان کی دہائیوں پر محیط حکمرانی کے خاتمے اور شام کے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔ نئی حکومت جو کہ سنی اسلام پسندوں کی قیادت میں ہے مغرب اور عرب ممالک کی جانب سے ملک کی مختلف نسلی اور مذہبی برادریوں کی شمولیت پر زور دینے کے دباؤ میں رہی ہے۔ یہ دباؤ اس...
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ قیادت کے دور میں عمران خان کو حکومت جتنی دیر اندر رکھ سکی وہ رکھے گی کیونکہ عدالتوں کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کروایا جا سکتا۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں فواد چوہدری نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کا زمہ دار شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا کو قرار دیا جنہوں نے عمران خان کو 23 موجودہ ارکان اسمبلی اور سینیٹ کی لسٹ دے کر انہیں نکالنے کی سفارش کی۔ ’سلمان راجا جیسے بونے پی ٹی آئی چلائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔ جب آپ 23 ایم این ایز اور سینیٹرز کی لسٹ عمران خان کو دیں گے...
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)نوجوان اور اس کے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے ایک ساتھ قتل کر دیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او نے نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں دادخیل کے علاقہ کچہ ڈیرہ لالے خیلانوالہ میں نوجوان شکیل اور اسکے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں اور پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش،ڈی پی او اختر فاروق نے دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا...
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند(فائل فوٹو)۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ ورثا نے پولیس کو کہا کہ لاشیں بازیاب کرکے ان کے حوالے کریں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ صوبے کی کسی سیاست حکومت نے پہلے مسئلہ کی اونرشپ نہیں لی، بلوچستان کی اس حکومت نے مسئلہ کی اونرشپ لی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر کام ہوا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا رابطہ رہتا ہے۔
سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے برکت مارکیٹ کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے. وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی . شہباز شریف نے واقعے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور نتائج پر بریفنگ دی گئی۔پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جولائی 2024ء میں مذاکرات شروع ہوئے، 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے گئے۔(جاری ہے) حکام نے کہا کہ 8 بگاس پاور پلانٹس کے رعایتی معاہدے کیے گئے، صارفین کو ریلیف کے لیے کیسز ریگولیٹرز کو بھیجے ہیں، سولر اور...
لاہور میں 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا اور 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم اصغر کو گرفتار کرلی۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے کہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ ہمسائیہ اصغر بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ بچی کے والد مظہر علی کی مدعیت میں نامزد ملزم اصغر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج نادر...
میئر کراچی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ورنہ کچھ بھی نہیں، ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، ہمارے پاس وفاق میں حکومت بنانے کیلئے ووٹ نہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اقتدار کیلئے ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی والوں نے پاکستان پر حملہ کیا ہم ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، 9 مئی کرنے والوں نے آج تک مذمت نہیں کی، کیا پی ٹی آئی کے ساتھ جا کر بیٹھ جائیں۔؟ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ...

چین سہ فریقی تعاون کے فروغ کے لئے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین- جاپان- جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سےبتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای چین -جاپان- جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج جاپان روانہ ہوئے ہیں اور جاپان کے ساتھ چھٹے چین جاپان اعلیٰ سطحی اقتصادی ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تینوں فریقین چین- جاپان- جنوبی کوریا باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں پانچویں چین- جاپان- جنوبی کوریا سربراہ اجلاس کے...
مظفرآباد: پسند کی شادی میں ناکامی پر دریا میں چھلانگ لگانے والے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش دریائے جہلم میں چناری کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اوڑی میں خودکشی کرنے والے 22 سالہ نوجوان کی لاش چناری کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت 22 سالہ یاسر حسین کے نام سے ہوئی۔ متوفی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقہ بس گراں ، اوڑی ضلع بارہ مولہ سے ہے۔ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات مقامی لوگوں کی اطلاع پردریا کنارے لگی لاش کوریسکیو کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے حکام اورلواحقین نے رابطہ کیا تو لاش کوغیرفعال چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ سے واپس بھیجا جائے گا، متوفی یاسر...
جارج گلیزمین کی رہائی میں قطر نے اہم کردار ادا کیا، جس نے حالیہ ملاقات کے دوران طالبان سے مذاکرات میں کامیابی حاصل کی۔ اسلام ٹائمز ۔ افغان عبوری حکومت اور امریکا کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے، دو سال سے افغانستان میں قید امریکی شہری جارج گلیزمین کو رہا کردیا گیا ہے اور وہ اب امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قطر اور امریکا کے درمیان ان کی رہائی کے لیے کئی ہفتوں تک مذاکرات جاری رہے جس کے نتیجے میں طالبان حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت انھیں رہا کیا۔ قطر نے جارج گلیزمین کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا جس نے حالیہ ملاقات کے دوران طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی حاصل...
یورپی ملک فن لینڈ مسلسل 8 ویں سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ خوشی کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اس فہرست میں پاکستان سمیت147 ممالک میں کو شامل کیا گیا ہے اور فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ پاکستان اور بھارت کون سے نمبر پر ہیں؟اس فہرست میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 108 تھا جب کہ پڑوسی ملک بھارت جو گزشتہ سال کی رپورٹ میں 126 ویں نمبر پر تھا...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ میں سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگیزئی اپنی بیٹی صائمہ کے ساتھ سفر کررہے تھے۔ صائمہ جوگیزئی نے مبینہ طور پر عملے کے ساتھ غیرشائستہ زبان استعمال کی۔ صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کو طیارے میں فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔ کپتان نے مسافروں کے تحفظ کی خاطر باپ اور بیٹی کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا جس پر صائمہ جوگیزئی نے طیارے سے اترنے سے انکار کردیا۔ اس دوران صائمہ جوگیزئی نے غصے میں فضائی میزبان کو مکا مارا جس سے خاتون فضائی میزبان کی ناک سے خون بہنے لگا اور ایک دانت بھی ٹوٹ گیا جس کے بعد اے ایس...

دہشتگردی اور فتنے کے خلاف سب کو یک زبان ہو کر ریاست کے ساتھ ہونا چاہیے، چیف خطیب کے پی مولانا طیب قریشی
معروف عالم دین و چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا طیب قریشی نے رمضان المبارک کے دوران دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور علما کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے دہشتگردوں اور فتنہ پھیلنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہونی چاہئے اور اس میں ہر مکتبہ فکر اور طبقے کو ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا طیب قریشی نے ماہ رمضان کی اہمیت اور ملک کی موجودہ صورت حال پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔ اور اس ماہ مساجد آباد ہوتی تھیں لیکن افسوس کی بات اس مبارک ماہ میں بھی علما...

مشہور سنگر نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ،شوہر کے ساتھ صلح کر لی،پولیس کو مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا
مشہور سنگر نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ،شوہر کے ساتھ صلح کر لی،پولیس کو مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )مشہور سنگر نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ،شوہر کے ساتھ صلح کر لی،پولیس کو مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعائ،نصیبو لال کے بھائی کے مطابق نصیبو لال اور شوہر کے درمیان صلح نامہ ہو گیا، بہنوئی کو سمجھا بھجا کر راضی نامہ کیا۔نصیبو لال اور شوہر کے درمیان اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا، پولیس سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین میں امریکہ کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دیا ہے پیوٹن اور امریکی سفیر سٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز ماسکو میں ملاقات کی تھی جس کے بعد کریملن نے کہا تھا کہ وہ امن عمل کے بارے میں امریکہ کی ’محتاط رہتے ہوئے امن کے لیے کوشش سے اتفاق کرتا ہے.(جاری ہے) ٹرمپ نے سوشل پوسٹ میں کہا کہ بات چیت نے بہت اچھا موقع فراہم کیا ہے کہ یہ خوفناک، خونی جنگ بالآخر ختم ہوسکتی ہے تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پوٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے پہلے ہی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بازیاب کرایا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بغیر کسی ہچکچاہٹ یا رحم کے شکار کرکے ختم کردیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کی کارروائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا غلط ہے، سرفراز بگٹی وہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر ہونے والے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی کانفرنس خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر آرمی...

پاکستان کی افواج ،سیکورٹی اداروں نے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو بہادری سے خاک میں ملا دیا‘شافع حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ اگلے 2ماہ میں قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 15نئی فیکٹریاں لگنے جارہی ہیں ،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر یہاں گارمنٹ سٹی بن رہا ہے جہاں چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری منتقل ہوگی،فیڈمک کے زیر اہتمام فیصل آباد میں 9ہزار ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹس کی سیکیورٹی وال کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا باقی ماندہ کام اگلے 2ماہ میں مکمل ہو جائے گا، ہم نے انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو بند کروادیا اس لئے اب یہاں تیزی سے کارخانے لگ رہے ہیں ،پالیسی کے مطابق 2سال کے اندر کارخانہ نہ لگانے...

وی ایکسکلوسیو: جعفر ایکسپریس واقعہ پر سیاسی جماعتوں کو اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے: قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے اس وقت ملک بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ نہری پانی کے معاملے پر پنجاب کا کیس بھی مضبوط ہے مگر سندھ کے ساتھی جذباتی ہورہے ہیں، باہمی اعتماد سازی تک اس معاملے کو مؤخر کر دینا چاہیے تاکہ مزید دراڑیں نہ پڑیں۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار ’میں اور آپ (دہشت گردوں سے) نہیں لڑ سکتے، جو لڑ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ پر عائد معطلی کو ’قریباً‘ ختم کر دیا ہے اور وہ سعودی عرب میں یوکرینی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے اچھے نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ معطلی کو ختم کرنے پر غور کریں گے، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ ہم نے قریباً کرلیا ہے، ہم نے قریباً کرلیا ہے۔ واضح رہے کہCIA کے ڈائریکٹر جان ریٹ کلف نے بدھ کو کہا تھا کہ امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ روک دی ہے، تاکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر روس کے ساتھ امن مذاکرات میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تناؤ فیفا کلب ورلڈ کپ کو اہم بنادے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر سے اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ امریکی انتظامیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازع پر اثر انداز ہوگی، تاہم یہ ضرور ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارتی تناؤ کی وجہ سے یہ ورلڈ کپ سب کے لیے دلچسپ ضرور ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ تناؤ کی وجہ سے کھیل میں جوش آئے گا، اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے ٹاسک فورس کی منصوبہ بندی...
ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما نے کہا کہ اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما اسد قیصر نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ راہنما پی ٹی...

حکومت کہتی ہے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں لیکن کل بغیر کسی معاہدے کے بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) عافیہ صدیقی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے دوران سماعت کہا کہ حکومت کہتی ہے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں لیکن کل بغیر کسی معاہدے کے بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کر دیا، پچھلی سماعت پر اٹارنی جنرل آفس کو کہا تھا کہ حکومت کو تجاویز دیں اور عدالت کو بھی آگاہ کریں لیکن اب حکومت عافیہ صدیقی کے کیس کو ختم کرنے کا کہہ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں حکومت کو کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی. عدالت نے ریمارکس دیے کہ جانے مانے صحافی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا. حکومت لواحقین کو سپورٹ کیوں نہیں کر رہی؟سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت وفاقی حکومت نے کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے وقت مانگ لیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے موقف اختیار کیا کہ کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کا معاہدہ ہو چکا ہے. معاہدے...
اسلام آباد: ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے وقت مانگنے پر سپریم کورٹ نے پیشرفت میں سست روی پر سخت سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی، کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کا معاہدہ ہوچکا ہے اور معاہدے کے مطابق اس کی توثیق کا عمل جاری ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا آج تک توثیق کیوں نہیں...
خیبر پختونخوا کی حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور مشترکہ منافع کے معاہدوں سے روک دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں من پسند پبلشرز سے درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے اشتراک کے معاہدوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ معاہدے سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کتابیں چھپائی کے لیے من پسند پبلشرز کو دی گئیں، پرائیویٹ پبلشرز کو منافع میں شراکت داری کے معاہدے دیے جا رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغانستان کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے صوبائی سطح پر جرگہ تشکیل دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے پریس سیکریٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور سے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا حکومت 2 مذاکراتی وفد افغانستان بھیجے گی، ٹی او آرز تیار وزیراعلیٰ اور افغان قونصل جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی تجارت کے فروغ، علاقائی امن و استحکام، صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور افغان قونصل جنرل نے ملاقات کے دوران طورخم پر پاک...
ALIGARH: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے بی کے یونین اسکول کے قریب دن دہاڑے 11 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر محمد وسیم علی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا ہے کہ سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں 11 ویں جماعت کے طالب علم محمد کیف اپنے اسکوٹر پر دیگر تین افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی دوران مسلح افراد وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کو مقتول کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران ان میں سے ایک شخص نے محمد کیف پر فائرنگ...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم روس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔ روس کے اول نائب وزیر برائے توانائی پاول سوروکن نے 6 رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، ہم روس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ اہوں نے کہا کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن سے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات نہایت مفید رہی، وزیراعظم...
اٹلی کے سب سے بڑے اخبار میں 200 یہودیوں کے مشترکہ بیان میں اٹلی کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے اس منصوبے کے ساتھ گٹھ جوڑ نہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اطالوی یہودیوں نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اٹلی کی حکومت کو اس منصوبے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ اطالوی یہودیوں نے غزہ کی پٹی میں "نسلی تطہیر” کے منصوبے کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے اطالوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس منصوبے کے ساتھ گٹھ جوڑ نہ کرے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات بدھ کے روز اٹلی کے سب سے بڑے اخبار ''لا ریپبلیکا'' میں شائع کردہ 200 سے زائد یہودیوں کے شائع کردہ ایک...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ماضی کی غلطی قرار دے کر آگے بڑھنے کا مشورہ دے دیا۔سماءٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت مخالف تحریک شروع ہے اور اس جدوجہد میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا رہے ہیں جبکہ امید ہے صحافی برادری، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں ساتھ دیں گی۔بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ٹی آئی دور میں اسٹیبلشمنٹ حکومت کے ساتھ نہیں تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو پہلے ہوا وہ تو...
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ماضی کی غلطی قرار دے کر آگے بڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری حکومت مخالف تحریک شروع ہے اور اس جدوجہد میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا رہے ہیں جبکہ امید ہے صحافی برادی، سول سوساٹی اور سیاسی جماعتیں ساتھ دیں گی۔ بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ٹی آئی دور میں اسٹیبلشمنٹ حکومت کے ساتھ نہیں تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو پہلے ہوا وہ تو ہوچکا، اب آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پہلے غلطیاں ہوئیں تو اس...
کراچی(نیوزڈیسک)حال میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہریار منور صدیقی اب شادی کے فوائد گنواتے نظر آ رہے ہیں۔شہریار منور کی شادی دسمبر میں اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔رنگا رنگ تقریبات میں روایتی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل میں منعقد کی گئی تھیں۔ دونوں کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے تھے اور اب بھی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔دلہے میاں اپنی شادی سے کچھ زیادہ خوش نظر آتے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے مداحوں کو شادی کے فوائد گنواتے ہوئے کر رہے ہیں۔حال ہی میں انھوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج ڈیجیٹل اثاثوں پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، جبکہ صدر ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ، گورنرسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، اور سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی ارتقاء‘ اس کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے ضوابط پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ جو کہ امریکی حکومتی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہیں۔ شرکاء نے مالی تحفظ‘ خطرات کی روک تھام، اور پاکستان کی...
لاہور میں گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش اور دوست کے ساتھ دوست کی بدفعلی کے واقعات پیش آئے ہیں، پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کوٹ لکھپت میں اوباش شخص نے خاتون سے جنسی درندگی کی کوشش کی جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ مقدمہ کے متن کے مطابق خاتون گھر میں اکیلی تھی اس دوران ملزم عامر گھر میں داخل ہو گیا، ملزم نے خاتون کو اکیلا پاکر جنسی درندگی کی کوشش کی، خاتون کے شور کرنے پر ملزم عامر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا ہوا فرار ہوگیا۔ اسی طرح لاہور میں ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں داتا دربار کے علاقے...
راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
نیوزی لینڈ چیمپییئنز ٹرافی کی تاریخ میں کل 5 سینچریاں بناکر انگلینڈ کے برابر پہنچ گیا جس نے بھی اس میگا ایونٹ میں اب تک اتنے انفرادی سینکڑے اسکور کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 8 کھلاڑی آؤٹ کیویز کے 2 کھلاڑیوں نے کراچی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف سینچریاں اسکور کیں۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے ول ینگ (107 رنز) اور ٹام لیتھم نے (118 رنز ناٹ آؤٹ) شامل ہیں۔ ول ینگ اور ٹام لیتھم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں ایک ہی اننگز میں سینچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلی اور...
سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مسائل کا حل اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔

ملک میں قانونی کی حکمرانی اوراداروں کی مضبوطی کے لیے سیاست دانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنا ہو گا.اسدعمر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں قانونی کی حکمرانی قائم کرنے اوراداروں کی مضبوطی کے لیے سیاست دانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنا ہو گا‘پارلیمان بے معنی ہوچکی ہے، پارلیمان کے پاس پاکستان کے سیاسی مسائل کا حل نہیں ہے بڑے سیاسی فیصلے پارلیمان کے باہر ہوتے رہے ہیں، غیرسیاسی قوتیں پارلیمان سے باہر بیٹھ کر فیصلوں پر اثرانداز ہوتی ہیں سیاست دان بھی بڑے فیصلے پارلیمان کے اندر نہیں کرتے اس وقت پارلیمان میں جوکچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں اسدعمر نے کہا کہ کوئی بھی نظام اتنا طاقت ور ہوتا ہے جتنے اس کے ادارے طاقت...
نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، جہاں کمبھ میلے کے لیے جانے والے 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی رات دہلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب ہزاروں افراد کمبھ میلے کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔ ناقص انتظامات اور ہجوم کے دباؤ نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں 18 لاشیں اور متعدد زخمی پہنچائے گئے، لیکن مودی حکومت نے اس واقعے کو معمولی قرار دے کر میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی سرکاری...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کے مشاورتی اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بااثر سیاسی و مذہبی شخصیات پر مشتمل جرگہ تشکیل دینے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شرکا نے مطالبہ کیا کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سدباب کیا جائے۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدرات وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق شرکا نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرگہ تشکیل دیا جائے، جو بااثر...
پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل تھے۔ شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کیے جائیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملکر کام کریں گی، قیام امن سب سے اہم ہے، قومی مفاد کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور میں...
شوہر کوآشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹیگیشن نواں کوٹ راشد محمود کے مطابق ملزمہ عظمیٰ بخاری نے2023 میں آشنا عمران کے ساتھ مل اپنے شوہر اکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے عزیز واقارب کو بتائے بغیر مقتول اکبر علی کی لاش کو جنازہ کروائے بغیر قبرستان میں لاوارث دفنا دیا تھا۔ ملزمہ عظمیٰ بخاری مقتول کی دوسری بیوی تھی۔ ملزمان واردات کے بعد روپوش تھے۔ مقتول کی بیٹی نے شک گزرنے پر وقوعہ کے تقریباً 11 ماہ بعد اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس پراسیکیوشن...
سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز کے اضافے کیساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔ سنیارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلے نمبر پر ، جسٹس منیب اختر دوسرے ،جسٹس امین الدین خان کا تیسرا، جسٹس جمال مندوخیل کا چوتھا نمبر جسٹس محمد علی مظہر کا پانچواں، جسٹس عائشہ ملک کا سنیارٹی میں چھٹا نمبر جسٹس اطہر من اللہ ساتویں، جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں نمبر پر موجود جسٹس شاہد وحید نویں، جسٹس مسرت ہلالی دسویں، جسٹس عرفان سعادت کا گیارہواں نمبر جسٹس نعیم اختر افغان سنیارٹی لسٹ میں بارہویں نمبر پر ہیں۔ جسٹس شہزاد ملک سنیارٹی لسٹ میں تیرہویں نمبر پر ،جسٹس عقیل عباسی چودھویں نمبر پر موجود، جسٹس شاہد بلال حسن...
سپریم کورٹ میں نئے ججز کے اضافے کے ساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پہ نئے حلف لینے والے 7 ججزاوران کی پروفائل پبلک کر دی گئی۔ سینارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس کے بعد جسٹس منصورعلی شاہ پہلے، جسٹس منیب اختر دوسرے، جسٹس امین الدین خان تیسرے اور جسٹس جمال مندوخیل چوتھے نمبر پر ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر کا پانچواں، جسٹس عائشہ ملک کا سنیارٹی میں چھٹا نمبر ہے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ ساتویں، جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ جسٹس شاہد وحید نویں، جسٹس مسرت ہلالی دسویں، جسٹس عرفان سعادت کا گیارہواں نمبرپر ہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان سنیارٹی لسٹ میں بارہویں، جسٹس شہزاد ملک تیرہویں نمبر...
یہ تو بیشتر افراد کے معلوم ہے کہ ایشیا کے امیر ترین شخص بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی ہیں مگر ان کے بعد دوسرا امیر ترین خاندان کونسا ہے؟بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ایشیا کے امیر ترین 20 خاندانوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔اس فہرست کے ٹاپ 10 ناموں میں 4 بھارتی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق امبانی خاندان ایشیا کا امیر ترین خاندان ہے۔یہ خاندان مجموعی طور پر 90.5 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور ریلائنس انڈسٹریز ان کی دولت میں اضافے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔ایشیا کا دوسرا امیر ترین خاندان تھائی لینڈ سے تعلق رکھتا ہے۔ Chearavanont خاندان مجموعی طور پر 42.6 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور اس کے مختلف کاروبار...

فلپائن کا “ٹائفون” درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام کی تنصیب کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون دوسروں اور خود کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلپائن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی امریکی تنصیب کے معاملے پر، چین نے بارہا اس کے سنگین نقصان کی وضاحت کرتے ہوئے سخت مخالفت کی ہے. فلپائن میں امریکہ کی جانب سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب نے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور دیگر ممالک کے جائز سلامتی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ فلپائن نے “ٹائفون” کی تنصیب کے لئے امریکی فریق کے ساتھ تعاون کیا، اپنی سلامتی اور قومی دفاع کو دوسروں کے حوالے کیا، اور یہاں تک کہ خطے میں جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور اسلحے کی دوڑ کے خطرات...
لاہور: شوہر نے سالی سے رشتے جوڑنے کے بعد اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، تاہم پولیس نے سالی اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ساندہ میں گلا کاٹ کر جواں سال عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان...
مذہب کے خاطر کئی اداکاراؤں کو شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے تو ہم نے دیکھا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کے ایک ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ مولانا ہیں۔ یہاں بات ہورہی ہے مشہور بالی ووڈ فلم ’پھول اور کانٹے‘ سے 1991 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے عارف خان نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہبی راہ اختیار کر لی تھی۔ اس فلم میں نہ صرف اجے دیوگن نے اپنا ڈیبیو کیا تھا بلکہ وِلن کا کردار ادا کرنے والے عارف خان نے بھی پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ حال ہی...
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صحافتی تنظیموں کی جانب سے احتجاج اور شدید ردعمل کے بعد پیکا ایکٹ سے متعلق خدشات دُور کرنے کے لیے صحافیوں کے ساتھ مل کر ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں حکومت اور صحافیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین پولین بلوچ نے اس حوالے سے کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت جن تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، انہیں ذیلی کمیٹی میں تفصیل سے سنا جائے گا اور حل نکالا جائے گا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ریگولیٹری...
بھارت کی جیل میں قید ممتاز کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 10 سال گزر گئے ہیں شوہر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے، جسے نا صرف پاکستان اور آزاد کشمیر بلکہ پوری دنیا میں بھرپور جوش و جذبے سے مناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس روز دنیا بھر میں ہونے والے احتجاج سے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا ہے۔ بھارت کیسے کشمیریوں کے حقوق کو پامال کررہا ہے؟ مشعال ملک نے...
ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا کیا جائے گا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس ریلی کی قیادت وفاقی وزرا کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ وزارت امور کشمیروگلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت صدر آزاد کشمیر کریں گے جس میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، بھارتی فوج کے یہ کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہو ئی جس دوران شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ رمضان پیکیج:فی خاندان 10 ہزار روپے دینے کا اعلان فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر...
قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی جو ملک کے وزیر خارجہ بھی ہیں، نے پہلی مرتبہ اسرائیلی چینل 12 براڈ کاسٹر کو انٹرویو دیا جس نے تہلکہ مچا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی چینل 12 کو دیے گئے انٹرویو میں قطری وزیراعظم کی جانب سے غزہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر تفصیلی بات کی گئی۔ انٹرویو میں قطر کے وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی پر رضامندی کے لیے دباؤ ڈالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں...
صوابی (آن لائن)تحریک انصاف کے مرکز ی رہنمااسد قیصرنے کہا ہے کہ 8فروری کو پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی، صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، انہوں نے چور شہباز کو بٹھا دیا، شہباز صرف 17 سیٹوں کا مالک ہے، اسے وزیرِاعظم بنا کر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی، عمران خان اس ملک کا حقیقی وزیرِاعظم ہے، انشاء دنیا کو دکھائیں گے کہپاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، انہوں نے زبردستی جو مینڈیٹ ہم سے چھینا ہے، اسے واپس لیں گے،26ویں آئینی ترمیم کے بعد انہوں نے عملاً عدالتی نظام کو ختم کر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )معاشی استحکام کے آثار کے درمیان ماہرین کا مشورہ ہے کہ پاکستان کو 2025 میں ملازمتوں کی تخلیق، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہدفی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط میں توازن رکھنا چاہیے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید علی احسان نے وضاحت کی کہ حکومت کی موجودہ حکمت عملی نے امید افزا علامات ظاہر کی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر معیشت اپنی موجودہ رفتار پر جاری رہتی ہے تو حکومت کے پاس مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ اگلے تین سالوں...

ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے