آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے:صدر مملکت کا قوم کو عید کی مبارکباد کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے اور ہمیں چاہیے کہ زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے۔ یہ دن ہمیں اتحاد اور یک جہتی کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور پاکستان کو ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہمیں آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارا ملک ایک مضبوط اور خوش حال ریاست کے طور پر ابھرے۔
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،نماز ِعید کے روح پرور اجتماعات ، امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اس موقع پر میں اہل مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے بھی دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد آزادی کے ساتھ عید نصیب فرمائے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے روزے اور عبادات قبول فرمائے اور پاکستان کو امن اور خوش حالی کی راہ پر ڈال دے۔ آمین!
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،20اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
آج بروزاتوار،20اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ پاک پر توکل رکھ کر قدم اٹھائیں گے تو کامیابی ضرور حاصل ہوگی۔ آپ کافی دنوں سے جن جن مشکلات اور پریشانیوں کا شکار تھے، انشاءاللہ اب بڑی تیزی سے ان میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں تھے وہ صرف دعا کریں۔ اللہ پاک اس سے نکال دیں گے ہر طرح کی نحوست اب ختم ہو جائے گی، فکر مند نہ ہوں اچھے دنوں کا آغاز ہونے والا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اگر آپ کو کسی نے تنگ کر رکھا ہے۔ آپ پر کسی قسم کا وار کررہا ہے تو فکر مند نہ ہوں۔ وہ آپ کو چاہ کر بھی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ اللہ ہے نا۔ اس سے طاقتور کون ہے اور جو لوگ بے گناہ جیل میں بند ہیں، وہ انشاءاللہ آزاد ہوں گے۔ انکوائری، مقدمے وغیرہ سے نجات حاصل ہوگی اور نئی نوکری یا تبدیلی کا حصول بھی آسان ہوگا۔ اب راستے صاف ہونا شروع ہو گئے ہیں، فکر نہ کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس شخص نے اپنا کام شروع کرنا ہے، وہ اللہ کا نام لے کر بسم اللہ کریں۔ اللہ ضرور اس میں برکت ڈال دیں گے اور آپ کی زندگی میں برسوں سے جو پریشانی چل رہی ہے، اب اس کا خاتمہ ہونے والاہے۔ اب گھریلو حالات بھی بدلیں گے جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اب الگ رہنے کی کوشش کریں گے جس میں وہ کامیاب ہوں گے جو لوگ بے روزگار ہیں، ان کا روزگار اب لگ جائے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی ایک پرانی اہم خواہش پوری ہونے جا رہی ہے۔ آپ کو برسوں کے بعد قسمت کا ایسا ساتھ ملے گا کہ عقل حیران رہ جائے گی جن افراد نے اپنے راستے اب الگ کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے وہ بڑااچھا کریں گے۔ اب حالات ساتھ دیں گے اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہوگی۔ اس کا بندوبست ہو جائے گا۔ فرض وغیرہ کے حوالے سے بھی سکون والی ہی خبر موجو دہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک پرانا دوست عزیز کسی حوالے سے بحکم اللہ مددگار ہو سکتا ہے اور جو مشکل محسوس کررہے ہےں، اس کا حل نکل آئے گا جو لوگ کاروباری حوالے سے پریشان ہیں، ان کو اب بہترین اسباب مل سکتے ہیں ، جو لوگ اپنا کام بدلنا چاہتے ہیں، وہ ابھی انتظار کریں۔ اللہ سے بڑی امید ہے وہ اسی میں سلسلہ بنا دیں گے۔ ان دنوں آپ کی مالی پوزیشن بھی انشاءاللہ مضبوط ہوگی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو راستہ کبھی بند تصور کررہے تھے، وہ اب کھل رہا ہے اور اس میں آپ کے لئے کیا کیا ہے اگر آپ کو معلوم ہو جائے تو سجدے سے سر نہ اٹھائیں، مگر یہ اس ہوگا جب آپ کی مکمل توجہ اس پر ہوگی۔ اس وقت دوسروں کے ساتھ آپ کو رابطے رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ بعد میں آپ کے بہت کام آئیں گے جو لوگ کسی کے ساتھ دل لگی میں لگے ہوئے ہیں، وہ باز آ جائیں ، زبردست نقصان اٹھا سکتے ہیں، خیال رہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اب بھی وقت ہے اپنے تمام فیصلوں پر اچھی طرح نظرثانی کریں اور کسی بات کی سمجھ نہ آئے تو پھر استخارے سے مدد لے لیں۔ خاص طور پر خانگی اور خاندانی معاملات خاصے توجہ طلب ہیں۔ آپ کی تھوڑی سی کوشش سے انشاءاللہ یہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ ان دنوں آپ کو ایک اہم خبر مل سکتی ہے جس کا تعلق مستقبل سے ہوگا جو لوگ کافی دنوں سے مالی معاملات کو لے کر پریشان تھے ،وہ اچھی خبریں سن سکیں گے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بار غور کرلیں آپ نے کس طرف جانا ہے، روزانہ اپنی پوزیشن بدلیں گے توبڑا نقصان ہوگا۔ اب ویسے حالات نہیں رہے کہ آپ اپنی من مانی کرتے رہیں جو لوگ مناسب وقت پر قدم اٹھالیں گے وہ کامیاب رہیں گے۔مالی حوالے سے ایک اچھی خبر ملنے کی امید ہے ،جن لوگوں کو کاروبار میں مسلسل نقصان ہو رہا تھا، وہ اب تیزی سے انشاءاللہ بہتری میں آ سکتے ہیں۔ اب بڑ امال ہاتھ میں آ سکتا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو بھی فیصلہ مناسب وقت پر ہو جائے، وہی بہتر رہتا ہے اور آپ زیادہ تر وقت ضائع کرکے اپنا نقصان کررہے ہیں۔ان دنوں آپ کو اپنے سارے معاملات کا از سر نو جائزہ لینا ہے جہاں جہاں غلطیاں ہوئی ہیں، وہ ٹھیک کرنی ہیں تاکہ اگلا قدم اٹھانے کے بعد ناکامی نہ ہو، جو لوگ اپنی یا اولاد کی شادی کے حوالے سے پریشان ہیں، وہ انشاءاللہ اب جلد خوشخبری سن سکیں گے، فکر نہ کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی ایک مشکل دو تین دن میں حل ہو جائے گی اور جو رکاوٹیں محسوس کی جا رہی تھیں، وہ تیزی سے ختم ہو سکیں گی۔ اس طرف سے بھی فائدہ ہوگا جہاں سے امید نہیں تھی،جو لوگ دوسروں کی باتوں میں آ کر اپنی پوزیشن تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے وہ نقصان میں رہیں گے، لگتا تو یہ ہے کہ آپ کا سفر مناسب سمت پر ہے، ان دنوں آپ مالی حوالے سے بھی اچھی خبریں سن سکیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے آپ کو تھوڑا سا تبدیل کریں، وقت کے تقاضے پورے کرنے پڑتے ہیں۔ ہر چیز اپنی مرضی سے نہیں ہوتی آپ کو چاہیے کہ گھر میں اور باہر وہ عمل کریں جو وقت کی ضرورت ہے۔ پرانے خےالات سے باہر آئیں۔ ان دنوں آپ کی زندگی میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی ہونے کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ اب یہ آپ کے اوپر ہے کہ اس کو قبول کرتے ہیں کہ نہیں۔ اگر استخارہ کرلیں گے تو بہتر رہے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بدنظری بار بار ہو جاتی ہے۔ روزانہ سورة قلم کی آخری دو آیات ضرور پڑھا کریں۔ صبح و شام اور صدقہ دیں۔ یاحی یا قیوم کا ورد چلتے پھرتے کرتے رہا کریں، ان دنوں اپنوں کی مخالفت یا ان سے کسی معاملے میں جھگڑنے کا اندیشہ بھی ہے اور یاد رکھیں کہ حسد کرنے والے بھی ان میں ہی ہیں جو عمل بتایا گیا ہے وہ کرلیں گے تو وہ انشاءاللہ بچ جائیں گے اور اپنے پیٹ میں بھی کوئی بات رکھ لیا کریں۔
کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ