عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ایک بار پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ جا پہنچا اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لیے ہائیکورٹ کا رخ کیا جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد دونوں رہنما باقاعدہ درخواست دائر کریں گے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جا چکی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کی جانب سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی مگر اس عدالتی حکم کے باوجود انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم پہلی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکا تھا اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرگان علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں اس کے علاوہ تحریک تحفظ آئین کے مرکزی رہنما اخونزادہ حسین نے بھی عدالت میں اپنی موجودگی یقینی بنائی معاملے کی سنگینی اور عدالتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزی کے باعث یہ کیس ایک بار پھر سیاسی و قانونی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سے ملاقات
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا، یہ اجلاس اب 19 مئی کو ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن 19 مئی کے اجلاس میں بلوچستان، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔