کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کے 321 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پرگری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں نسیم شاہ نے کین ولیمسن کو صرف 1 رن پر پویلین لوٹا دیا، ولیمسن کا کیچ وکٹوں کے پیچھے سے محمد رضوان نے کیا۔تیسری وکٹ حارث رؤف نے لی جنہوں نے 10 رنز بنانے والے ڈیرل مچل کو پویلین لوٹایا۔ ول ینگ نے 107 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، انہیں 107 رنزپر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔گلین فلپس کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا، انہوں نے 39 گیندوں پر 61 رنز کی اننگ کھیلی۔ٹام لیتھم نے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ٹام لیتھم کی اننگ میں تین چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے سست روی سے آغاز کیا۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر سعود شکیل تھے جو 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 22 کے مجموعی اسکور پر کپتان رضوان بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 3 رنز بنائے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب فخرزمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان آغا تھے جنہوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 28 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ان کے بعد آنے والے طیب طاہر بھی جلد ہی وکٹ گنوا بیٹھے اور ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد بابراعظم بھی 153 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی اننگ کھیلی۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 200 رنز پر گری، شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی خوشدل شاہ تھے جنہوں نے49 گیندوں پر 69 رنز کی اننگ کھیلی۔پاکستان کی نویں وکٹ 260 رنز پر گری جب حارث رؤف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور ول او رورکے نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،میٹ ہینری نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مائیکل بریسویل اور ناتھن اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے، وہ 118 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔خیال رہے کہ پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ ہو رہا ہے۔میچ کے آغاز سے قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔پاک فضائیہ نے فضاء میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔اس کے علاوہ شاہین بریک کا بھی مظاہرہ کیا، جے ایف 17تھنڈر طیارہ بھی فلائی پاسٹ میں شریک تھا۔

کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر صدر مملکت قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹرافی دے رہے ہیں

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کر ا و ٹ ہوئے نیوزی لینڈ اننگ کھیلی پاکستان کی گیندوں پر نسیم شاہ کی اننگ نے والے رنز کی

پڑھیں:

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی

گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
  • پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی تیسری کامیابی، پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
  • کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹ سے شکست دے دی
  •  پی ایس ایل ‘اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی 
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
  • ’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس