2025-04-22@21:06:54 GMT
تلاش کی گنتی: 15210

«آج بھی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) روسی فیڈریشن کی سپریم کورٹ نے 17 اپریل کو ایک غیر عوامی اجلاس میں طالبان پر روس میں عائد پابندی کو ''عارضی طور پر‘‘ معطل کر دیا۔ اس کے لیے درخواست پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ یہ درخواست صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک سال قبل جاری کردہ ایک صدارتی فرمان پر مبنی ہے، جس میں تحریک طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹانے کی اجازت دی گئی تھی۔ سن 2021 میں طالبان نے بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کابل میں اقتدار دوبارہ حاصل کر لیا تھا۔ گزشتہ روز سے پہلے تک قانون تو یہ تھا کہ طالبان کے کسی بھی...
    ویب ڈیسک: چار سرکاری آئی پی پیز ٹیک اینڈ پے کے بنیاد پر بجلی دینے کیلئے راضی ہوگئے،بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے، تمام آئی پی پیز نے بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا۔  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس حوالے سے نیپرا میں باضابطہ درخواست دائر کر دی، درخواست پر نیپرا 24 اپریل کو سماعت کرے گا، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا ٹیرف کم کیا جائے گا، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی حویلی بہادر شاہ کا ٹیرف بھی کم ہوگا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز  سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے ٹیرف میں بھی کمی کا امکان ہے، ناردرن پاور جنریشن نندی پور...
    ڈھاکہ(اوصاف نیوز)بنگلادیش نے پاکستان سے 71 کی جنگ پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا جبکہ واجبات کی مد میں 4.52 ارب ڈالرز بھی مانگ لیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں دونوں ملکوں کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات میں بنگلہ دیشی حکام نے پاکستان سے 1971 کی جنگ پر باضابطہ معافی کا معاملہ اٹھایا۔ بنگلادیش نے آزادی کے بعد واجبات کی مد میں4.52ارب ڈالرز بھی مانگ لئے۔بنگلادیشی سیکرٹری خارجہ جاسم الدین نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں چند رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے تعلقات کی بہتری کیلئے ان مسائل کا حل ہونا ضروری ہے۔ جاسم الدین نے کہا کہ ڈھاکا میں دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔،...
    اسلام آباد: پاک افغان تعلقات میں بڑے بریک تھرو سے طویل عرصے بعد عبوری افغان وزیر خارجہ کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں کل کابل کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کریں گے جبکہ افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے بھی علیحدہ ملاقات کریں گے۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا...
    قصور ڈانس پارٹی کیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل قصور وار قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) قصور ڈانس پارٹی کیس سے متعلق ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔لاہور کی عدالت میں پیش کردہ تحقیقات رپورٹ کے مطابق واقعے میں ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل قصور وار پائے گئے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ کسی پولیس افسر نے زیر حراست ملزمان کا انٹرویو کیا تو متعلقہ ایس پی ذمہ دار ہوگا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے سوشل میڈیا پالیسی بھی طلب کر لی۔قصور مبینہ ڈانس پارٹی کا سرغنہ ڈی پی او قصور کا پرسنل سٹاف افسر نکلا۔ عدالت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) امریکہ میں مقیم محققین کا ایک گروپ جون سے ایک فرانسیسی یونیورسٹی میں کام شروع کرنے والا ہے، کیونکہ سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے متعارف کرائی گئی بڑے پیمانے پر کٹوتیوں سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔ فرانس کی ایکس مارسے (Aix-Marseille) یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس نے ’’سائنس کے لیے محفوظ جگہ‘‘ کی جس اسکیم کا اعلان کیا تھا، وہ درخواست دہندگان سے اب پوری طرح بھر چکی ہے۔ یہ اسکیم مارچ میں ایسے امریکی سائنس دانوں کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، جن کو امریکہ میں اعلیٰ تعلیمی شعبے میں کٹوتیوں کے سبب خطرات لاحق...
    سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ کلپ کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو بانئ پی ٹی آئی کے کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا، چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو۔ انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے، عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔...
    ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کسی قسم کے فراڈ میں ملوث نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نادیہ حسین اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ معروف ماڈل نے اپنی شفافیت کا مؤقف اختیار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے اپنے تمام مالی معاملات قانونی طریقے سے ظاہر کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر عاطف خان نے ان کے کاروبار میں سرمایہ کاری ضرور کی، مگر اس سرمایہ کاری کا ذریعہ یا نیت ان کے علم میں نہیں تھی۔ اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے اپنی ٹیکس ریٹرنز میں تمام مالی تفصیلات باقاعدگی سے...
    پاکستان شوبز کی معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات ترکیہ میں منعقد کی گئی ہیں جہاں ان کے اہل خانہ سمیت قریبی رشتہ دار اور دوست احباب بھی موجود ہیں۔ ان کی مہندی کی رنگا رنگ تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) ایک ویڈیو میں انوشے اشرف کو عروسی لباس زیب تن کیے اسٹیج پر ڈانس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر انوشے کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیوز پر بھرپور ردعمل دیا جارہا ہے۔ انوشے کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی...
    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ اس سال حج کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ عازمین کو ہر ممکن سہولت اور مکمل معلومات فراہم کی جائیں انہوں نے حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں عازمین کے لیے معیاری رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ وہ سکون اور آسانی کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر زون میں حاجیوں کے لیے عمدہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور شدید گرمی کے پیش نظر اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں جن میں اب سامان رکھنے کے لیے چھت کا بھی انتظام کیا گیا...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نُرلان یرمیک بائیوف سےاسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ اسحاق ڈار نے نُرلان یرمیک بائیوف کو سیکریٹری جنرل کی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم یعنی ایس سی او کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک اور فنڈ بنانے پر اتفاق ترجمان دفترِ خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات پر زور دیا اور تنظیم کے مقاصد کو فوقیت دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے علاقائی امن کے حوالے...
    اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ جا پہنچا اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لیے ہائیکورٹ کا رخ کیا جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد دونوں رہنما باقاعدہ درخواست دائر کریں گے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جا چکی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کی جانب سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی مگر اس عدالتی حکم کے...
    قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ایک انٹرویو میں 1907 کو اپنے کیرئیر کا بدترین سال قرار دیتے ہوئے باب وولمر کی موت کو پاکستان سمیت دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا نقصان قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے بارے میں بات کرنا آج بھی انتہائی مشکل ہے کیونکہ اس دوران پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہوگئی تھی اور پھر پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی آئرلینڈ کی ٹیم سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا کامران اکمل نے بتایا کہ شاہد آفریدی پر دو میچز کی پابندی عائد ہوئی عبدالرزاق فٹنس مسائل کا شکار رہے اور شعیب اختر انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بن...
    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہوں نے دل کو چھو لینے والے جذباتی الفاظ شیئر کیے ہیں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر وہاج علی نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ آنسو نکل آئیں تو خود پوچھیے گا کیونکہ لوگ پوچھنے آئیں گے تو سودا کریں گے ان کے ان الفاظ کو مداحوں نے بے حد سراہا اور سچے جذبات قرار دیا مداحوں نے ان کے الفاظ پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سچائی پر مبنی جملے ہیں اور دل کو چھو جاتے ہیں ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ یہ الفاظ دراصل بھارتی اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے تحریر...
    چترال کے کیلاش عقیدے سے تعلق رکھنے والی اور امریکا میں مقیم خاتون پائلٹ لکشن بی بی نے چترال کے تعلیمی اداروں کے لیے کتابوں سے بھرا کینٹر تحفہ دیا ہے جو چند دنوں میں پہنچ جائے گا۔ لیکن کتابیں پہچنے سے پہلے ہی اعتراض اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نیا کیلاش سروے منظر عام پر: ’مستقبل میں کیلاش لڑکوں کو شادی کے لیے لڑکی نہیں ملے گی‘ الکشن بی بی، جو تعلیم کے لیے کام بھی کرتی ہیں اور امریکا سے کتابیں بھجواتی رہتی ہیں، نے سوشل میڈیا پر کتابیں بھجوانے کا بتایا تو مذہبی حلقوں پر نئی بحث چھڑ گئی۔ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر مذہبی حلقوں نے ان کتابوں پر سوالات اٹھا دیے۔ کتابیں...
    دو تین ہفتے قبل وی نیوز کے لئے اپنے کالم میں پاکستان اور اٖفغانستان کے درمیان بڑھتی تلخی کے حوالے سے لکھا تھا، تب یہ ذکر کیا کہ اس ایشو پر افغان امور کے ایک بہت باخبر اور رموز شناس مفتی عبدالرحیم نے جو تفصیلی پوڈکاسٹ کئے ہیں، ان پر بھی بات کروں گا۔ ہوا مگر یہ کہ اس کے فوری بعد صدر ٹرمپ نے ٹیرف وار مسلط کر کے پوری دنیا کو ہلا دیا، ہم لکھنے والوں کی توجہ بھی اسی طرف ہوگئی اور دیگر ایشوز پیچھے چلے گئے۔ اب زرا معاملہ کچھ دنوں کے لئے پرسکون ہوا ہے تو پھر سے افغان مہاجرین اور پاک افغان باڑ والا معاملہ یاد آیا۔ مفتی عبدالرحیم صاحب افغانستان کے ایک بڑے...
    ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ایک مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں چار سرکاری پاور پلانٹس نے بجلی کے نرخوں میں کمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اب ان پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی کی فراہمی ٹیک اینڈ پے کی بنیاد پر کی جائے گی جس سے نہ صرف صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ قومی خزانے پر بھی بوجھ کم ہوگا ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کے بعد سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو باضابطہ طور پر درخواست ارسال کر دی ہے تاکہ ان پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی کی منظوری حاصل کی جا سکے اور اس سلسلے میں نیپرا 24 اپریل کو باقاعدہ سماعت کرے گی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے اس بات حاجیوں کے لیے اچھے انتظام کیے ہیں، کوشش ہے کہ حاجیوں کو بہترین سہولیات اور معلومات فراہم کی جائیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا سب سے بڑا مقصد یہ ہے حاجیوں کو سہولیات اور معلومات دی جائیں، سعودی عرب میں اچھی رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ سردار یوسف کا کہنا تھا حاجیوں کے لیے جو زونز مقرر کیے گئے ہیں وہاں اچھی سہولیات ہیں، حج کے موقع پر شدید گرمی کے باعث اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں، ان خیموں میں پہلے...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی پاک گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ،وفد میں متحدہ عرب امارات کے محکمۂ اینٹی نارکوٹکس کے ڈی جی بریگیڈیئر سعید عبداللّٰہ السعویدی، قطر کے ڈی جی نارکوٹکس کرنل رشید ساری اور سعودی عرب کے ڈی جی نارکوٹکس میجر جنرل سعد بن سعود شامل تھے۔  عمان پولیس کے ڈی جی نارکوٹکس بریگیڈیئر محمدصالح علی اور بحرین کے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس محمد خالد بھی وفد کا حصہ تھے، ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید بھی موجود تھے۔ 159 مسافروں کو بچا لیا گیا، خرگوش نے جہاز کا انجن جلا دیا ...
    کراچی: وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے رواں برس بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ کراچی میں حاجی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف  نے بتایا کہ میں یہاں عازمین حج کی ٹریننگ کے مراحل دیکھنے آیا ہوں۔ وزارت کا عملہ یہاں موجود ہے تاکہ انتظامی طور سب عازمین حج کو سمجھا سکیں ۔ انہوں ے بتایا کہ اس سال سرکاری اسکیم  کے تحت 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے۔ باقی تیاریاں بھی مکمل ہیں، کوشش ہے کہ کسی کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میری ذمے داری لگائی ہے کہ تمام انتظامات اچھے...
    اسلام کے پانچویں رکن ’’حج‘‘ کا موسم ایک بار پھر شروع ہونے جارہا ہے۔ ہر سال لاکھوں مسلمان اس عظیم عبادت کےلیے حرمین شریفین کا رُخ کرتے ہیں۔ حج نہ صرف جسمانی عبادت ہے بلکہ روحانی، سماجی اور صبر آزما عمل بھی ہے۔ اس تحریر کے ذریعے کوشش ہوگی کہ حج سے متعلق بنیادی رہنمائی فراہم کردی جائے تاکہ عازمین اپنے حج کو پُرسکون، باوقار اور روحانی طور پر بامقصد بناسکیں۔ منیٰ میں خیموں کا عظیم الشان شہر پاکستان سے روانگی سے قبل تیاری:   1۔ نیت اور خلوص سب سے پہلی اور اہم چیز ’’نیت‘‘ ہے۔ حج صرف اللہ کی رضا کےلیے ہو، اس میں دکھاوا یا کسی دنیاوی مقصد کی آمیزش نہ ہو، جیسا کہ آج کل...
    پاکستان میں ژالہ باری سے گاڑیوں یا سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کے واقعات سامنے نہیں آتے یہی وجہ ہے کہ کبھی کسی فرد نے اپنی گاڑیوں اور سولر پینلز کو ژالہ باری سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کا سوچا بھی نہ تھا، 2 روز قبل اسلام آباد میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے سینکڑوں گاڑیوں اور گھروں کی چھتوں پر لگے سولر پینلز کو نقصان پہنچا، بعض گاڑیاں اور سولر پینلز اس ژالہ باری سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:تیز آندھی طوفان، شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری پھر سے ژالہ باری اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں محکمہ موسمیات نے آج پھر سے ژالہ باری کی پیشنگوئی کر رکھی ہے،...
    عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز اڈیالہ جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں پی ٹی آئی رہنما بائیومیٹرک تصدیق کروانے کے بعد باقاعدہ طور پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے اس سے قبل بھی...
    محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے جس میں یکم جنوری سے 16 اپریل تک 20,000 سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔ اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتہ لگانا بھی شامل ہے جو کہ بیماری کی ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک شکل ہے۔ کراچی میں 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں طور پر زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے۔ صحت کے حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کراچی میں ملیریا کے 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 77...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ کاشتکاروں کے لیے ریلیف ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکیج کے اعلان پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائش کی اور کہا کہ ساڑھے 5 لاکھ کاشت کاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری انتہائی خوش آئند قدم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو چار ماہ مفت اسٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کے اقدام سے گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے میں آسانی ہوگی۔ گندم اور گندم...
    اسلام آ باد:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز اڈیالہ جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں پی ٹی آئی رہنما بائیومیٹرک تصدیق کروانے کے بعد باقاعدہ طور پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: اڈیالہ کے باہر سے زیر حراست عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت 7 رہنماؤں کو رہا کردیا گیا واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے اس سے قبل بھی توہینِ عدالت کی درخواست...
    مداحوں اور خیرخواہوں کی جانب سے تیزی سے کم ہوتے وزن پر تشویش کے اظہار کے بعد بالآخر کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر کا وزن ڈرامائی انداز سے کم ہوا ہے جس پر مداحوں نے بارہا فکرمندی کا اظہار بھی کیا لیکن کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کرن جوہر نے بتایا کہ میں بالکل صحت مند ہوں اور خود کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ کرن نے بتایا کہ انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب ان کے بلڈ ٹیسٹ میں کچھ چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ظاہر ہوئی۔ تاہم کرن...
    سنی دیول کی نئی فلم جاٹ 11 اپریل کو سینماگھروں کی زینت بنی تھی جو اب تک کوئی خاطر خواہ کمائی بھی نہیں کرسکی لیکن اس کے باوجود سنی دیول نے جاٹ 2 کا پوسٹر جاری کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے بتایا کہ جاٹ فلم کے سیکوئل کی تیاری شروع کردی ہیں۔ سیکوئل کے ڈائریکٹر بھی گوپی چند مالینی ہوں گے۔ فی الحال فلم کی مکمل کاسٹ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں البتہ یہ طے ہے کہ سنی دیول مرکزی کردار میں واپس آئیں گے۔ خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل ہی ریلیز ہونے والی فلم جاٹ میں سنی دیول کے ساتھ رندیپ ہوڈا بھی ہیں جنھوں نے ولن...
    سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کیساتھ آئندہ ہفتہ سنا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت: یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع عمر سرفراز چیمہ 9 مئی ریمانڈ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز فیصلوں میں یکسانیت ہو۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے، عمر سرفراز چیمہ کا کیس...
    نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے انکشافات کا پنڈورا باکس کھول دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا (سابقہ نام: اریان) نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی نامناسب تصاویر بھیجی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں 8-9 سال کی عمر سے محسوس کرتی تھی کہ میں لڑکی ہوں، ماں کے کپڑے پہن کر آئینے میں خود کو دیکھتی تھی لیکن اپنے والد کے بھارتی کرکٹر اور کوچ ہونے کی وجہ سے اپنے شناخت چھپانی پڑی۔ انایا بانگر نے ہراسانی کے واقعات کا انکشاف کرتے...
    اس موقع پر بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کچھی کینال سمیت مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی عمل...
    9 مئی کیس میں ملزم رضا علی کی درخواست ضمانت پر سماعت پر دلائل دیتے ہوئے وکیل صفائی وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ رضا علی اور زین العابدین پر ایک ہی پولیس افسر کا دانت توڑنے کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی پر پنجاب حکومت کی سپریم کورٹ میں جمع کردہ رپورٹ کیا کہتی ہے؟ وکیل صفائی کے مطابق پولیس افسر نے دانت توڑنے کے جرم میں پہلے زین العابدین کو شناخت کیا بعد میں رضا علی کو، ایک ہی کام 2 مختلف لوگ کیسے کر سکتے ہیں؟ وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق شناخت کرنے والا پولیس اہلکار تو زخمی بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رضا علی تو واقعہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنے رابطوں کا استعمال کرتے تو وہ پی سی بی کے چیئرمین ہوتے اور اگر کبھی پی سی بی جوائن کرنا ہوا تو پاکستان اور کھلاڑیوں کی خاطر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز پاکستانی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ انہیں کانٹریکٹ چاہیے نہ کچھ اور، اللہ کا دیا سب کچھ ہے۔ ’اگر آؤں گا پی سی بی میں تو پاکستان کی خاطر آؤں گا، بچوں کے لیے آؤں گا۔‘ If I was using my contacts i would have been a chairman in the PCB and if i ever join PCB i will join because of Pakistan...
     اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافت اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں تعاون کے لیے دو مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے گئے ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط کو باہمی طور پر ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزارت خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر سیجارٹو نے اعلی سطح کے کاروباری وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، پیٹر سیجارٹو اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے...
    حرا مانی کی ہم شکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔ پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان حرا مانی اداکار، پروڈیوسر اور میزبان مانی شیخ کی اہلیہ ہیں، وہ ناصرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی منفرد شخصیت کے باعث بھی جانی پہچانی جاتی ہیں۔ کئی مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے دلوں پر راج کرنے والی حرا مانی ان دنوں نئی ڈرامہ سیریل میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر حرا مانی کی ہم شکل منظر عام پر آئی ہے، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس جو انسٹاگرام پر...
    پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل نے منظر عام پر آکر فینز کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس جو انسٹاگرام پر والدین کیلئے مثبت تربیتی مواد شیئر کرتی ہیں اپنی حرا مانی سے حیرت انگیز مشابہت کی وجہ سے عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر اقدس ناصرف ان کی شکل بلکہ آواز اور بولنے کے انداز نے بھی مداحوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ڈاکٹر اقدس کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جن کو دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا آپ حرا مانی ہیں؟۔ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ آپ کی آواز بھی بالکل حرا مانی جیسی ہے ۔کچھ سوشل...
    عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شاندار تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقریب کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے قبل فروری2025 میں دونوں کا نکاح مدینہ منورہ کی مقدس سر زمین پر مسجد نبویﷺمیں انجام پایا تھا، سادہ اور روحانی تقریب میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے خوبصورت روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کیا۔شانزے لودھی نے سنہری گوٹا کناری اور سیکوئنز سے مزین دیدہ زیب دلہن لباس زیب تن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کیلئےاپیل پرسماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا، چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے،عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے،وکیل عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ میرے موکل کو گرفتار کرنے...
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچز اس وقت راولپنڈی اور کراچی میں جاری ہیں۔ لیکن گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال عوام میں وہ جوش و خروش دیکھنے کو نہیں ملا۔  پی ایس ایل 10 کے اب تک ہونے والے میچز میں ایک بھی ہاؤس فل نہیں ہوسکا، پی ایس ایل کے میچوں میں خالی کرسیاں اب ایک معمول بن چکی ہیں جس پرغیر ملکی کھلاڑی بھی بول اٹھے کہ تماشائی کرکٹ کی جان ہوتے ہیں لیکن کراچی میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم خالی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین...
    عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شاندار تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔ پاکستان کے مشہور اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقریب کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے قبل فروری 2025ء میں دونوں کا نکاح مدینہ منورہ کی مقدس سر زمین پر مسجد نبویؐ میں انجام پایا تھا، سادہ اور روحانی تقریب میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔ شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے خوبصورت روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کیا۔ شانزے لودھی نے سنہری گوٹا کناری اور سیکوئنز سے مزین دیدہ زیب...
    نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آج اور کل پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق فصلوں، بجلی اور عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر سے جاری الرٹ کے مطابق آج اور کل ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور بعض مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں اگلے 2 روز کے لیے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کی ہے۔ مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم...
    مانچسٹر کی معروف پاکستانی گلوکارہ آسیہ ثمن کو عارضہ قلب کے بعد مقامی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی سرجری تجویز کی ہے۔ آسیہ ثمن پاکستان میں آسیہ خان عیسیٰ خیلوی کے نام سے مشہور ہیں، وہ ملتان کی معروف سیاسی لنگاہ برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے گلوکاری کا آغاز زمانہ طالبعلمی سے شروع کیا ان کے سرائیکی ڈوہرے، ماہئے اور گانے بہت مشہور ہوئے، ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن پر بھی فن کا مظاہرہ کیا، بیرون ملک بھی پرفارمنس اور بھرپور شہرت حاصل کی۔ وہ عرصہ دراز سے مانچسٹر میں مقیم ہیں اور سماجی حلقوں اور کمیونٹی میں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔ وہ حال ہی میں...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ سے رہائی پانے والے روسی شہری الیگزینڈر ٹروفانوف اور ان کے اہلِخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور فلسطینی عوام کے درمیان برسوں پرانے مستحکم تعلقات نے یرغمالیوں کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے اس موقع پر حماس کی قیادت اور سیاسی ونگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانی بنیادوں پر روسی شہری الیگزینڈر ٹروفانوف رہائی کے لیے ان کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔ مزید پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ، ٹرمپ اور پیوٹن کا اہم ٹیلی فونک رابطہ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے ٹروفانوف کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور جو...
    ایک کہاوت بہت مشہور ہے کہ دنیا میں ایک شکل کے 7 لوگ ہوتے ہیں۔ جو سچ ہوتی دکھائی دیتی ہے کیونکہ اکثر اوقات سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے ہمشکل صارفین کو حیران کر دیتے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جسے دیکھ کر اداکارہ کے مداح دنگ رہے گئے اور خاتون کو بالکل حرامانی جیسا قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل سے ایئرپورٹ پر ملاقات پاکستانی نژاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس انسٹاگرام پر والدین اور بچوں کے بارے میں مختلف مشورے دیتی ہیں اور کبھی وزن کم کرنے کے طریقوں کے حوالے سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ڈاکٹر اقدس کی ناصرف شکل بلکہ آواز اور...
    —فائل فوٹو وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک و معتدل ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت بر قرار ہے۔ خیبر پختونخوا: آج بھی آندھی کیساتھ طوفانی بارش کی پیشگوئیخیبر پختون خوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند میں آج بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں آج آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔جنوبی اضلاع میں درجۂ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر)پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان انکھ مچولی کا کھیل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ،بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ اڈیالہ جیل کے باہر اکیلی بیٹھ گئیں اور پھر انکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی کہ پی ٹی آئی راہنماؤٔں پر تنقید کا نہ ختم ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا،اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین سے ملاقاتوں کا فارمولا تو طے ہے مگر اس عدالتی فارمولے پر عمل کم ہی ہوتا ہے ،دونوں اطراف سے اس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ،علیمہ خان کی ملاقات تو نہ ہوسکی مگر متنازعہ سمجھے جانے والے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ بانی چیئرمین سے ملاقات بھی کر بیٹھے جبکہ علیمہ خان سمیت پی...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کا مذاق اڑا رہی ہے، مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل اسے خود برداشت بھی کر سکیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں اڈیالہ جیل کے سامنے عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے، عدلیہ 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑ کر آئین و قانون کی پامالی کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے، بانی چیئرمین سے ان کی بہنوں کی ملاقات ان کا آئینی و قانونی...
    اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ 4 سرکاری پاور پلانٹس ٹیرف میں کمی پر رضامند ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 سرکاری پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ کی بنیاد پر دینے کے لیے  رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ 4 پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 24 اپریل کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا بجلی ٹیرف کم کیا جائے گا۔ اسی طرح نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی...
    لاہور: موٹروے ایم 2 سیال موڑ پر دوران ڈرائیونگ کرنسی نوٹ گننے والے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بس ڈرائیور نوٹ گن رہا تھا۔ لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور پر تھانہ لکسیاں میں ایف آئی آر درج کر لی گئی جس کے مطابق بس ڈرائیور کا خطرناک عمل روڈ یوزر کے لیے نہایت خطرناک ہو سکتا تھا۔ ترجمان کے مطابق محفوظ شاہرات اور محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں آج اور کل طوفانی بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کر دی گئی، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب اور میانوالی بھی شدید موسم کی زد پر آ سکتے ہیں جبکہ لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ کیلئے بھی موسم کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب 48 گھنٹے میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش وبرفباری کا امکان ہے جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اوربرفانی تودے...
    غزہ / نیویارک: اسرائیلی بمباری میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے محمود اجّور کی درد بھری تصویر کو ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ تصویر دی نیویارک ٹائمز کے لیے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ سمر ابو الؤف نے کھینچی تھی، جو خود بھی فلسطینی ہیں۔ تصویر میں محمود کو انتہائی زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ فوٹوگرافر کے مطابق محمود کی ماں نے بتایا کہ بازو کھونے کے بعد اس نے روتے ہوئے کہا: ’’امی، اب میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟‘‘ مارچ 2024 کے حملے کے بعد محمود کو علاج کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کیا گیا، جہاں اب وہ اپنے پیروں...
    نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے انکشافات کا پنڈورا باکس کھول دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا (سابقہ نام: اریان) نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی نامناسب تصاویر بھیجی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں 8-9 سال کی عمر سے محسوس کرتی تھی کہ میں لڑکی ہوں، ماں کے کپڑے پہن کر آئینے میں خود کو دیکھتی تھی لیکن اپنے والد کے بھارتی کرکٹر اور کوچ ہونے کی وجہ سے اپنے شناخت چھپانی پڑی۔ مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر کا بیٹا جنس تبدیل کروا کر...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ، برفانی تودے گرنے کا خدشہ ، سیاح اور شہری ہوشیار ہوجائیں، آج اور کل اسلام آباد اور پنجاب کے کئی اضلاع میں شدید بارش ہوگی۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا اعلامیے کے مطابق آج اور کل طوفانی بارش اور ژالہ باری متوقع خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی شدید موسمی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے ۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد...
    ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید آندھی ،تیز بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔  نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر  نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید آندھی،   ژالہ باری اورتیز بارش سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ این ای او سی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی او پنجاب کے علاقے بشمول اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ وسطی پنجاب کے علاقے فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کی بندش، درختوں کے گرنے اور دیگر حادثات کا اندیشہ ہے۔...
    گزشتہ روز اسلام اباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، متعدد گاڑیوں کی ونڈز گرین، لائٹس،  سائیڈ کے شیشے اور بیک سکرین مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے بعد ونڈ اسکرین اور لائٹس والی دکانوں کے باہر گاڑیاں ٹھیک کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، جس سے مارکیٹ میں ونڈ سکرین نایاب ہو گئی اور جو دستیاب ہیں ان کے ریٹس کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘ ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا وی نیوز نے...
    16 اپریل کی شام، پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں روٹین کا کام جاری تھا۔ میں اور میری کولیگ مریم دفتر میں کافی کے کپ کے ساتھ کام میں مصروف تھے۔ ایسے میں گھٹا کا اٹھنا، تیز ہوا چلنا اور ہلکی بارش ہونا ایک خوشگوار سا وقفہ لگا۔ ہم دونوں مارے اشتیاق کے کھڑکی سے باہر جھانکنے لگے۔ ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے اچانک بارش تیز ہو گئی۔ پہلے کھڑکیاں بند کیں۔ پھر یوں لگا جیسے شیشے پر برسنے والے بڑے بڑے، بے رحم اولوں نے الٹی میٹم دے دیا ہو۔ ایک لمحے میں اندازہ ہو گیا کہ بارش نہیں، ژالہ باری ہے اور ساتھ نقصان بھی متوقع ہے۔ ہم نے فوراً کمرہ چھوڑا اور کوریڈور کی جانب بھاگے، جہاں دوسری طرف...
    پاکستان بھر میں اس وقت حکومت کی جانب سے مفت آئی ٹی کورسز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ مختلف پروگرامز کے تحت طلباء کو آئی ٹی کی فیلڈ سے متعلق مختلف کورسز کی تربیت دی جا رہی ہے جن میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا ہر 3 یا 6 ماہ کے بعد آئی ٹی اسکلز سیکھ کر سرٹیفیکیٹ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کورسز میں تربیت فراہم کرنے کے لیے حکومت آئی ٹی ٹرینرز کو ہائیر کرتی ہے جنہیں اچھی خاصی اجرت پر رکھا جاتا ہے۔ اور پھر طلباء کو بھی ماہانہ وظیفے کی مد میں پیسے دیے جاتے ہیں۔ یعنی حکومت اس طرح کے آئی ٹی پروگرامز پر اربوں روپے انویسٹ کر رہی ہے۔ کیا یہ آئی...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا، سپریم کورٹ میں ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام معزز ججز نے شرکت کی، جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر سمیت دیگر ججز بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران کئی اہم امور پر غور کیا گیا، جن میں سرکاری خرچ پر تعینات وکلاء کی فیسوں پر نظرثانی سرفہرست ایجنڈا آئٹمز میں شامل تھی۔ فل کورٹ اجلاس میں ریٹائرڈ ہائیکورٹ ججز کی بطور وکیل سپریم کورٹ میں انرولمنٹ پر بار کونسل کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں معلومات تک رسائی کے حوالے سے سپریم کورٹ رولز2025 ء کے مجوزہ مسودے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کے لیے برطانیہ تیار ہے۔ عالمی بنک کا اندازہ ہے کہ 2047ء تک پاکستان کی معیشت 20 کھرب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ ’لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں فنانشل، بزنس اور ٹریڈ سروسز کا اہم ترین فراہم کنندہ ہے۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو سکے کے دو رخ قرار دیا اور کہا کہ...
    اسلام آباد: اتحادی حکومت نے اب تک 424 بلین روپے یا نظرثانی شدہ ترقیاتی بجٹ کا 40 فیصد سے بھی کم خرچ کیا ہے، جس سے صوبوں اور خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی اسکیموں سمیت سیکڑوں منصوبوں کے تعمیراتی کام اور رقوم کی روانی متاثر ہوئی۔  سرکاری دستاویزات کے اعداد وشمار کے مطابق مطابق کم اخراجات میں ارکان پارلیمنٹ، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سپارکو سے متعلق منصوبے تھے۔  پلاننگ کمیشن کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی سے اپریل کے وسط (ساڑھے نو ماہ) تک ترقیاتی اخراجات 424 ارب روپے یا سالانہ بجٹ کا 39 فیصد تھے۔ مزید پڑھیں: حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عید الاضحیٰ سے قبل...
    سٹی42: آج  گڈ فرائیڈے  ہے۔ مسیحی عقیدہ کے مطابق آج دنیا کے مسیحی سیدنا حضرت عیسیٰ المسیح کے بنی نوع انسان کی نجات کی خاطر صلیب پر جان دینے  کی یاد منا رہے ہیں۔گڈ فرائیڈے کو دنیا بھر میں مسیحی کمیونٹیز میں مقامی ثقافتوں کے زیر مختلف مذہبی رسومات کے ساتھ  منایا جاتا ہے. ایک چیز دنیا بھر میں گڈ فرائیڈے کے اجتماعات میں  یکساں ہے جو یسوع مسیح کے انسانوں کی نجات کے لئے دکھ سہنے کا دکھ  بھرا ادراک ہے۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ آج کے روز مسیحی صلیب  پر یسوع ناصری کے بنی نوع انسان کی نجات کے لئے ادا کئے  کفارہ کے انجیلوں میں درج واقعات کو...
    اسلام آباد: تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اب علی امین گنڈاپور جو ہے تیرے کوچے سے ہم نکلے بڑے بے آبرو ہو کر تو کے پی سے تو ان سے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس ایک بہت بڑا عہدہ ہے آپ وزارت اعلیٰ چلائیں، یہی بات ان کے لیڈر جیل سے کہی ہے اور یہی بات پارٹی کے تمام چھوٹے بڑے لوگوں کا ان سے تقاضا ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کرائسس یہ ہے کہ وہ بالکل کلیو لیس ہے.  تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ندیم قریشی کا کہنا ہے کہ بڑی واضح وجوہات ہیں حکومت ایک شخص کو پابند سلاسل کرنے کے باوجود تمام لیڈر شپ کے ساتھ ظلم و استبداد کی وہ داستانیں جن کی تاریخ میں مثالیں نہیں ملتیں وہ رقم کرنے کے باوجود ابھی بھی اس شخص کے خوف میں ہے جس کو عمران خان کہتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ آج کا دن بھی ان سیاہ دنوں کی طرح سے ایک اور دن ہے، ظلم جتنا بھی ہو، رات جتنی بھی سیاہ ہو، دن نے آنا ہوتا ہے، رات نے ڈھلنا ہوتا ہے۔  رہنما مسلم لیگ اختیار ولی خان نے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے یوں لگتا ہے کہ شہباز شریف صاحب کو ایک تو یہ پتہ ہے کہ کس طرح سے انھیں حکومت ملی، کس طرح سے یہ کامیاب ہوئے ایم این ایز اور اس کے بعد یہ سسٹم سارا بنا لیکن وہ ایک چیز اوور لک کر رہے ہیں کہ جس طرح بھی آپ بنے ایم این اے بنے اور اس کے بعد آپ جس طرح بھی پرائم منسٹر بن گئے اس کے بعد آپ نے حکومت تشکیل دیدی، آپ کو فیصلے پھراپنی گورنمنٹ کے بے ہاف پر کرنے چاہییں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دیکھیں ایشو یہ ہے کہ پیپلزپارٹی...
    اخبار پڑھنا ہماری عادت ہے، جیسے صبح کی چائے کی۔ جب تک اخبار کے ساتھ چائے نہ ہو، چائے کا مزہ آتا ہے نہ اخبار کا۔ لیکن ان دنوں جس طرح کی خبریں سنائی جا رہی ہیں، ان پرکالم لکھنے سے بہتر ہے کہ کتابیں پڑھی جائیں،کتابیں آپ کی دوست بن جاتی ہیں۔ چلیے! آج آپ کی خدمت میں ایک اور بہت دلچسپ کتاب سے اقتباسات پیش کروں۔ کتاب کا نام ہے ’’ اور پھر بیاں اپنا ‘‘ اور اس کے خالق ہیں اخلاق احمد دہلوی، جن کا نام ادب نوازوں کے لیے نیا نہیں۔ اخلاق صاحب ادیب، صحافی،کالم نگار اور براڈ کاسٹر تھے۔ ساتھ ہی خاکہ نگار بھی بہت اچھے تھے۔ ان کے ہاں دلّی کی ٹکسالی زبان کا...
    موجودہ حالات اور سیاسی تناظر میں پاکستان امریکا تعلقات میں کافی سنگین مسائل ہیں۔اصل مسئلہ دونوں اطراف کی سیاسی ترجیحات میں فرق اور اعتماد سازی کا فقدان ہے۔ایک بار سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی نوعیت ساس اور بہو کے رشتے کی طرح ہے جس میں بہتری اور بگاڑ دونوں پہلو نمایاں نظر آتے ہیں۔ امریکا میں نئے انتخابات اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی قیادت کے منتخب ہونے کے بعد عالمی اور علاقائی سیاست سمیت پاکستان اور امریکا تعلقات میں بہت سی نئی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔اسی تناظر میں حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی اور امریکی کانگریس کا ایک تین رکنی وفد پاکستان کے دورے...
    ممتاز عالمِ دین اوروفاق المدارس العربیہ کے صدر،مفتی تقی عثمانی صاحب، نے کہا ہے :’’اسرائیلی مصنوعات ہی کا نہیں بلکہ اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ بھی کیا جائے اور اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج بھی کیا جائے ، لیکن پُرامن رہیں۔اسلام اعتدال کا دین ہے۔ جذبات میں آ کر توڑ پھوڑ کرنے کا دین نہیں ہے ۔ کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا شریعت میں حرام ہے ۔‘‘مفتی اعظم پاکستان ، قبلہ منیب الرحمن، نے بھی غزہ میں اسرائیلی تازہ مظالم اور خونی وارداتوں کے خلاف اسرائیل کے خلاف احتجاج اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ بارے کھلا بیان دیا ہے ۔ ساتھ ہی مگر یہ بھی ارشاد فرمایا ہے کہ احتجاج کنندگان کو عوام کے...
    مولانا فضل الرحمن ذہین اور سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں‘ دین کے علم کے حوالے سے تو بات کرنے کی ضرورت اس لئے نہیں کہ خاندانی پس منظر ہی دینی ہے اور ان کے نام کے ساتھ لگا ہوا مولانا کا لفظ ہی ان کے دینی علم کی گواہی ہے‘ میں ان کی سیاست پر بات کر رہا ہوں‘ ایک آدھ روز قبل میں ٹی وی اسکرین پر ان کی باتیں سن رہا تھا‘ انھوں نے افغان مہاجرین کے ایشو پر بات کی‘ سابقہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر اپنا موقف دہرایا اور افغانستان کے ایشو پر بات کی‘ ایسا نہیں ہے کہ انھوں نے کوئی نئی یا اچھوتی بات کی ہو‘ یہ مولانا صاحب اور ان کی جماعت کا...
    پنجاب میں ان دنوں گندم کی نئی فصل کی انتہائی کم قیمت فروخت نے کسانوں کو پریشان اور مشتعل کر رکھا ہے، اپوزیشن نے بھی قیدی 804 کو چھوڑ کر گندم کاشتکاروں کے حق میں آواز بلند کر کے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی جدوجہد شروع کی ہوئی ہے ،مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی ہر جانب گندم کی بات ہو رہی ہے کیونکہ پنجاب کی دیہی معیشت کے لیے یہ معاملہ زندگی موت کی حیثیت رکھتا ہے ۔ وزیر اعلی کی معاون خصوصی برائے کموڈٹیز سلمٰی بٹ نے تو اپنے انٹرویو میں پنجاب کے کسانوں کی تعداد کو ڈھائی تین ہزار بتلا کر اپنی علمی قابلیت ظاہر کی ہے لیکن وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں کی رپورٹس...
    مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی کا کہنا تھا کہ عمر کوٹ کا یہ انتخاب ناصرف مخالفین کے لئے ایک سبق ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ چیئرمین پی پی پی کی قیادت اور پالیسیوں کو عوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی انتخاب میں پی پی پی کی کامیابی’’جیالوں کی جیت اور مخالفین کے لئے سبق‘‘ ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے عمر کوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی پی پی کی بھاری مارجن سے کامیابی کو ’’جیالوں کی جیت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نتیجہ پارٹی کارکنوں کی محنت...
    نیوزی لینڈ: آج کا موضوع ایک سوال کی شکل میں ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم بہ حیثیت انسان حیرت انگیز طور پر جتنے سمجھ دار اور عقل مند ہیں اتنے ہی یا شاید اس بھی زیادہ احمق اور بے وقوف بھی ہیں، کیوں۔۔۔؟ اس بے وقوفی کی سب سے بڑی مثال اس سے بڑھ کر کیا ہوگی کہ کس آسانی کے ساتھ ہم اپنی آخرت خراب کر رہے ہیں یا کر لیتے ہیں، کیوں ایسا ہے کہ جو حقائق ہماری نگاہوں کے سامنے ہیں ان کا ہمیں ادراک نہیں اور وہ جو بہ ظاہر نظر آرہی ہیں یا ہمارے ہوش و حواس پر چھائی ہوئی ہیں جن کا دراصل کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔ ہمیں وہ...
     الحمدﷲ! ہم پر رمضان کا بابرکت مہینا سایہ فگن رہا، اﷲ تعالیٰ ہمیں اپنی بے شمار نعمتوں اور رحمتوں سے نوازتا رہا، ہم سب ماہ رمضان کی فضیلتوں سے فیض یاب ہوتے رہے۔ اﷲ سبحان و تعالیٰ کی توفیق سے رمضان کے روزے رکھے، نماز، تراویح، قیام لیل، ذکر و اذکار کی کثرت، تہجد اور طاق راتوں میں شب قدر کے حصول کے لیے شب بیداری کا بھی اہتمام کیا۔ مخلوق خدا کے ساتھ ہم دردی و غم گساری کا برتاؤ کیا۔ صدقہ و خیرات اور انفاق فی سبیل اﷲ کا موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ الحمدﷲ! ہم میں سے بہت سے لوگوں کو بہ توفیق الٰہی اعتکاف کی سعادت بھی نصیب ہوئی، بلاشبہ! اعتکاف افضل ترین عبادات...
    صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے، مجھے بھی پنجابی ہونے پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے، دعا ہے ہمارا صوبہ ہمیشہ ہنستا اور بستا رہے۔ صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے، مجھے بھی پنجابی ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب کی...
    بدھ کو اسلام آباد میں شدید ژالہ باری کے باعث سب سے زیادہ نقصان گاڑیوں کو پہنچا، گاڑیوں کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئیں، ڈینٹ بھی پڑے۔  کئی گھروں کی کھڑکیاں، سولر پینلز اور ائیر کنڈیشنرز کے آؤٹرز ٹوٹ گئے۔ سڑکوں پر موجود شہریوں کو چوٹیں بھی آئیں۔ درختوں کے پتے جھڑگئے اور پرندے بھی جان سے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز یکایک ہونے والی ژالہ باری کے باعث شہریوں کے نقصانات ہوئے۔ بڑے سائز کے اولوں نے کئی گاڑیوں کی ونڈ اسکرینز، شیشے، بمپرز اور سائیڈمررز توڑ دیے۔ زیادہ تر نقصانات سیکٹرز ایف سکس، ایف سیون، ایف ٹین، جی الیون اور ای الیون میں ہوئے۔ شدید ژالہ باری سے سولر پینلز بھی شدید متاثر ہوئے، جس سے...
    عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل حکومت کو مہنگے داموں گندم درآمد کرنا پڑے گی۔ اگر آپ گندم کی قیمت کو فری مارکیٹ پر چھوڑیں گے تو پھر روٹی کی قیمت بھی فری مارکیٹ پر آ جائے گی۔اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ اپ یا تو کسان کو اجازت دیں کہ وہ اپنی گندم برآمد کرے، اسے 3500 روپے من ریٹ مل جائے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے پیٹرولیم لیوی طے کرنے کا اختیار حکومت کو دے دیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے، کوئی بھی ٹیکس لگانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے۔
    عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 213 میں ضمنی انتخاب ہوا۔ سخت گرمی میں بھی ووٹرز کا جوش و خروش، خواتین اور بزرگوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دولہا بارات لے جانے سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کی نشست 213 پر 6 لاکھ 8 ہزار 97 رجسٹرڈ ووٹرز کےلیے 498 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجےتک جاری رہا۔ پولنگ اسٹیشنز پر شدید گرمی کے باوجود ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ کئی پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ووٹرز کا جوش و خروش نظر آیا۔رنگ برنگے تھری لباس میں ملبوس خواتین ننھے بچوں کو گود میں اٹھائے اپنا ووٹ...
    شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں یوسی 1 کے دفتر میں بیٹھے عامر بھٹو پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عامر بھٹو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بھی پہنچی اور واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، وقار مہدی  نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واردات می ملوث ملزمان بے نقاب ہوں گے اور ہم اُن کا آخر تک پیچھا کریں گے۔ پولیس...
    بی سی سی آئی نے ابھیشیک نائر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیا۔ جولائی 2024 میں مقرر کیے گئے ابھیشیک نائر گزشتہ سال کے اواخر میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی خراب کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد بی سی سی آئی کا پہلا بڑا شکار ہیں۔ خراب کارکردگی کی شروعات نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے وائٹ واش سے ہوئی جس کے بعد بھارت کو آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی میں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا سے بھارت واپسی کے فوراً بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ ایک اہم جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ ممبئی میں ہونے والی...
    روشنیوں کے شہر کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کمشنر کراچی نے شہر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے کراچی شہر میں ڈمپرز اور ٹینکرز کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، حکمنامے کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، اس کا اطلاق مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی اہم سڑکوں پر غیر قانونی رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد یہ پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے اور اس پابندی کے تحت ہیوی ٹریفک کو صبح 6...
    ویب ڈیسک : انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رابعہ قادر کو لیسکو کا پی آر او مقرر کر دیا گیا۔  لیسکو کے چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ کی منظوری کے بعد تقرری کے احکامات جاری کۓ گۓ۔   رابعہ قادر گزشتہ برس سے لیسکو کے پی آر سیکشن میں بطور میگزین انچارج خدمات انجام دے رہی ہیں۔  پاکستان واپڈا ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور چھ مرتبہ کی قومی چیمپئن  رابعہ قادر نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور ایم ایس سی سپورٹس سائنسز کی ڈگری بھی  حاصل کر رکھی ہے۔  رابعہ قادر کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے گلوبل سپورٹس مینٹورنگ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ٹینیسی کی ایلومنائی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ حکمرانوں کے معیشت کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) گزشتہ ماہ گرفتار کی گئی 32 سالہ ماہ رنگ بلوچ اب ملک کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے احتجاجی رہنماؤں میں سے ایک ہیں، جو بلوچ اقلیت کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ’’ہمارے والد نے ہمارے لیے یہ فیصلہ اس وقت کیا، جب انہوں نے خود کو بلوچ حقوق کے لیے وقف کر دیا اور ان کے بعد، ہم سب نے ان کے فلسفے کو اپنایا اور خود کو اس جدوجہد کے لیے وقف کر دیا۔‘‘ ماہ رنگ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک حراستی مرکز سے یہ بات اپنے اہل خانہ کو لکھی۔ اے ایف پی کی جانب سے دیکھی گئی پولیس کی چارج شیٹ کے مطابق مارچ میں...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفتر خارجہ کی سطح پر مشاورت 15سال بعد بحال ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز ڈھاکا(سب نیوز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ دفترخارجہ مشاورت 15 سال بعد بحال ہوگئی اور ڈھاکا میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری اور وفود نے شرکت کی۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی تھیں جہاں اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری خارجہ سطح کے چھٹے مشاورتی مذاکرات آج ڈھاکا میں 15 سال کے تعطل کے بعد منعقد...
    انڈونیشیا کی وزارتِ خارجہ کے نائب وزیر برائے کثیرالجہتی تعاون تری تھاریات نے جمعرات کے روز کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔  دورے کا مقصد کامسٹیک اور انڈونیشیا کے مابین سائنس ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم کےلیے فیلوشپس سمیت مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔نائب وزیر کے ہمراہ انڈونیشیا کے پاکستان میں قائم مقام سفیر سمیت سفارتخانہ کے حکام بھی شامل تھے۔ وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کامسٹیک کے کو آرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ انڈونیشیا اسلامی تعاون تنظیم اور کامسٹیک کے بانی ممالک میں سے ایک ہے جو مسلم دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو مختلف اہم شعبوں میں وسعت دینے پر تبادلہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں اچانک بارش کے ساتھ ہونے والی ژالہ باری سے سابق کرکٹر عمر گل کا گھر بھی متاثر ہوا۔ گزشتہ روز، وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ژالہ باری اور بڑے سائز کے اولے پڑنے سے گاڑیوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس حوالے سے سابق کرکٹر عمر گل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’انسٹاگرام‘‘ پر اپنے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ ان کے گھر کے اندر اور باہر بھی بڑے بڑے اولے پڑے۔ View this post on Instagram A post shared by Umar Gul (@umargulofficial) ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ عمر گل گھر کے باہر شدید اولے پڑنے سے پوری جگہ سفید ہوگئی جبکہ ایک...
    سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل ہوا، مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن مانسہرہ میں آئی، موبائل فون کی لوکیشن سے پتا چلا کہ مقتول کا سابق ایس پی عارف شاہ سے رابطہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایس پی نے مانا کہ لڑکا میرے پاس آیا تھا لیکن واپس چلا گیا، سابق ایس پی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بیٹے اور بہنوئی کے ساتھ مل کر لڑکے کو قتل کیا، سابق ایس پی نے پہلے اپنے گھر میں...
    پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل کے دورے سے متعلق  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے پاکستان کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر ہی نہیں کیا جا سکتا، یقیناً وہ اس پاسپورٹ پر نہیں گئے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں پر پابندیاں لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی شہریت پر بھی نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے امیڈیا انٹرویو میں اسرائیل کا دورے پر جانے والے پاکستانی صحافیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مجرمانہ کارروائی بھی ہو سکتی ہے اور اس بارے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے حکومتی فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیٹرول سے بچت نہ ہو تو کیا بلوچستان کی سڑکیں نہیں بنیں گی؟۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور کنوینر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے ملک کو درپیش دو اہم مسائل کسانوں کے بحران اور پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف نہ دینے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا کسان بدترین مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اور پورے ملک میں کسان سراپائے احتجاج ہے، لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ کسان گندم اگاتا ہے تو ملک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنگری نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجیارتو کے دورۂ پاکستان کے دوران کیا گیا، جہاں تعلیم، تجارت، صنعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے لیے کئی مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وزارت خارجہ میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا، جس میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار موجود تھے۔ عمران خان سےملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانےوالے پی ٹی آئی رہنماؤں اور فیملی ممبران کو پولیس نے تحویل میں...
    ایک بیان میں سابق رکن اسمبلی نے سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ تمام اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مضبوط بناتے ہوئے اس نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کراچی میں دن کے اوقات کے دوران ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف شہریوں کی حفاظت کے لیے اہم ہے بلکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی گاڑیوں...
    باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے سابق امریکی ایلچی نے کہا ہے کہ انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اس افراتفری کو افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کی بے دخلی کی آڑ میں داعش کے جنگجوؤں کو افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خلیل زاد کے مطابق باوثوق ذرائع نے انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان اس افراتفری کو افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ افغان طالبان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے یہ خدشات افغان عبوری حکومت کے ان بیانات سے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جانے والے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان ، عظمیٰ خان ، نورین خان اور  قاسم نیازی کو تحویل میں لیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا اور زرتاج گل کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تمام رہنما آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم پولیس نے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی اور بعدازاں، تمام رہنما ایک زیر تعمیر پلازے میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں اور پنجاب کی ثقافت میرے دل میں ہے۔ لاہور میں الحمراآرٹس کونسل میں پنجابی کلچرڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے اورپنجاب پاکستان کا ایک خوبصورت صوبہ ہے، میں ابھی ترکیے میں تھی تو میں نے وہاں دیکھا کہ وہاں صدر سے لے کر نیچے عوام تک سب اپنی زبان پر فخر محسوس کرتے ہیں، تو میں سوچ رہی تھی کہ اگر ان لوگوں کو اپنی زبان اور کلچر پر اتنا فخر ہے تو پنجابی بولنے والوں کو بھی اپنی زبان اور کلچر پر...