ملک میں آج اور کل شدید آندھی ،بارش اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید آندھی ،تیز بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید آندھی، ژالہ باری اورتیز بارش سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ این ای او سی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی او پنجاب کے علاقے بشمول اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ وسطی پنجاب کے علاقے فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کی بندش، درختوں کے گرنے اور دیگر حادثات کا اندیشہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے، جس پر کسانوں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ای او سی نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور آندھی و طوفان کے دوران کمزور عمارتوں، کھمبوں اور درختوں کے نیچے پناہ نہ لیں۔ این ای او سی کے مطابق تیز ہواوں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے۔ پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عوام اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، آندھی و طوفان کی صورت میں کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ژالہ باری
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہفتے میں دوسری بار بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔آج گرنے والے اولوں کا سائز بدھ کے روز گرنے والے اولوں سے چھوٹا تھا۔ فی الحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔بدھ کے روز اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی تھی اور کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے گرے تھے، اولے گرنےسے گاڑیوں اور گھروں میں گھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔