سابق ایس پی اسلام آباد نے سینیٹ ملازم کو قتل کیا، ملزمان لاش دفنانے کے بعد گوبر بھی ڈالتے رہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل ہوا، مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن مانسہرہ میں آئی، موبائل فون کی لوکیشن سے پتا چلا کہ مقتول کا سابق ایس پی عارف شاہ سے رابطہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ سابق ایس پی نے مانا کہ لڑکا میرے پاس آیا تھا لیکن واپس چلا گیا، سابق ایس پی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بیٹے اور بہنوئی کے ساتھ مل کر لڑکے کو قتل کیا، سابق ایس پی نے پہلے اپنے گھر میں اسے گولی مار کر قتل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق ایس پی نے بہنوئی کے گھر لے جاکر اس کو دفنا دیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے، سابق ایس پی، اس کا بیٹا اور بہنوئی بھی گرفتار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تھانہ کھنہ کے علاقے میں منشیات فروش فیملی نے ایک سماجی کارکن کو قتل کیا، منشیات فروش گینگ قتل کے بعد اسلام آباد چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
اس نیٹورک کیخلاف کارروائی گئی، اس گینگ کیخلاف آپریشن میں 171مقدمات درج کئے، اس ٹیم نے 131 چھاپے مارے، اس گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سابق ایس پی نے کے بعد
پڑھیں:
ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے
—فائل فوٹومتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کے لیے نام فائنل کر لیے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے مجاہد رسول اور نگہت مرزا کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔
سینیٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔
16 اپریل کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
کراچی سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی میں ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب کے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔