ٹینکر نذر آتش کرنے کے مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹینکر جلانے سے متعلق کیس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔
عدالت نے آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، ان کی 2 مختلف مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منطور کی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار
مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سرجانی ٹاؤن کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھے، جبکہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ان کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی تھی۔
واضح رہے کہ آفاق احمد کو کراچی پولیس نے 11 فروری کو اشتعال انگیز بیان دینے پر گرفتارکیا تھا، پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانےکا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: 24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا
اپنی گرفتاری سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا تھا کہ ٹرکوں اور ڈمپروں کے نیچے آکر 40 روز میں 92 افراد کی زندگی چلی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں نہ آنے دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، بعض مقامات پر لوگوں نے گاڑیوں کو اس لیے آگ لگائی کہ وہ مشتعل تھے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس
آفاق احمد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتجاج ضرور کریں لیکن گاڑیوں کو آگ نہ لگائی جائے، جبکہ صورتحال سے غلط فائدہ اٹھانے والوں پر عوام نظر رکھیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں ڈمپراور ٹینکر کے حادثات میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد آفاق احمد نے کہا تھا کہ وہ مہاجر نوجوانوں کو بڑا بھائی سمجھ کر حکم دے رہے ہیں کہ اب شہرمیں ہیوی ٹریفک نظر نہیں آنی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آفاق احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹینکر چیئرمین ڈمپر رہائی ضمانت کراچی مہاجر قومی موومنٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا فاق احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹینکر چیئرمین رہائی کراچی مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ ا فاق احمد کراچی میں
پڑھیں:
نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود
لاہور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے پارٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ملتان راؤ ساجد علی اور میاں عدنان نے مخدوم ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ جنوبی پنجاب سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و تنظیمی صورتحال، بلدیاتی انتخابات اور وفاقی حکومت کے متنازعہ کینال منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ چند وزراء اس حساس قومی معاملے کو سیاسی رنگ دے کر حالات کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ سندھ نے اس معاملے پر آئینی اور جمہوری حدود میں رہتے ہوئے بھرپور مؤقف اور پیپلزپارٹی اس مؤقف کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ نہری منصوبہ صرف پانی کی تقسیم کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی بحران کا پیش خیمہ ہے۔ اس سے سندھ میں قحط سالی کے خدشات مزید گہرے ہو جائیں گے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کو فوری تسلیم کرتے ہوئے نہری منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کریں۔