حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے، ہم انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیت، حقیقی وقت میں رابطہ اور فرانزک و تکنیکی اشتراک جیسے میدانوں میں اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں، خلیجی ممالک کی حمایت اور شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔
وہ بدھ کو پاک۔خلیج انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود، ڈی جی اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کے حکام افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ وزیر داخلہ و انسداد سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز اورباعث فخر ہے کہ میں آپ کو اس اہم کانفرنس میں خوش آمدیدکہہ رہا ہوں، یہ کانفرنس اینٹی نارکوٹکس فورس کی میزبانی میں منشیات سے پاک دنیا کے مشترکہ وژن کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج ہم صرف اپنی ریاستوں کے نمائندے نہیں بلکہ عالمی محاذ پر صفِ اول کے سپاہی بن کرمنشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے، ہم تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور موثر حکمت عملی وضع کریں تاکہ منشیات کی سمگلنگ اور اس کے استعمال کو روکا جا سکے۔ وزیر داخلہ و انسداد منشیات نے کہا کہ ہم مل کر اس لعنت کے خلاف موثر اقدامات اُٹھا سکتے ہیں، یقینا ًہم اپنی نوجوان نسل اور معاشروں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کےتمام معزز مندوبین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہے، پاکستان آپ کے قیمتی وقت اور شراکت داری کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان میں آپ کا قیام نتیجہ خیز اور یادگار ثابت ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انسداد منشیات نے کہا کہ تعاون کو
پڑھیں:
علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خودی کا ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ نے مزارِ اقبالؒ پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار عملی زندگی میں کامیابی کی کنجی ہیں، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، علامہ اقبالؒ کا احسان قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی نے ملکی سالمیت، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے اور علامہ اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کا احسان قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خود داری کا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار عملی زندگی میں کامیابی کی کنجی ہیں، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔