چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہنوئی کے صدارتی محل میں ویتنام کے صدر لونگ  کونگ سے ملاقات کی۔ منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور “چین اور ویتنام کے درمیان عوامی تبادلوں کا سال”  بھی ہے۔ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے،  قریبی یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور  اتحاد پر قائم رہتے ہوئے سوشلسٹ ممالک کے درمیان  فائدہ مند تعاون اور  باہمی جیت کا ایک نیا باب لکھنے کے لئے تیار ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویتنام کو بیرونی حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا جواب چین ویتنام دوستی اور تعاون کے استحکام اور

سوشلسٹ نظام کی برتری کے ساتھ دینا چاہئے اور چین ویتنام  ہم نصیب معاشر ے کو  آگے بڑھانا چاہئے۔ ہم دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون کو مزید گہرا کرتے رہیں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور “دو راہداریاں اور ایک سرکل” فریم ورک ڈاکنگ اور تعاون کے منصوبے پر عمل درآمد کریں گے۔ ہم رواں برس چین-ویتنام عوامی تبادلوں کے سال کے لئے متعدد اہم سرگرمیوں کا  انعقادکریں گے تاکہ عوام کے دلوں میں چین ویتنام دوستی کی  مزید گہری جڑیں پیدا کی جا سکیں۔ 

اس موقع پر لونگ کونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ  نے اپنے  ویتنام کےاس  تاریخی دورے  کے دوران  جنرل سکریٹری  تولام  کے ساتھ  ویتنام چین جامع اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے پر وسیع اتفاق رائے حاصل  کیا جس سے ویتنام اور چین کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں بہت اضافہ ہوا اور  ویتنام چین  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے اہم تزویراتی رہنمائی فراہم کی گئی۔

ویتنام کی پارٹی، ریاست اور عوام چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں،  تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، سنکیانگ، شی زانگ  اور ہانگ کانگ سے متعلق امور پر چین کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، اور تمام بیرونی قوتوں کی طرف سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو مضبوط بنانے چین ویتنام ویتنام کے کے ساتھ کے لئے

پڑھیں:

پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت

اسلام آباد:

جی سی سی کانفرنس کے تسلسل میں پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اور قطر کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

قطر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کے اعلیٰ سطحی وفد کو اے این ایف ہیڈکوارٹرز میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مذاکرات بھی ہوئے۔

اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

قطر پاکستان کی تکنیکی استعداد کو بڑھانے میں مدد دے گا، اس ضمن میں قطری مندوبین نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا۔ 

پاکستان کی جانب سے حالیہ کانفرنس کا انعقاد منشیات کی روک تھام کے لیے ایک طویل المدتی شراکت داری کی جانب اہم قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک یو اے ای قیادت کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
  • اسحاق ڈار اور امارات کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
  • چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر
  • محمد یونس کا ڈھاکہ اور بیجنگ کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات ‘ تعلقات مضبوط بنانے کے غزم کا اعادہ
  • پی آئی اے کی لاہور اور باکو کے درمیان پروازیں علاقائی روابط کا اہم سنگِ میل ہے، شہباز شریف
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں: پاکستان افغانستان کا بہتر روابط، مضبوط ٰتعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق
  • چینی صدر کا ویتنام،ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کامیاب رہا ہے، چینی وزیر خارجہ
  • پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت
  • چین-کمبوڈیا “آہنی دوستی” وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو گی، چینی میڈیا