کراچی: نامعلوم افراد کا غیر ملکی ریسٹورینٹس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے غیر ملکی ریسٹورنٹ کی چین پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہر میں 3 مختلف مقامات پر نامعلوم افراد نے غیر ملکی ریسٹورنٹ کی چین پر حملہ کیا تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مشتعل افراد فرار ہو گئے۔
کراچی نیو کراچی پانچ نمبر اسٹاپ فروٹ مارکیٹ کے.
پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے فوڈ چین ریسٹورنٹ پر پتھروں اور ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ کی، توڑ پھوڑ کے واقعات نیشنل اسٹیڈیم کے قریب، محمد علی کالونی اور بہادر آباد چار مینار چورنگی پر پیش آئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔
متاثرہ ریسٹورنٹ کے باہر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
حب ریور روڈ بلدیہ نیول کالونی آر آر ایف پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے میں رکشا مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس حوالے سے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔