پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم روس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔
روس کے اول نائب وزیر برائے توانائی پاول سوروکن نے 6 رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، ہم روس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
اہوں نے کہا کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن سے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات نہایت مفید رہی، وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔
روسی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کی بے پناہ استعداد موجود ہے روس پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
روسی اول نائب وزیر برائے توانائی نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈچ سفیر کی ملاقات: تعلقات کا فروغ کاروبار، سرمایہ کاری، سیاحت کو نئی جہت دے گا: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجیکل تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہا۔ براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کا تعارفی دورہ باہمی تعلقات کے مثبت سمت میں آگے بڑھنے کی علامت ہے۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں۔ صوبائی سطح پر پنجاب پاک نیدر لینڈ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ نیدرلینڈز پاکستان کا دوسرا بڑا یورپی تجارتی شراکت دار ہے۔ پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔ نیدرلینڈز کی زرعی اور فوڈ ٹیکنالوجی مہارت پنجاب کے ترقیاتی اہداف اور زرعی حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہے۔ آلو کی بہتر پیداوار کے لئے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ نیدرلینڈز کے Room for the River جیسے منصوبے دنیا کے لیے مثال ہیں اور پنجاب اس ضمن میں جامع تعاون کا خواہاں ہے۔ ستھرا پنجاب، سمارٹ ایریگیشن اور کلائمٹ ریزیلینٹ ایگریکلچر جیسے بڑے منصوبوں میں ڈچ تعاون سود مند ہو سکتا ہے۔ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگرامز کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ڈچ کاروباری وفود کی پاکستان کے تجارتی میلوں TEXPO اور FoodAgمیں شرکت حوصلہ افزا ہے۔ نیدر لینڈ سے تعلقات کا فروغ سے کاروبار، سرمایہ کاری اور سیاحت کو نئی جہت دے گا۔ پنجاب نیدرلینڈز کے ساتھ وسیع، مضبوط معاشی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ نیدرلینڈز جدت، زرعی ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں عالمی مثال ہے۔