شنگھائی تعاون تنظیم نہ صرف سیکیورٹی بلکہ خطّے میں معاشی ترقی کا ذریعہ بھی ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نُرلان یرمیک بائیوف سےاسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
اسحاق ڈار نے نُرلان یرمیک بائیوف کو سیکریٹری جنرل کی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم یعنی ایس سی او کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک اور فنڈ بنانے پر اتفاق
ترجمان دفترِ خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات پر زور دیا اور تنظیم کے مقاصد کو فوقیت دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
انہوں نے علاقائی امن کے حوالے سے ایس سی او کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم نہ صرف سیکیورٹی بلکہ خطّے میں معاشی ترقی کے حصول کا بھی ذریعہ ہے۔
مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی شمولیت کی منظوری، اجلاس میں شہباز شریف کی آن لائن شرکت
اسحاق ڈار نے ایس سی او ضابطوں کے اندر رہتے ہوئے پاکستان کے تعمیری اور دوطرفہ مفید، خاص طور پر دوطرفہ تجارت، رابطہ کاری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں پاکستان کے کردار کا ذکر کیا۔
ایس سی او سیکریٹری جنرل نے مہمان نوازی اور تنظیم کی سرگرمیوں میں فعال شرکت پر پاکستان کی تعریف کی، انہوں نے اکتوبر 2024 میں ایس سی او سربراہانِ حکومت اجلاس کے کامیاب انعقاد پر بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم: ڈالر سے جان چھڑائیں، تجارت قومی کرنسی میں کریں، ایران
دونوں رہنماؤں نے ٹرانسپورٹ، سامانِ تجارت کی نقل و حمل، توانائی، سکیورٹی، صحت، ماحول دوست توانائی اور فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار ایس سی او سیکریٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم نائب وزیر اعظم نُرلان یرمیک بائیوف وزیر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار ایس سی او سیکریٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم شنگھائی تعاون تنظیم سیکریٹری جنرل اسحاق ڈار نے پاکستان کے ایس سی او
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم، اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات میں 16ویں سربنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 12 تا 14 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔ یہ دعوت یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی طرف سے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سر بنی یاس فورم ایک اعلیٰ سطحی سالانہ اجلاس ہے، جس میں سینیئر سیاستدان، پالیسی ساز اور عالمی ماہرین اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، بشمول امن، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
فورم کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بین الاقوامی رہنماؤں اور ماہرین کے ساتھ علاقائی استحکام، پائیدار ترقی اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا
اس موقع پر وہ پاکستان کے نقطہ نظر کو پیش کریں گے اور خطے کے چیلنجز کے حل، بات چیت کے فروغ اور اقتصادی تعاون کے مواقع بڑھانے پر زور دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار پاکستان سربنی یاس فورم متحدہ عرب امارات نائب وزیراعظم وزیرخارجہ یو اے ای