اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل نے منظر عام پر آکر فینز کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس جو انسٹاگرام پر والدین کیلئے مثبت تربیتی مواد شیئر کرتی ہیں اپنی حرا مانی سے حیرت انگیز مشابہت کی وجہ سے عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر اقدس ناصرف ان کی شکل بلکہ آواز اور بولنے کے انداز نے بھی مداحوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ڈاکٹر اقدس کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جن کو دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا آپ حرا مانی ہیں؟۔ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ آپ کی آواز بھی بالکل حرا مانی جیسی ہے ۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر اقدس کو حرا مانی کا بہتر ورژن بھی قرار دیا ہے۔ڈاکٹر اقدس کا مشن والدین کو بچوں کی بہتر تربیت کیلئے راہنمائی فراہم کرنا ہے اور وہ اسی مقصد کے تحت سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اب اس سوال پر بھی بحث کر رہے ہیں کہ کیا یہ صرف اتفاق ہے یا کہیں دونوں میں کوئی تعلق موجود ہے؟۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈاکٹر اقدس سوشل میڈیا
پڑھیں:
سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ جعلی خبروں پر قابو پانے کا اب بھی تیز ترین اور بہترین ذریعہ ہے اور سوشل میڈیا یہاں رہنے کے لیے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوٹیوب کو 4 سال کے لیے بلاک کیا اور اب ٹویٹر پر پابندی لگا دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر الزام نہ لگائیں بلکہ جھوٹی خبروں کا سچائی سے مقابلہ کریں جبر، گرفتاریوں اور تشدد سے نہیں، اللہ الحق ہے اور اس کا علم سچ ہے، اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں اور غور کریں کس طرح خام ڈیٹا معلومات کی طرف لے جاتا ہے پھر علم کی طرف بصیرت اور حکمت فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے)