شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہوں نے دل کو چھو لینے والے جذباتی الفاظ شیئر کیے ہیں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر وہاج علی نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ آنسو نکل آئیں تو خود پوچھیے گا کیونکہ لوگ پوچھنے آئیں گے تو سودا کریں گے ان کے ان الفاظ کو مداحوں نے بے حد سراہا اور سچے جذبات قرار دیا مداحوں نے ان کے الفاظ پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سچائی پر مبنی جملے ہیں اور دل کو چھو جاتے ہیں ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ یہ الفاظ دراصل بھارتی اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے تحریر کیے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین کے درمیان گفتگو کا سلسلہ بھی جاری ہے واضح رہے کہ وہاج علی  مقبول ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا میں مرکزی کردار سعد کے طور پر جلوہ گر ہوئے تھے جس میں ان کے ہمراہ ہانیہ عامر اور زاویار نعمان بھی کاسٹ کا حصہ تھے ڈرامہ ناظرین میں بے حد پسند کیا گیا اور سوشل میڈیا پر بھی خاصا مقبول رہا ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی تھی جبکہ ہدایتکاری بدر محمود نے کی تھی اس سے قبل بھی وہاج علی نے اداکارہ یمنیٰ زیدی پر بنائی گئی ایک میم کو ڈیلیٹ کروایا تھا جس پر مداحوں نے ان کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر تعریف کی تھی وہاج علی کی سادگی اور حساس طبیعت انہیں مداحوں میں مزید مقبول بناتی جا رہی ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وہاج علی

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن ہے ۔

زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

مالاکنڈ، سوات، شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب یورپین میڈیٹرینین سیسمولو جیکل سینٹر کے مطابق افغانستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ افغانستان میں بھی کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، روسی قونصل جنرل
  • پاکستان سپر لیگ 10 شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم
  • ’بچے کو بچالیں‘، سڑک پر کھڑے گولڈن کڈ کو دیکھ کر گلوکار بلال مقصود کی سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ
  • ’حادثے سےقبل جنید جمشید سخت بے چین تھے،اہلیہ رضیہ جنید کا جذباتی انکشاف
  • نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
  • ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
  • جنس تبدیلی؛ اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں، والد کے الفاظ تھے
  • پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
  • بابراعظم کی معروف ماڈل کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
  • امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، کیا اداکارہ حاملہ ہیں؟