لاہور:

 

شوہر نے سالی سے رشتے جوڑنے کے بعد اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، تاہم پولیس نے سالی اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔   پولیس کے مطابق ساندہ میں گلا کاٹ کر جواں سال عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔   واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور ٹیم نے 24 گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کر لیا۔   حکام کے مطابق مقتولہ ردا کا شوہر شمشاد ہی اپنی بیوی کا قاتل نکلا۔ ملزم شمشاد نے مقتولہ ردا کی بہن سمرا سے رشتہ جوڑ لیا تھا۔ جس کے بعد دونوں نے منصوبہ بندی  سے قتل کی گھناؤنی واردات کی۔   رات کو ڈیوٹی کرنے والا شوہر برگر دینے کے بہانے گھر آیا اور گلا کاٹ دیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم شمشاد اور مقتولہ کی بہن سمرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔   ملزمان (سالی اور بہنوئی) کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ .

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو گرفتار کر کے بعد

پڑھیں:

کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی

کراچی:

شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے شہری کی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل کرلیا گیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے 30 سالہ آصف علی لاشاری کی لاش ملی تھی، پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی تھی۔

دورانِ تفتیش پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث خاتون سمیت دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علیزہ عرف کنول بتول اور مولا بخش کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن امین کھوسہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول آصف علی ملزمہ علیزہ کا قریبی دوست تھا جسے علیزہ نے اپنے دوسرے اور نئے دوست مولا بخش کے ساتھ مل کر جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی۔

مزید پڑھیں: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد

دونوں ملزمان نے مقتول آصف کو گھر میں بلایا، جہاں سر پر بھاری ہتھوڑے سے وار کر کے بے رحمی سے قتل کردیا۔ 

گرفتار ملزمان نے قتل کی واردات کے بعد مقتول کی لاش کو سوٹ کیس میں بند کرکے رات کی تاریکی میں کچرے کے ڈھیر کے قریب پھینک دیا اور دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزمہ علیزہ نے منصوبہ بندی اور قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم بھی کرلیا۔ 

دونوں ملزمان نے دورانِ تفتیش مزید انکشاف کیا کہ مقتول سے ان کے ذاتی معاملات پر تنازع چل رہا تھا، جس کے باعث دونوں نے اسے راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

پولیس نے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا ہتھوڑا اور دیگر شواہد بھی برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں ہنی ٹریپ میں ملوث دو بڑے گینگز گرفتار
  • کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
  • سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے والے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے