آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
اسلام آباد (نامہ نگار ) آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام ، ، شہباز شریف کا دوٹوک اعلان:آزاد کشمیر کی خوشحالی میرا مشن ہے، شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگی وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ملکی سیاست، کشمیر کی ترقی اور عوامی مفاد پر تفصیلی مشاورت , تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی قیادت نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے اہم رہنما چوہدری عبدالرحمن، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق شریک ہوئے، جب کہ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، رانا مبشر اقبال اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، وفاقی حکومت کے تعاون، اور خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی قیادت کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) یو کے اور آزاد کشمیر کی قیادت سے بھی تفصیلی مشاورت کی، جس میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کو وزیراعظم آفس میں آزاد کشمیر کی قیادت کی اہم بیٹھک قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف باہمی مشاورت کا مظہر ہے بلکہ مرکز اور ریاست کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا عملی ثبوت بھی ہے۔
ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: آزاد کشمیر کی قیادت شہباز شریف
پڑھیں:
گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کو این ایف سی فنڈز دیے جائیں: نواز شریف
نواز شریف—فائل فوٹوسابق وزیرِ اعظم اور حکمراں جماعت ن لیگ کے صدر نواز شریف نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے کی حمایت کر دی۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی عہدے داروں سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈب ھیک نہیں یہ تو حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں، اس بارے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بات کروں گا۔
نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وفاق پیسے دے بھی تو ٹھیک طریقے سے خرچ نہیں ہوتے۔
اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب ترقی یافتہ صوبہ ہے، جہاں منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں، چاہتے ہیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کامیابی حاصل کریں۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے قومی الیکشن ہوں یا کسی صوبے کے، ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا، ہدایت کرتا ہوں کہ پرانے ساتھیوں کو میرٹ پر ٹکٹ دیا جائے۔
نواز شریف نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے، ہمیں بہترین امیدواروں کا انتخاب کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے میرٹ کا نفاذ بہت ضروری ہے، میرٹ ہی ہمیشہ ہمارا نصب العین رہا ہے، پارٹی اصولوں پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ بہت سے لوگ ٹکٹ کے لیے آئیں گےخ ہمیں پہچان رکھنی ہے کہ کون اپنا ہے اور کون پرایا ہے، امیدواروں کی جیت کے لیے سب کو مل کرنا کام کرنا ہو گا۔
اُن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رائے عامہ بہتر لگتی ہے، وزیرِ اعظم سے کہوں گا کہ جی بی اور آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔
نواز شریف نے کہا کہ اس فیصلے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہم نے صوبوں میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس کے مقابلے میں این ایف سی ایوارڈ بھی پیچھے رہ جائے گا۔