شہرقائد میں ڈاکوراج برقرارہے طارق روڈ دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2ملزمان اسلحے کے زور پرکراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارکے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ،واردات پیرکی شپ پیش آئی، کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدارکے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا۔

فیروزآباد تھانے کے علاقے طارق رود دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2 ملزمان اسلحے کے زور پر کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارمحمد اکرم رانا کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کا ملازم کندھے پر پیسوں سے بھرا کارٹن اٹھا کر لے جا تھا، اسی دوران موٹرسائیکل سواردوملزمان آتے ہیں اورملازم سے پیسوں سے بھرا کارٹن اسلحے کے زور پرچھین کرفرارہو جاتے ہیں۔

چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کے ملازم سے واردات پیر کی رات سوا نو بجے کے قریب پیش آئی۔

ڈاکوؤں کی جانب سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرارہونے کی واردات کا مقدمہ فیروزآباد تھانے چیمبر آفس کامرس کےعہدیدار کے منیجر محمد علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

محمد اکرم رانا نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ سی سی ٹی وی کمیروں اورجدید ٹیکنولوجی کے زریعے ڈاکوؤں تک پہنچا جائے، واردات میں ملوث ڈاکووں کوجلد ازجلد گرفتاراورمیرا ازالہ کیا جائے۔

پولیس ذرائع کے مطابق طارق روڈدوپٹہ گلی میں کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدار  کی کپڑے کی شاپ ہے اور واردات بھی کپڑے کی شاپ کے باہر پیش آئی ہے، پولیس واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کراچی چیمبر ملازم سے

پڑھیں:

متنازع نہروں کے خلاف دھرنا، ہر گھنٹے میں صورت حال خراب ہورہی ہے، کراچی چیمبر

کراچی چیمبر نے متنازع نہروں کے خلاف پانچ روز سے سندھ اور پنجاب بارڈر پر جاری دھرنے اور شاہراہوں کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے دھرنوں کے باعث اہم شاہراہ کی بندش اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بر وقت منزل تک نہیں  پہنچ رہیں جبکہ روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے ہیں۔

کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ  دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور ساکھ کو شدید خطرات لاحق ہیں، احتجاج کا حق تسلیم لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا قابل قبول نہیں ہے۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے اور قومی کو بحال کیا جائے، دھرنے سے معیشت، روزگار اور کاروباری سرگرمیاں متاثر، صورتحال ہر گھنٹے بگڑ رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • متنازع نہروں کے خلاف دھرنا، ہر گھنٹے میں صورت حال خراب ہورہی ہے، کراچی چیمبر
  • سکھر دھرنا، کراچی چیمبر کا حکومت سے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان
  • کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا