اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )معاشی استحکام کے آثار کے درمیان ماہرین کا مشورہ ہے کہ پاکستان کو 2025 میں ملازمتوں کی تخلیق، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہدفی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط میں توازن رکھنا چاہیے.
(جاری ہے)
ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید علی احسان نے وضاحت کی کہ حکومت کی موجودہ حکمت عملی نے امید افزا علامات ظاہر کی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر معیشت اپنی موجودہ رفتار پر جاری رہتی ہے تو حکومت کے پاس مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ اگلے تین سالوں میں بنیادی سرپلس کو بڑھانے کے لیے ایک منظم منصوبہ ہے.
انہوں نے حکومت کے نئے قومی اقتصادی تبدیلی کے منصوبے پر کہاکہ جس میں ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے مخصوص اقدامات شامل ہیں انہوںنے کہاکہ ان میں سے بہت سی تجاویز اگر اس سال لاگو ہوتی ہیںتو اقتصادی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر فروغ دے سکتی ہیں اگرچہ ابتدائی طور پر پیش رفت بتدریج ہو سکتی ہے تاہم چھ سے 12 ماہ کے اندر نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں.
انہوں نے ”اڑان پاکستان“کے کردار کو بھی چھوا اور اسے وسیع تر قومی تبدیلی کے منصوبے کے مقابلے میں ایک تنگ اقدام کے طور پر بیان کیا اگرچہ یہ حکومت کے اہم اہداف کی تکمیل کرتا ہے لیکن اس کی فوری کامیابی کا انحصار دیگر پالیسیوں کے ساتھ مستقل نفاذ اور موثر ہم آہنگی پر ہوگا ڈاکٹر ساجد امین جاوید سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ایک تکمیلی نقطہ نظر پیش کیا.
انہوں نے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری کا اعتراف کیا لیکن حکومت پر زور دیا کہ وہ 2025 میں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ دے انہوں نے کہا کہ ملازمتیں پیدا کرنا اور آمدنی میں اضافہ بنیادی ہدف ہونا چاہیے کیونکہ یہ غربت کے خاتمے پر براہ راست اثر ڈالتے ہیں انہوں نے خاص طور پر مینوفیکچرنگ اور ایس ایم ای کے شعبوں میں سیکٹر سے متعلق اصلاحات اور ساختی سرمایہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا.
انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان کو ان شعبوں میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ وہ فوری طور پر معاشی سرگرمیاں اور روزگار پیدا کر سکتے ہیں ڈاکٹر جاوید نے ایس ایم ایز اور آئی ٹی پر یراڑان پاکستان کے اقدام کی توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کامیابی کا انحصار انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور ایس ایم ای فنانسنگ کو بڑھانے پر ہے.
دونوں ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگرچہ موجودہ پالیسیاں اور اقدامات ایک ٹھوس بنیاد فراہم کرتے ہیںلیکن ان کی تاثیر کا انحصار وسیع تر ترقیاتی اہداف کے ساتھ پائیدار نفاذ اور ہم آہنگی پر ہوگا مزید برآںروزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت میں کمی کی فوری ضرورت کے ساتھ مالیاتی سمجھداری کو متوازن کرنا ایک نازک لیکن ضروری کام ہوگا پاکستان کا معاشی استحکام دیرینہ ساختی مسائل کو حل کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے تاہم حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مالیاتی نظم و ضبط آبادی کے لیے واضح بہتری کرے شعبہ جاتی اصلاحات ایس ایم ایزمیں سرمایہ کاری اور ملازمتوں کی تخلیق پر توجہ کے ذریعے ایک جامع ترقی کو فروغ دے کرقوم 2025 اور اس کے بعد پائیدار ترقی کی منزلیں طے کر سکتی ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
سرمایہ کاری
انہوں نے
ایس ایم
کے ساتھ
کے لیے
پڑھیں:
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تعریف کیا ہے۔؟ ریاست مجلس شوری ہے، افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں ریاست کے اوزار ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔