Daily Mumtaz:
2025-04-22@01:35:21 GMT

عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شاندار تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

پاکستان کے مشہور اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقریب کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اس سے قبل فروری 2025ء میں دونوں کا نکاح مدینہ منورہ کی مقدس سر زمین پر مسجد نبویؐ میں انجام پایا تھا، سادہ اور روحانی تقریب میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے خوبصورت روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کیا۔

شانزے لودھی نے سنہری گوٹا کناری اور سیکوئنز سے مزین دیدہ زیب دلہن لباس زیب تن کیا، ان کا عروسی جوڑا ہلکے سنہری رنگ کا تھا، جس پر نفیس کام کیا گیا تھا اور وہ نہایت باوقار اور خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

دوسری جانب دولہا عمر شہزاد نے ہلکی آف وائٹ اور سنہری رنگ کی شیروانی زیب تن کی، جس کے ساتھ روایتی قلا پہنا، جو ان کی شخصیت کو مزید جاذبِ نظر بنا رہا تھا۔

تقریب میں شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے بھی شریک ہوئے، اداکار عدنان صدیقی، عمر عالم اور ارسلان خان تقریب کی رونق بنے۔

شادی کی تقریب کا ماحول خوش گوار اور محبت بھرا تھا جہاں ہر طرف خوشیوں اور دعاؤں کا سماں تھا۔

تقریب کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح دونوں کو نئی زندگی کے آغاز پر نیک تمنائیں اور دعائیں دے رہے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شانزے لودھی

پڑھیں:

گرودوارہ روہڑی صاحب میں بیساکھی کی تقریب، عبادات و لنگر کا اہتمام

گرودوارہ روہڑی صاحب میں بیساکھی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتری پہنچ رہے ہیں۔

یہ مقدس موقع مذہبی جوش و جذبے، روحانی رسومات اور بھائی چارے کی فضا سے معمور ہوتا ہے۔ گرودوارے میں خصوصی عبادات، کیرتن اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیساکھی میلہ کیوں منایا جاتا ہے اور سکھ مذہب میں اس کی کیا اہمیت ہے؟

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور سہولیات کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیساکھی کا تہوار نہ صرف مذہبی عقیدت کا مظہر ہے بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیساکھی سکھ یاتری گرودوارہ روہڑی صاحب

متعلقہ مضامین

  • امریکی برانڈ صوفی کونسل اور اسرائیل کی حمائت
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • چارٹر انسپیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے لیے پروفیسر سروش لودھی کا انتخاب 
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی رخصتی کی ویڈیو منظر عام پر
  • انوشے اشرف کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز چھا گئیں
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • گرودوارہ روہڑی صاحب میں بیساکھی کی تقریب، عبادات و لنگر کا اہتمام