2025-04-22@02:14:57 GMT
تلاش کی گنتی: 260

«کراچی چیمبر»:

    کراچی: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور 28 اپریل سے شروع ہونے والے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل کے امتحانات اب 6 مئی یا اس کے بھی بعد سے شروع ہوں گے، جس کے نتیجے میں اب دوسرے مرحلے کے کامرس اور آرٹس کے امتحانات میں بھی تاخیر ہوگی، جس کی بنیادی وجہ فی الحال امتحانی مراکز کی عدم دستیابی، گریس مارکس کے سبب انٹر سال اول کے گزشتہ نتائج میں تبدیلی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تقرری ہے۔ "ایکسپریس " کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایک ذمہ دار افسر نے بتایا کہ جو اطلاعات انہیں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق کراچی...
    کراچی کی بندرگاہوں پر ہیوی ٹریفک کی ہڑتال کے باعث مال برداری کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جس سے نہ صرف درآمدی و برآمدی عمل متاثر ہوا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سندھ حکومت کے مرمتی احکامات اور گاڑیوں میں کیمرے نصب کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً کام بند کر دیا گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کے مطابق ہڑتال کے باعث فیکٹریوں میں برآمدی سامان پھنس کر رہ گیا ہے جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکے ہوئے...
    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، جس سے ہزاروں ٹرک اور کنٹینرز پھنس گئے ہیں اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات کے بعد سندھ حکومت نے ٹرکوں اور کنٹینرز کے لیے نئے فٹنس قوانین متعارف کیے ہیں جن کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر نے کہا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا جائے، بندرگاہوں سے بھاری مال کی نقل و حرکت نہ ہونے کی وجہ سے درآمدی...
    صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کے مطابق ہڑتال سے معیشت کو شدید نقصان ہوگا اور تجارتی اعتماد کو دھچکا لگے گا، جس سے پاکستان کا ایک قابلِ بھروسہ تجارتی شراکت دار ہونے کا تاثر بھی متاثر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا۔ کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے، جس کے باعث ملکی تجارت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی سامان فیکٹریوں میں پھنس گیا ہے، کیونکہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں، جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکی ہوئی ہیں اور نقل و حمل بند ہے۔ انہوں...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر گلشن ضیاء کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وقار مہدی، جاوید ناگوری، ارکان سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، آصف خان، علی احمد جان، لیاقت آسکانی ودیگر سیاسی و بلدیاتی شخصیات سمیت کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں عامر بھٹو کو گلشن ضیاء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کی مدعیت میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کے مطابق میں گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں اپنے گھر کے سامنے کرسی ڈال کر بیٹھا ہوا تھا،...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلشن ضیاء میں فائرنگ سے عامر بھٹو جاں بحق ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد عامر بھٹو کے دفتر میں آئے، عامر بھٹو...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری 18اپریل کو ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کریں گے، جو پیپلزپارٹی کے موجودہ سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس جلسے کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن ضیاء اورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔
    نارتھ کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ نارتھ کراچی میں واقع بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے مشتعل افراد کے خلاف سرکاری کی مدیعت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واقعہ تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آیا جہاں 16 اپریل کی شب مشتعل ہجوم نے ریسٹورنٹ پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں وسیم عمر،...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد  سے مردہ ملنے والی 5 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی سے زیادتی ہوئی ہے، کیمیائی تحزیے کے لیے بچی کی لاش سے نمونے لیے گئے ہیں۔پولیس سرجن نے کہا کہ موت کی وجہ کا تعین حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو گا۔ لاہور: سر گنگا رام اسپتال میں سوئپر کی 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتیلاہور کے سر گنگا رام اسپتال میں زیرِ علاج 5 سال کی بچی کو سوئپر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش گزشتہ روز لیاقت آباد میں ندی سے ملی تھی۔ حکام...
    کراچی میں غیرملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملے کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔نارتھ کراچی سیکٹرالیون بی غیرملکی فوڈچین کے ریسٹورنٹ پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا ۔  رات گئے اس حملے میں مشتعل افراد ریسٹورنٹ کے شیشے و دیگر سامان توڑ پھوڑ کرفرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس کی نفری پہنچ گئی۔ پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کی تعداد 30 کے قریب تھی اور ان کی جانب سے ریسٹورنٹ پر پتھرا ئوکیا گیا۔پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے مزید نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔
    کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب غیرملکی فوڈچین پر حملےکی کوشش، 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس نے پتھراؤ کی کوشش ناکام بنادی، ریسٹورنٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بیانیے کی بنیاد پر اسے نشانہ بنانے کی قطعی اجازت نہیں، فوڈ چین پر حملوں پر قانون حرکت میں آ رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوسکتا، نہ پاکستان...
    کراچی: سندھ کابینہ نے اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر کراچی بورڈ کے تحت انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارک  دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزیر اعلی سندھ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق 20 فیصد گریس مارکس تمام طلبہ و طالبات کو کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو تعلیمی بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت بھی دی ہے جبکہ چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اعلہ سطح کی ایک کمیٹی بنائیں۔ کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔ ادھر امتحانات سے محض 12 روز قبل اس فیصلے سے انٹر کے امتحانات بروقت شروع نہ...
    — فائل فوٹو کراچی انٹر بورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی سے امتحانات تاخیر سے ہونے کا خدشہ ہے۔سندھ حکومت نے مصباح تنیو کو چیئرمین انٹر بورڈ کراچی تعینات کیا تھا، تاہم انہوں نے چارج لینے سے معذرت کر لی تھی۔اس سے قبل چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کو چیئرمین انٹر بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ کراچی انٹر بورڈ، نتائج کا اعلان کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ... خیال رہے کہ سندھ بھر میں 28 اپریل سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہونا ہے لیکن کراچی بورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی سے انتظامی و امتحانی معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع  کے مطابق کراچی کے طلباء کو تاحال امتحانی شیڈول...
    کراچی کے علاقے محمود آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کے علاقے محمود آباد میں واقعے ایک معروف بریانی سینٹر کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے واردات کے دوران معمولی مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، ملزمان لوٹ مار کی واردات کے بعد فرار ہوئے تو علاقہ مکینوں نے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 کے قریب اانبالہ بیکری کے مقام پر عوام کا ہجوم بڑھتا دیکھ کر ملزمان پھر حملہ آور ہوئے اور فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر 10سالہ بچی زخمی ہوئی۔...
    کراچی: پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 سے 13 اپریل تک کراچی کے ایک نجی پیڈل کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور پیڈل کھیل کی مقبولیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ مردوں کے مقابلوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل اللہ والا اور ہشیش کمار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی۔ خواتین کے زمرے میں بھی کراچی کی ثنا طابہ اور ناتالیا زمان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مکسڈ ڈبلز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کے سامی زیب اور سارہ منصور فاتح قرار پائے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب...
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل مقابلے میں نور زمان نے مصر کے کریم الترکی کو 2-3 سے شکست دی۔ نور زمان کا کہنا تھا کہ فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ جو محنت کی اس کا نتیجہ سامنے آیا۔ مزیدپڑھیں:کم قیمت ٹکٹ ! ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
      تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے غیر ملکی ریسٹورنٹ کی چین پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق شہر میں 3 مختلف مقامات پر نامعلوم افراد نے غیر ملکی ریسٹورنٹ کی چین پر حملہ کیا تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مشتعل افراد فرار ہو گئے۔ نیو کراچی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی کراچی نیو کراچی پانچ نمبر اسٹاپ فروٹ مارکیٹ کے... پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے فوڈ چین ریسٹورنٹ پر پتھروں اور ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ کی، توڑ پھوڑ کے واقعات نیشنل اسٹیڈیم کے قریب، محمد علی کالونی اور بہادر آباد چار مینار چورنگی پر پیش آئے۔پولیس...
    حیدرآباد اور انٹر بورڈ کراچی کےلیے تعینات کیے گئے چیئرمین ڈاکٹر رفیق احمد چانڈیو اور محمد مصباح تنہیو نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے۔اس طرح چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔اس سے قبل انٹر بورڈ کراچی کےلیے بھی مقرر کردہ چیئرمین برگیڈیئر (ر) وسیم اختر نے معذرت کرلی تھی۔ ان تینوں امیدواروں نے تلاش کمیٹی سے ٹاپ نمبرز بھی حاصل کیے تھے۔ ڈاکٹر رفیق ڈی جی شماریات کا عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے جبکہ مصباح تنہیو ایک نجی ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا عہدہ چھوڑنے پر تیار نہیں تھے۔اب حیدرآباد بورڈ سب سے زیادہ مسائل کا شکار ہوجائے گا کیونکہ وہاں کنٹرولر مسرور احمد زئی کو ہٹایا جاچکا ہے جبکہ سیکریٹری شوکت علی...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے معالج کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ ان کو کورونا ہوگیا ہے، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، یہ کہنا کہ صدر کو کورونا نہیں ہوا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز من گھڑت خبریں چلا رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ کورونا ہوگیا ہے، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے، شہر میں مافیا کا راج ہے، مسترد شدہ لوگوں کو فارم 47 کے ذریعے کراچی کے عوام پر بھی مسلط کر دیا گیا ہے۔ کراچی کے شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز و ٹینکر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ملیر ہالٹ کے اندوہناک واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ ملیر ہالٹ کے متاثرہ خاندانوں سمیت شہر بھر میں ہیوی ٹریفک و ٹینکرز اور ڈمپر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے گھرانوں کو انصاف فراہم اور معاوضہ دیا جائے۔...
    کراچی کے علاقے ڈاکس میں مائی کلاچی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اور دو سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار نامعلوم کار کی ٹکر سے 40 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ دو سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق شناخت کا عمل جاری ہے۔
    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ٹینکرز پانی فراہم کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی بتائے کہ 17 سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے، سارے اختیارات اور وسائل اپنے قبضے میں لیے ہوئے ہیں، 18ویں ترمیم کے نام پر وفاق سے تو صوبے کا حصہ لے لیتی ہے لیکن کراچی کے عوام کو ان کا حق نہیں دیتی، عوام کو نلکوں میں پانی کیوں نہیں ملتا، K-4 منصوبہ ابھی تک کیوں مکمل نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے جہاں مافیا کا راج ہے اور شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے جہاں مافیا کا راج ہے اور شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز اور ٹینکر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق عبد القیوم، ان کی اہلیہ اور نومولود کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ حافظ نعیم الرحمان نے متاثر ہ خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے دعائے...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے میاں، بیوی اور نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے تیز رفتار ٹینکر حادثے میں گرفتار ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ٹینکر کا مالک ملک سے باہر ہے، گاڑی کی نمبر پلیٹ پشاور کی ہے، نمبر پلیٹ رپورٹ پشاور سے موصول ہونی ہے۔ کراچی: میاں بیوی اور بچی کو کچلنے کا کیس، ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظورکراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس...
    کراچی: حکومت کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ماہ رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں میں سٹہ چلانے والے غائب ہو گئے، حکومتی اقدامات کے بعد ایک روز میں فی کلو چینی 9 روپے سستی ہو گئی۔ چیئرمین کراچی ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن عبد الرؤف ابراہیم کے مطابق جوڑیا بازار ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 168 روپے سے کم ہوکر 159 روپے ہوگئی۔ کریک ڈاؤن سے چینی کی ایکس مل قیمت گھٹ کر 156 روپے فی کلو ہوگئی، ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 175 سے 180روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ عبد الرؤف ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے،حکومت نے چینی کا ریٹ فکس...
    کراچی: ملیر کے علاقے چمن کالونی لاسی گوٹھ میں 15 سالہ بچی کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق نصرت نامی لڑکی کی لاش گھر کے کمرے سے ملی جسے اہل خانہ نے فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے اسپتال پہنچ کر اہل خانہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیا، جس میں بتایا گیا کہ بچی کی طبیعت افطار کے بعد خراب ہوئی تھی۔ اہل خانہ اسے قریبی اسپتال لے گئے، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈرپ لگا کر گھر بھیج دیا گیا، تاہم گھر پہنچنے کے بعد بچی کو کمرے میں لیٹاکر اہلخانہ اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے، اہلخانہ کے مطابق کچھ دیر بعد کمرے میں جاکر دیکھا...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے کام میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے 12 ہزار امریکی ڈالرز سمیت دیگر نقدی برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کے دوران غیرملکی کرنسی برآمد کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف چھاپہ مارکارروائی کے دوران گرفتارملزمان کی شناخت نورالحق سومرواورعبد الرشید کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کوکارروائی کے دوران ملیر کینٹ سے گرفتار کیا گیا، چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے 12000 امریکی ڈالر ، 200 سعودی ریال اور20...
    کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کے دوران غیرملکی کرنسی برآمد کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت نورالحق سومرو اور عبد الرشید کے نام سے ہوئی، ملزمان کو کارروائی کے دوران ملیر کینٹ سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 12000 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر  لیے گئے، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ ملزمان...
    اسلام آباد: چیئرمین واپڈا نے کہا ہے کہ ’’کے فور‘‘ منصوبے پر 50 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،  منصوبے کے تحت پانی کراچی پہنچا دیا جائے گا تاہم پانی کی تقسیم کا معاملہ الگ ہے جسے پورا کرنے کیلیے تین سال لگیں گے۔   سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی آبی وسا کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں اور مختلف دیگر امور پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری آبی وسائل کی قائمہ کمیٹی کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری آبی وسائل نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے 33 نئے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں، یہ تمام منصوبے واٹر سیکٹر کے ہیں، رواں مالی سال 59 منصوبے پر کام جاری ہے، رواں...
    کرا چی ،لاہور (آئی ا ین پی )کراچی میں ہول سیل میں چینی کی قیمت میں2 روپے کمی آئی ہے ۔ کراچی میں چینی کا ہول سیل ریٹ 2 روپے کم ہوکر 162 روپے کلو ہوگیا ہے۔دوسری جانب صدر کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجرکا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی 165 سے 170 روپے فروخت کی جارہی ہے، دکانداروں کے پاس ایک ہفتے کا اسٹاک موجود ہے۔ادھر کوئٹہ میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے جہاں چینی ریٹیل میں175سے 180 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت فی کلو 155سے بڑھ کر180روپے تک پہنچ گئی تھی۔
    کراچی میں ہول سیل میں چینی کا بھاؤ 2 روپےکم ہوگیا۔کراچی میں چینی کا ہول سیل ریٹ 2 روپے کم ہوکر 162 روپے کلو ہوگیا ہے۔دوسری جانب صدر کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجرکا کہنا ہےکہ لاہور میں چینی 165 سے 170 روپے فروخت کی جارہی ہے، دکانداروں کے پاس ایک ہفتے کا اسٹاک موجود ہے۔ادھر کوئٹہ میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے جہاں چینی ریٹیل میں175سے 180 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت فی کلو 155سے بڑھ کر180روپے تک پہنچ گئی تھی۔
    انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ایئر پورٹ کے باہر خود کش بم دھماکے کا کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خودکش حملہ آور شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی دھماکا کے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیراعظم کی چینی سفیر کو یقین دہانی پراسیکیوشن کا بتانا تھا کہ ملزمہ خودکش حملہ آور کے ساتھ حب سے کراچی میں داخل ہوئی تھی۔ واضح...
    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو شکست دے دی۔ کراچی وائٹس نے اسلام آباد ریجن کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 30 رنز سے ہرادیا۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کراچی ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 159 رنز بنائے۔ بارش کی وجہ سے کھیل روکنے تک اسلام آباد ریجن نے 13.1 اوور میں 5 وکٹ پر 73 رنز بنائے تھے۔ Post Views: 1
    کراچی میں متعین چین کے قونصل جنرل یانگ یونگ ڈونگ نے کہا ہے کہ انکا ملک تسلط پسندی اور طاقت کی سیاست کا مخالف ہے، پاک چین تعلقات اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے میں 2025 میں مزید پیش رفت ہوگی چین اور پاکستان کی قیادت میں اس معاملے پر بات چیت جاری رہتی ہے۔ چائنا 2 سیشن 2025 کے موضوع پر میڈیا بریفنگ میں قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ چین کے گورننس نظام میں نیشنل پیپلز کانگریس اور چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹیوو کانفرنس CPPCC کا اہم کردار ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف شعبوں میں چین کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ ان سیشنز میں گورنمنٹ ورک رپورٹ کا review پیش...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق امریکی ڈالرز کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث 3 گرفتار ملزمان کی شناخت واصف احمد ، عثمان مقبول اورعلی جوہن بھوجانی کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو چھاپہ مارکارروائی میں کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے 7 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہونے کے شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا...
    آج صبح کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے مقدمہ  کا چالان جمع کرادیا گیا۔ یہ بھی پڑھیےکراچی میں چینی باشندوں پر حملے کا ایک اور مقدمہ درج، ماسٹرمائنڈ بے نقاب چالان میں بشیر، عبدالرحمان عرف رحماگل اور سراج عرف دانش کو مفرور بتایا گیا ہے جبکہ محمد جاوید اور مسمات گل نسا گرفتار ہیں۔ چالان کے مطابق 6 اکتوبر2024کو رات11بجے سول ایوی ایشن کے گارڈ روم کے سامنے دھماکاہوا۔ اس دھماکے کی ذمےداری بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نےسوشل میڈیا پر قبول کی۔ یہ بھی پڑھیےکراچی ایئرپورٹ دھماکا: دہشتگرد کیسے اور کہاں چھپے رہے، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے چالان...
    کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چینی باشندوں پر خود کش حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بشیر، عبدالرحمٰن عرف رحما گل اور سراج عرف دانش مفرور ہیں، کیس میں 2 ملزمان محمد جاوید اور مسمات گل نساء گرفتار ہیں۔ واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2024ء کو رات 11 بجے سول ایوی ایشن کے گارڈ روم کے سامنے دھماکا ہوا تھا جس کی ذمے داری بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر قبول کی تھی۔ چالان کے مطابق حملہ آوروں کو مبینہ طور پر کسی...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری اہم اعلان کریں گے۔ پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی کی زیرصدارت پی پی پی کراچی ڈویژن کا  اہم اجلاس ہوا جہاں دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ 4 اپریل کو بانی اور قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کے نکاح کو درست قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے سٹی کورٹ میں معزز جج نے دعا زہرا اور ظۃیر کے نکاح نامہ کو جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ تنسیخ نکاح کے لیے متعلقہ فورم کو استعمال کیا جائے، دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا۔ شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ دعا زہرا نے والد کے ذریعے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی یاد رہے کہ گزشتہ سدال جولائی میں عدالت نے لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے والدین کو 2 لاکھ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان میں ملک بھرمیں چینی کی فی کلو قیمت بیس سے پچیس روپے کلو بڑھ گئی، کراچی اورلاہورمیں چینی 170 روپے کلومیں فروخت ہو رہی ہے جبکہ پشاورمیں دام 176 روپے تک جاپہنچے۔ ذرائع کے مطابق رمضان کے چھ روز کے دوران چینی کی ریٹیل قیمت 15 سے 20 روپے بڑھ گئی، چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ادھر ماہ رمضان میں پشاور کے شہریوں کو بھی ریلیف نہ مل سکا، شہر میں ہول سیل ریٹ پر چینی 164 روپے اور پرچون میں 175 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور...
    رمضان کی آمد ہر شہر کراچی سمیت لاہور اور پشاور میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق رمضان کے چھ روز کے دوران چینی کی ریٹیل قیمت 15 سے 20 روپے بڑھ گئی، چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ادھر ماہ رمضان میں پشاور کے شہریوں کو بھی ریلیف نہ مل سکا. شہر میں ہول سیل ریٹ پر چینی 164 روپے اور پرچون میں 175 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور میں چینی 170 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، اور سندھ ہائیکورٹ نے اس کیس میں ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف سندھ ہائیکورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکیورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کررہے ہیں، پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اہلکاروں کے لیے گھر میں جگہ بنائی جائے۔ وکیل نے...
    کراچی: ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکیورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کررہی ہے۔ پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے اہلکاروں کے لئے گھر میں جگہ بنائی جائے۔ اہلکاروں کا روز کا خرچہ بھی مکان مالک کو اٹھانے کا کہا جارہا ہے، درخواست گزار کا گھر حساس مقام...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)کراچی میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، رمضان آتے ہی چینی 15 سے 20 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔(جاری ہے) رمضان المبارک آتے ہی کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت میں 15 سے 20 روپے اضافہ کردیا گیا، ریٹیل مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔رمضان سے پہلے چینی کی قیمت 130 سے 140 روپے فی کلو تھی، چینی کے 50 کلو کے تھیلے کے نرخ 7870 روپے پر جاپہنچے۔دکانداروں نے بتایا کہ رمضان المبارک سے قبل چینی کا 50 کلو کا تھیلا 6100 روپے کا تھا، جس میں 1770 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
    کراچی ( سہیل افضل) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے گرین چینل کے ذریعہ لوبیاکی آڑ میں اربوں روپے کے امریکن بادام اسمگل کرنے کے ایک بڑے اسیکنڈل کا سراغ لگایا ہے ، کسٹمز ترجمان کے مطابق میسرز اے آربرادر نے گزشتہ ماہ فروری 2025 میں گرین چینل کے ذریعہ Black Eyed Seeds (لوبیا) کے 84 کنٹینرز کلیر کرائے اور ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں 3 ارب 60 کروڑ کی چوری کی،ترجمان کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین کو اطلاع موصول ھوئی کہ (KICT) کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹر مینل وی بوک گرین چینل کے ذریعے اے آر برادرز نے جبل علی پورٹ (دبئی)سے درآمد شدہ Black Eye Seeds (لوبیا) کی آڑ میں چھلے ہوئے امریکن بادام اسمگلڈ کئے ہیں جن...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کردی جاتی ہیں، عام استمعال کی چیزیں مہنگی کردی گئی ہیں، لوگ پانی گیس اور بجلی کے لیے پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کر سکیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کردی جاتی ہیں۔ منعم ظفر نے مزید کہا کہ عام استمعال کی چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ لوگ پانی، گیس...
    سینیٹ کی کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس،کراچی پورٹ پر 60 ارب کی چوری زیر بحث WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس سینیٹر فیصل واوڈا کی صدارت میں ہوا، جس میں چیئرمین پورٹ قاسم اور قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گواد اور کراچی پورٹ پر مستقل چیئرمین کی عدم تقرری پر سینیٹر دنیش کمار نے سوالات اٹھائے اور کہا کہ اگر قائم مقام چیئرمین ہی معاملات چلانے ہیں تو مستقل عہدہ ختم کر دیا جائے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے پاس تین راستے ہیں، یا سرینڈر کریں، یا کرپشن تسلیم کریں، یا پھر لڑیں۔...
    کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے چین، ترکیہ، سعودی عرب سمیت مختلف 19 ملکوں کے مزید 85 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ سعودی عرب، بحرین، یوگنڈا، کینیا، یو اے ای، عمان، ترکی، تھائی لینڈ، چین، ملائشیا اور انڈونیشیا جاتے ہوئے وزٹ ویزوں کے 20 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ کانگو، کمبوڈیا، آذربائیجان، لیبیا، عراق، قبرص اور سعودی عرب کے بزنس اور ورک ویزوں پر جاتے ہوئے 2 بلیک لسٹ سمیت 20 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔ آذربائیجان اور قبرس کے اسٹوڈنٹ ویزا کے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ بحرین، دبئی، عمان اور کمبوڈیا کے رہائشی ویزوں کے ایک بلیک لسٹ سمیت 4 مسافر آف لوڈ کئے...
    کراچی: شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ہلاکت خیزی تھم نہ سکی، تازہ واقعہ میں مزدا ٹرک نے معصوم بچی کو اپنے ٹائروں تلے روند ڈالا۔ یہ افسوسناک واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں جلال چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مزدا ٹرک نے 4 سالہ بچی کو روند ڈالا۔ حادثے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ٹرک کے ڈرائیور نے ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے بچی کو ٹائروں تلے کچل دیا۔ ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا، خالد میمن نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 4 سالہ رخسانہ کے نام سے کی گئی ہے۔...
    لواحقین کے مطابق متوفیہ رخسانہ افطار کے وقت گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی، علاقے میں ریت ڈالنے کے لئے آنے والے منی مزدا ٹرک نے بچی کو کچل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مزدا گاڑی تلے کچلے جانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ حادثہ کورنگی مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب پیش آیا، لواحقین کے مطابق متوفیہ رخسانہ افطار کے وقت گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی، علاقے میں ریت ڈالنے کے لئے آنے والے منی مزدا ٹرک نے بچی کو کچل دیا، گاڑی میں ڈرائیور سمیت 3 افراد سوار تھے۔ لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ 2 موقع سے فرار ہوگئے، ایک شخص کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا، متوفیہ بچی 3 بہن بھائیوں...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے سالانہ امتحانات 2025 میں بورڈ کی جانب سے بنائے جانے والے امتحانی مراکز کیلئے 7 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں بورڈ افسران اور ڈائریکٹر اسکول، پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ شامل ہیں۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امسال صوبائی محکمہ تعلیم، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی ہدایت تھی کہ سرکاری اسکولوں کو امتحانی مراکز کیلئے ترجیح د ی جائے۔ اسکولوں کو امتحانی مراکز بنائے جانے سے پہلے بورڈ کی انسپکشن ٹیم وہاں کا سروے کرے گی۔انھوں نے کہا کہ سروے میں ایسے مراکز کی ہر طرح سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی امتحانی مراکز بنانے کی اجازت دی جائے گی خصوصاً نجی اسکولوں کا امتحانی مرکز 240 گز یا اس...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی کی حدود سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی کو پولیس نے چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا۔ ترجمان ضلع وسطی پولیس کے مطابق بچی طاہرہ دختر منٹھار علی مسرت سینیما کابلی بازار سے مل گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کے اہل خانہ نے افطار کے بعد رضویہ سوسائٹی پولیس کو بچی کے گمشدگی کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر بچی کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کی موثر کارروائی کے نتیجے میں بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا گیا اور اس کے بعد بچی کو اس کی والدہ اور سگے بھائی عمر فاروق کے حوالے کر دیا گیا۔
    یون نان سے کراچی بندرگاہ تک: ایک چھوٹے سے لائٹر نے کیسے چین۔ پاکستان تجارتی تعاون میں نیا جوش ڈالا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) جنوری 2025 کے اختتام پر 11 لاکھ 30 ہزار لائٹرز چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کی کاؤنٹی شی چھو سے روانہ ہوئے اور ننگ بو بندرگاہ کے راستے کراچی بندرگاہ پہنچے جو چین۔پاکستان اقتصادی و تجارتی تعاون میں ایک اور سنگ میل ہے۔ یہ کھیپ مقامی پیداوار پر مبنی برآمدی اداروں کے لئے ایک اہم پیشرفت ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کی گہرائی اور وسعت کی علامت ہے۔ شینگ جائی قصبے میں ننگ چھوان الیکٹرک ٹیکنالوجی (شی چھو) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری ورکشاپ میں...
    کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کے لیے آتا ہے لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنادیا جاتا ہے ۔   یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل ایکسپریس سروے رپورٹ کے مطابق  شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور   کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ۔ مارکیٹوں میں سبزی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے...
    کراچی: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے موٹر سائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید نے کامشورہ دے دیا۔ شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ متحرک ہوگئے۔ ڈیفنس میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد بولے آرمی کے ٹینک الخالد سے زیادہ وزن ڈمپرز کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 45 لاکھ موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہیں، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی مالی معاونت کا بندوست کرنا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ حکومت سے دن کے اوقات میں ہیوری ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں، شہر میں ٹریفک حادثات کا جائزہ لینے کے لیے وکلا اور مرکزی کمیٹی...
    شہرقائد میں ڈاکوراج برقرارہے طارق روڈ دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2ملزمان اسلحے کے زور پرکراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے جب کہ واردات کی سی سی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ،واردات پیرکی شپ پیش آئی، کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدار کے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا۔ فیروزآباد تھانے کے علاقے طارق رود دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2 ملزمان اسلحے کے زور پر کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارمحمد اکرم رانا کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کا ملازم کندھے...
    پاکستان میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے آئے معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا جہاں لاہور کے کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہیں انہیں اس تاریخی شہر میں کم از کم 2 بھارتی شہروں کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔ جیو ٹی وی کے ’پروگرام ہنسنا منع ہے‘ میں سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف، احمد شہزاد اور محمد عامر کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے وکرانت گپتا نے لاہوریوں کی مہمان نوازی اور اچھے کھانوں کے ضمن میں بتایا کہ وہ 4 گھنٹوں میں 2 مرتبہ کھانے کھا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ’ابھی مجھ سے دوبارہ کسی نے پوچھا کچھ کھاؤ...
    آفاق احمد کے خلاف ٹینکر جلانے سے متعلق تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آفاق احمد نے وکٹری کا نشان بنا کر کارکنان کو جواب دیا، جیل کے باہر آفاق احمد پر پھول نچھاور کئے گئے۔ قل ازیں، کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سرجانی ٹاؤن میں ٹینکر جلانے کے کیس میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔ آفاق احمد کے خلاف ٹینکر جلانے سے...
    شہرقائد میں ڈاکوراج برقرارہے طارق روڈ دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2ملزمان اسلحے کے زور پرکراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارکے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ،واردات پیرکی شپ پیش آئی، کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدارکے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا۔ فیروزآباد تھانے کے علاقے طارق رود دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2 ملزمان اسلحے کے زور پر کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارمحمد اکرم رانا کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کا ملازم کندھے پر پیسوں سے بھرا کارٹن اٹھا کر لے جا تھا، اسی دوران موٹرسائیکل سواردوملزمان آتے ہیں اورملازم سے پیسوں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سرجانی ٹاؤن میں ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آفاق احمد کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کیا جائے وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ میرے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔پولیس میرے مؤکل کیخلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی، پولیس کے مطابق آفاق...
    کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹینکر جلانے سے متعلق کیس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے آفاق احمد کی درخواست ضمانت  منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، ان کی 2 مختلف مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منطور کی جاچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سرجانی ٹاؤن کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھے، جبکہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ان کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی تھی۔ واضح رہے کہ آفاق...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ میں چائینز کے قافلے پرحملہ کیس میں پولیس فائل اور چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کراچی ایئرپورٹ میں چینی انجینئرز کے قافلے پرحملہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ پولیس فائل اعلی افسران کے پاس ہے کچھ مہلت دے دی جائے تو پولیس فائل اور چالان پیش کردوں گا۔ وکیل صفائی شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ نوجوان اور ایک شیرخوار بچے کی ماں ہے، ملزمہ گل نساء بیگناہ اس کیخلاف ثبوت پیش نہیں کیئے گئے۔ پولیس جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ عدالت نے...
    کمشنر کراچی سید حسن نقوی کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی شیلڈ وصول کر رہے ہیں
    کراچی کے علاقے لانڈھی 36 جی میں زہریلی چیز پینے والی خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او لانڈھی ملک سلیم نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 42 سالہ انوری بیگم کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار تھی جبکہ واقعہ بلیچ پینے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری اور ٹونی ڈی زوزی 11 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد ریان ریکلنٹن اور ٹمبا باؤما نے میچ کو مستحکم انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ تاہم باؤما 157 کے مجموعے پر محمد نبی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ریکلٹن نے شاندار سنچری اسکور کی اور 103 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ وین ڈر...
    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ پہر 2:00 بجے شروع ہوگا۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی بولنگ کرتے۔ ہم نے شارجہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف معیاری کرکٹ کھیلی، ہمارے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلدی وکٹیں لیکر اچھی شروعات کریں گے اور کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقا کو کم اسکور تک محدود رکھیں۔ جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوُوما نے کہا کہ وکٹ عام طور پر پاکستان میں جیسی ہوتی ہے اس سے مختلف لگ رہی ہے۔ یقین سے نہیں...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزی، لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت وکیل نے دلائل دیئے ہوئے مو¿قف اپنایا کہ آفاق احمد کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، آفاق احمد نے کسی کو ڈمپر یا ٹینکر جلانے کا نہیں کہا، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ آفاق احمد کے اکسانے پر مشتعل ہو...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں 23 فروری کو بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں پاک بھارت میچ کیلئے اسکرینز نصب کی جائیں گی۔ مزید پڑھیں: سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو "برگر بچے" قرار دیدیا، ویڈیو وائرل اسی طرح گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی کے ساحلِ سمندر سی...
    کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کے 321 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پرگری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں نسیم شاہ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوٹلز سے نیشنل اسٹیڈیم اور ائرپورٹ تک ایس ایس یو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 6700 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔سیکورٹی پلان کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 3 میچز شیڈول ہیں، جن میں سے کل پہلا میچ کھیلا جاچکاہے جبکہ دیگر 2 میچز 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ ایس ایس یو کی خواتین اہلکاروں سمیت 1045 کمانڈوز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سیکورٹی ڈویژن کے1745، ٹریفک پولیس کے 1390 اور اسپیشل برانچ کے328 اہلکار سیکورٹی پر مامور ہیں۔سیکورٹی اہلکار نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی ائرپورٹ،...
    —فائل فوٹو چیمپئنز ٹرافی کے باعث کراچی میں پیپلز بس سروس کی آر 3 بس کا روٹ عارضی طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔پیپلز بس سروس انتظامیہ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے جہاں ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت پر پابندی ہے وہیں پیپلز بس سروس کو بھی مخصوص شاہراہوں سے گزرنے کی اجازت نہیں۔ کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہبسوں پر نئے نرخ آویزاں کر دیے گئے ہیں جن کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔ انتظامیہ کے مطابق میچ کے باعث آر 3 بس جو کہ نارتھ تاظم آباد سے لیاقت آباد، حسن اسکوائر، کارساز سے ہوتی ہوئی شارعِ فیصل جاتی تھی اب تین ہٹی اور شارع قائدین سے ہوتی...
    کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی  ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان...
    پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلا میچ کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔  چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی، کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں، طبل جنگ بج گیا، کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی کا آج سے آغاز ہوگا۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے مکمل تیار ہے، اپ گریڈیشن کے بعد تینوں اہم سٹیڈیمز کی حالت بدل چکی ہے، اب فیلڈ میں بہترین کھیل سے گرین شرٹس کو نہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے اعزاز کا دفاع کرنا ہے بلکہ ہوم گراؤنڈ پر شائقین کی توقعات کو بھی پورا کرنا ہو گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے، میچ دوپہر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی،کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں،طبل جنگ بج گیا،کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی بدھ کوشروع ہوگی،چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ آج دن 2بجے پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا، بیٹنگ میں بابر اعظم اور فخرزمان امیدوں کے محور ہوں گے،کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، بولرز کو رنز کے سیلاب کو روکنا ہوگا، شاہین آفریدی کا ساتھ...
    وائس چیئرمین نیو کراچی ٹائون شعیب بن ظہیرسیوریج لائنوں کی ٹو ٹ پھوٹ کا جائزہ لے رہے ہیں
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کی میزبانی سے خوش ہوگئے۔چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامٹ کے آغاز سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی میزبانی کی تعریف کی۔فوٹو شوٹ کے دوران کیوی پلیئرز نے دلچسپ جملے بولے۔ ماسٹر بیٹر کین ولیمسن نے خوش آمدید کراچی کہا، تو راچن روندرا نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
    کراچی: ائی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے کراچی میں موجود افغان کرکٹ ٹیم دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نے منگل کو دو حصوں  میں پریکٹس سیشن کیا، کچھ کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس میں مشغول رہے جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے حنیف محمد ریجنل کرکٹ گراؤنڈ پر مشقوں کو ترجیح دی۔ معروف آل راؤنڈر راشد خان نیٹ پر جارحانہ انداز میں اسٹروکس کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ چیمپینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ  جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔
    کراچی: نیوزی لینڈ کے بلے ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایک اچھا حریف ثابت ہوا ہے، چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹ قدرے مختلف رہے گی، ہم نے بڑے اسکور والے اہداف عبور کر کے کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بدھ کو میچ میں بھی اگر ایسا ہوا تو ہم فتح پانے کی کوشش کریں گے، لیکن لگتا ہے کہ وکٹ قدر مختلف ہوگی۔ لیتھم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو کراچی کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ ہے، کراچی میں کرکٹ کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز...
    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم باسط حسین کو طارق روڈ پر واقع جیولری شاپ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، جہاں وہ جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا۔ چھاپے کے دوران ملزم سے 60 لاکھ روپے نقد اور 35 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم باسط حسین کو طارق روڈ پر واقع جیولری شاپ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، جہاں وہ جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار...
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا مظاہرہ کریں گے۔ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو ضروری ہدایات پر مشتمل نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیٹ طیاروں کے مارچ پاسٹ کے دوران کراچی میں مخصوص فضائی کاریڈور کمرشل جہازوں کے لیے بند رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس میں بیٹھ کر پاک بھارت میچ دیکھنے سے انکار نوٹس کے مطابق مخصوص کوریڈور فلائی پاسٹ اور اُس کی ریہرسل کے لیے 17 سے 19 فروری تک دوپہر ڈھائی بجے سے تین بجے تک مصروف رہے گا۔ سول ایوی ایشن...
    کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم باسط حسین کو طارق روڈ پر واقع جیولری شاپ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، جہاں وہ جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا۔ چھاپے کے دوران ملزم سے 60 لاکھ روپے نقد اور 35 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔  ملزم سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا۔ ملزم برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ چھاپہ ڈائریکٹر کراچی زون کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والے شائقین اور ٹیموں کے لیے خصوصی چارٹر پروازوں کا اعلان کردیا۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شرکت کریں گے۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن، بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان کے تین شہروں کے درمیان سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مل کر ایونٹ میں شرکت کرنے...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے منتخب نمائندوں کو حلف اٹھائے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن اب تک کراچی کے25ٹاؤنز کے چیئرمینز میں بیشتر بے یارومدد گار ہیں،کراچی کے متعدد ٹاؤنز کو اب تک اپنا دفتر نہیں مل سکا ہے ، ایک ٹاؤن کی حدود میں دوسرے ضلع کے ٹاؤن کا دفتر زبردستی کام کررہا ہے جس سے ٹاؤن کے حدود کے تعین کے مسائل پیدا ہور ہے ہیں۔اپنے ضلع میں ٹاؤن کا دفتر نہ ہونے کے باعث شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ٹاؤنز کے دفاتر کے بجائے دوسرے ٹاؤن میں چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ 18ویں ترمیم کے باوجود تاحال سندھ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے...
    کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے اپنے ممبران اورکمیونٹی کی وسیع تر خدمت کے لیے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، خادم انسانیت اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے اشتراک سے کے سی سی آئی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔اس ایونٹ میں کے سی سی آئی کے ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو اس اقدام کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔کیمپ میں بلڈ شوگر، کولیسٹرول، ہڈیوں سے متعلق ٹیسٹ اور سی بی سی ٹیسٹ سمیت بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی گئیں نیز ماہر جنرل فزیشنز اورڈرمیٹالوجسٹ نے مفت مشاورت بھی فراہم کی۔کے سی سی آئی...
    کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے منتخب نمائندوں کو حلف اٹھائے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن اب تک کراچی کے25ٹاﺅنز کے چیئرمینز میں بیشتر بے یارومدد گار ہیں،کراچی کے متعدد ٹاﺅنز کو اب تک اپنا دفتر نہیں مل سکا ہے ،ایک ٹاون کے حدود میں دوسرے ضلعے کے ٹاون کا دفتر زبردستی کام کررہا ہے جس سے ٹاون کے حدود کے تعین کے مسائل پیدا ہور ہے ہیں۔ اپنے ضلع میں ٹاﺅن کا دفتر نہ ہونے کے باعث شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ٹاﺅنز کے دفاتر کے بجائے دوسرے ٹاﺅن میں چکر لگانے پر مجبور ہیں۔18ویں ترمیم کے باوجود تاحال سندھ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے اپنے...