2025-04-23@22:09:17 GMT
تلاش کی گنتی: 2995

«اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری»:

(نئی خبر)
    آخر میں ٹرمپ نے دوبارہ اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ اگر آپکو ترکیہ سے کوئی مسئلہ ہے، تو میرا خیال ہے کہ میں اسے حل کرسکتا ہوں، جب تک آپ معقول رہیں گے۔ آپکو معقول رہنا پڑے گا اور ہمیں بھی معقول ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی تعریف کردی۔ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے دورہ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی اور بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر ایک اسرائیلی صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ ترکیہ دعویٰ کرتا ہے...
    عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) سندھ کے سیکریٹری اور نیشنل آرگنائزنگ کمیٹی (این او سی) کے رکن ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے دریائے سندھ پر نئی 6 کنالز کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کر کے صوبے میں بےچینی پیدا کردی ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ حکومت قوم کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کے مجرمانہ اقدام کی مرتکب ہو رہی ہے۔ سندھ کے عوام کی مرضی کے بغیر کوئی بھی منصوبہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہوگا۔ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتیں سندھ کے عوام کے سوالات کا واضح اور دوٹوک جواب دینے کے بجائے بےمعنی تاویلیں پیش کر رہی ہیں۔انہوں نے...
    عامر نواز وڑائچ (فائل فوٹو)۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد کے حملے کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس ایس پی سٹی پولیس کارروائی پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔ عامر نواز پر حملے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ وکلاء برادری کو اعتماد میں لیکر تفتیش کو آگے بڑھائیں۔ پولیس کے مطابق عامر وڑائچ پر تشدد کا واقعہ آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کانشانہ بنایا، وہ کار میں جیسے ہی ریسٹورنٹ پہنچے...
    پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے، ایسے میں مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں...
    دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید سکندر اباد سوراب کے ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت ٹکری محمد صالح میروانی کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اس بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی سیاسی شخصیات اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت کو ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہوں گے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز...
    کراچی ایئرپورٹ پر ٹورنٹوجانے والے ایک مسافر سے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی مختلف کرنسیاں برآمد کرلی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد اے ایس ایف کے مطابق مسافر سے 70 ہزارامریکی ڈالر، 2200 کنیڈین ڈالر اورایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ ٹورنٹو جانے والے مسافر عرفان الحق کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اے ایس ایف غیر قانونی کرنسی کراچی ایئرپورٹ
      زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترک خاتونِ اوّل کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی۔ترکیہ کی خاتونِ اوّل ایمنہ اردوان نے مریم نواز کو فورم سے خطاب کی خصوصی دعوت دی ہے۔مریم نواز کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب ’اناطولیہ‘ میں منعقد کی جائے گی۔ مریم نواز نے ڈبل ڈیکر بس کرائے میں اضافہ مسترد کردیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) ڈبل ڈیکر بس کے کرائے میں اضافہ مسترد کردیا۔ ایمنہ اردوان نے اپنے دعوت نامے میں کہا ہے کہ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں آپ کی شرکت سے بے حد خوشی ہو گی۔انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آپ اناطولیہ کانفرنس میں میزبانی...
    ----فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر کمپیوٹر سے پیپر نکال کر عدالت لے کر آ جاتے ہیں، آپ کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ شہری لاپتہ ہے یا روپوش ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ 6 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری ذوالفقار اور عبد الحق واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔ کراچی: لاپتہ شہری کے گھر پہنچنے پر درخواست نمٹا دی گئیسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کر دی۔  عدالت نے دونوں شہریوں کی گمشدگی کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہا کہ گمشدگی کا معاملہ نمٹ گیا، پولیس رویے کے...
    سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔عدالت عالیہ میں جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔سیکریٹری فنانس کی طرف سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وکالت نامہ جمع کروا دیا جبکہ سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری قانون بھی سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ جوڈیشل الاؤنس عدم ادائیگی معاملہ، چیف سیکریٹری سندھ عدالت طلبسندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کیس میں چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری خزانہ اور قانون کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا؟سیکریٹری فنانس کے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں بہتر سہولتوں سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت ہوئی۔ رجسٹرار ہائی کورٹ کے اعتراض کے ساتھ جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو دی گئی درخواست پر فیصلہ ساتھ نہیں لگا ہوا؟ بشریٰ بی بی کے وکیل نے بتایا کہ وہ تو درخواست لیتے بھی نہیں، ہم نے کوریئر کے ذریعے درخواست جیل حکام کو بھیجی ہے، 2 اپریل کو دی جانے والی درخواست کی کوریئر رسید ہم نے ساتھ منسلک کی ہے۔ Post Views: 2
    پاکستان کی جانب سے ملک میں مقیم افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) کے حامل باشندوں کی واپسی میں توسیع کے بعد رضاکارانہ واپسی کا عمل جاری ہے اور روزانہ 2 ہزار سے زائد افغان اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے مخلتف علاقوں اور دیگر صوبوں سے بھی رضاکارانہ واپس جانے والے افغان باشندے پشاور پہنچ رہے ہیں جہاں سے انھیں ضلع خیبر سے طورخم گزرگاہ تک پہنچایا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے توسیع ملنے کے بعد اے سی سی کارڈ کے حامل افغان باشندوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی جبکہ ان کی رضاکارانہ واپسی میں صوبائی حکومت مکمل تعاون کررہی ہے۔ افغان باشندوں کی واپسی کے لیے خیبر پختونخوا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزيراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی کم ہوتی قیمتوں کا فائدہ عوام کوپہچانے کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ بھی دے دیا۔ پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جیسے پہلے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کی قیمت کم کرکے دیا، اسی طرح اس وقت جو بڑی کمی آرہی ہے، اس کا فائدہ بھی عوام کو پہنچائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف تجاویز پر سوچ وبچار جاری ہے ، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات پر توجہ دی جارہی ہے،آنے والے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے 34 فیصد جوابی ٹیرف واپس نہ لیا تو امریکا کل سے اس پر مزید 50 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کرے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ چین نے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیر مالیاتی ٹیرف، غیر قانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ جیسے حربے اپنا رکھے ہیں اور اب مزید 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا نے پاکستان سمیت 47 ممالک کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا انہوں نے کہا کہ پہلے ہی خبردار کر چکا ہوں کہ جو بھی ملک امریکا کے خلاف...
    کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مہران ٹاؤن سیکٹر 6 کے قریب ایک بڑی کارروائی کے دوران دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت شازیہ بی بی اور فرمانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان سے تقریباً 2.5 کلوگرام منشیات برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ خواتین منشیات فروشوں کے منظم گروہ کا حصہ تھیں، جو خواتین کو اپنے مکروہ دھندے میں شامل کر کے انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار ان خواتین کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل 2025ء ) چکن کی قیمت کم کروانے میں ناکام رہنے والی مریم نواز کی پنجاب حکومت کا انوکھا اقدام، چکن مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کے بعد پنجاب حکومت کی انتظامیہ نے چکن کی قیمت پر قابو پانے کے بجائے سرکاری لسٹ سے چکن کا ریٹ ہی غائب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سرکاری ریٹ پر مرغی کے گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام رہنے والی پنجاب حکومت کی انتظامیہ نے اس بحران کا انوکھا حل نکال لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں مرغی کے گوشت کے سرکاری ریٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے کے بجائے انتظامیہ نے سرکاری ریٹ لسٹ...
    سینیارٹی کا معاملہ: سپریم کورٹ آئینی بینچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کا آئینی بینچ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینیارٹی کے معاملے پر دائر مختلف درخواستوں کی سماعت 14 اپریل کو کرے گا، یہ معاملہ دیگر صوبوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے کے بعد پیش آیا تھا۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت یکم فروری کو لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک،...
    اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے۔ میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں...
    سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 14 اپریل کو ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کرے گا، آئینی کمیٹی نے سماعت کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔ یاد رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 5 ججز نے ججز تبادلہ کو چیلنج کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 14 اپریل کو سماعت کرے گا، آئینی کمیٹی نے سماعت کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس محمد علی مظہر 5 رکنی آئینی بینچ کی سربراہی کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلہ کیخلاف تمام درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن اور سیاسی اونر شپ نہ لینا صوبے کا اہم مسئلہ ہے۔(جاری ہے) تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی جیسے مسائل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورننس کا معیار بہتر بنانے کے لیے فنڈز کا شفاف استعمال ضروری ہے، احتساب کا نظام بھی ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی گارنٹی دینی چاہیے۔
    سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوسرے صوبوں سے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ خوش آئند، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 14 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز ٹرائل ٹرنسفر کیس کی سماعت کرے گا، آئینی کمیٹی نے سماعت کے لیے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے کے خلاف تمام درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس شکیل احمد پانچ رکنی بینچ میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم ’رائٹ ٹو اسمبل‘ کے استعمال کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور سب کو اس آئینی اختیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں بی این پی کی کال ہر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لک پاس کے مقام پر دھرنا جاری نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری اور سردار کمال خان بنگلزئی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، اور اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جاری احتجاج، مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دونوں رہنماؤں کو سیاسی و انتظامی سطح پر کی جانے والی حکومتی کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں...
    کاز لسٹ کے مطابق درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں کل پشاور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جنہیں ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ کاز لسٹ کے مطابق درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کی جانب سے پاس کیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب، اسلحہ برآمد گی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کی۔(جاری ہے) علی امین گنڈاپور کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ علی امین گنڈاپور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں، عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کے لیے حاضری بھی ضروری نہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈاپور کو آئندہ سماعت تک حاضر ہونے یا پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی زیرتعمیر نئی عمارت کا دورہ کرکے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایاز،ایم ایس،پروفیسرابراراشرف ودیگر فیکلٹی ممبران موجودتھے۔لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ پر آئی ڈیپ کی ٹیم نے صوبائی وزیر کو تازہ پیش رفت بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر ہم سب کو عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کرنا ہے، انسان کی صرف نیک نیتی...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے۔  اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی، ٹاسک فورس نے سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اوسطا ساڑھے 7 روپے کمی کی، پاکستان کی معیشت مسحتکم ہو رہی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا شہباز شریف نے کہا کہ 72 گھنٹوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، سوچ بچار ہو رہی ہے جلد ہم آپشن سامنے لائیں گے، اس کا فائدہ معیشت...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں مزید کمی کیلیے کوششیں جارہی ہیں، عالمی منڈی میں پیٹرولیم نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پیٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی سے قوم کو ہرشعبے میں فائدہ پہنچے گا جس میں مزید کمی کے لیے کوشش کی جارہی ہے امید ہے کہ چند ماہ میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں کمی واقع ہوئی ہے اس کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ہے، تجاویز پر غور کیا...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحت کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے. پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ 1250 مراکز صحت کو جدید ترین اور خوش وضع کلینک میں تبدیل کیا جارہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ بڑے اسپتالوں میں علاج معالجہ، طبی...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر  یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی  ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال  تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )سندھ ہائی کورٹ نے ارسا کی تشکیل، چولستان اور تھل نہروںکی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے سندھ ہائی کورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک تفصیلی جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے.(جاری ہے) درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی نہیں کی گئی، ارسا کے تشکیل غیر قانونی ہے درخواست گزار نے...
    پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے گلگت بلتستان وکلا برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وکلا کے تمام مطالبات کی حمایت کی ہے۔ پاکستان بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججز کی تقرری میں تاخیر پر احتجاج جاری ہے اور وکلا نے 16 اپریل تک عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان اور گلگت بلتستان میں وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سراپا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 بڑے مطالبات کیا ہیں؟ چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلا برادری کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    نریندر مودی کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان؟ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کی حقیقت کیا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز ممبئی(آئی پی ایس )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاست سے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ مودی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعوی کیا گیا ہے کہ ٹائمز نا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 16 ستمبر 2025 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس دعوے کی جانچ کی تو اس اطلاع کے حوالے سے کوئی بھی معتبر خبر...
    ریلوے کا تین صوبوں کو جوڑنے والی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان ریلوے کی ایک منفرد اور تاریخی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر اپنے سفر پر رواں دواں ہونے جا رہی ہے۔یہ واحد ٹرین جو سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ٹرین 25 اپریل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا مکمل روٹ مین لائن (کوٹری سے اٹک) پر واقع ہے، جو پاکستان کے دل میں بسنے والے مسافروں کے لیے ایک سستا، لمبا اور یادگار سفر فراہم کرتا...
    لاہور: ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیموں کی بھارت روانگی حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد کے مطابق ایشیا کپ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ ہے لیکن حکومت کی اجازت ضروری ہے، ایشیا ہاکی کپ کی اہمیت سے حکومت پاکستان کو آگاہ کریں گے۔ سیکریٹری رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ جرمنی کے بعد عمان ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا۔   واضح رہے کہ ہاکی ایشیا کپ ستمبر اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ دسمبر میں بھارت میں ہوگا۔
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب، اسلحہ برآمد گی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کی۔علی امین گنڈاپور کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ علی امین گنڈاپور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں، عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کے لیے حاضری بھی ضروری نہیں۔ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترددسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نےکہاہے کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔ صحت کے عالمی دن پر جاری بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عالمی یوم صحت پر عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پنجاب میں صحت مند پنجاب وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کو کامیاب بنائیں...
    لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ نرگس نازیبا تصاویر کیس میں نامزد نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ رپورٹ کے مطابق فلم اسٹار نرگس کی بے باک تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے سے متعلق کیس میں اداکارہ نگار چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے اداکارہ یاسمین تبسم عرف نگار چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔ عدالت نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اگلی سماعت پر فرنزک رپورٹ طلب کر لی۔ سرکاری وکیل نے فرنزک رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی لی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ نگار چوہدری کی آواز اور...
    نیویارک(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کی قبر کی تصویر شیئر کی اور لکھا: ”میرے فوجی شوہر کا انتقال دو ہفتے پہلے ہوا آج جب میں ان کی قبر پر گئی تو وہاں سکے رکھے ہوئے دیکھے ان کا کیا مطلب ہے؟ یہ کس نے رکھے؟ یہ دیکھ کر مجھے خوف محسوس ہوا!“ یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور کمنٹس میں لوگوں نے خاتون کو بتایا کہ ان سکوں کے پیچھے ایک خوبصورت اور جذباتی کہانی ہے۔ یہ روایت خاص طور پر امریکا میں عام ہے، جہاں لوگ فوجی قبروں پر سکے رکھ کر اپنے جذبات اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ مختلف سکوں کا مختلف مطلب ہوتا ہے: پینی رکھنے کا مطلب ہے کہ کوئی شخص بس...
    لاہور،اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین کی موجودہ صورتحال اور خصوصی طور پر عید کے روز سے جاری غزہ پر صہیونی افواج کی سفاکیت کے تناظر میں ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی موبلائزیشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، کارنر میٹنگز، امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کی جانب مارچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فی الحا ل ’’حق دو عوام کو تحریک‘‘کے تحت جاری سرگرمیوں کو ری شیڈول کر رہی ہے اور آج سے ہی پورے ملک میں غزہ پر عوامی موبلائزیشن کا آغاز کر رہی...
    ڈانٹ پڑنا محمد عاطف لاہور خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں بہت بڑی سی دوکان میں کام کر رہا ہوں اور کافی پریشانی میں ہوتا ہوں کہ یہ میں کہاں پھنس گیا ہوں اور اب کیسے اس جگہ کو چھوڑ کر اپنے گھر جاوں گا ۔ اور جو اس دکان کی دیکھ بھال کرتے یہیں وہ مجھے کافی زیادہ ڈانٹ بھی رہے ہوتے ہیں ۔ میرے علاوہ وہاں اور لوگ بھی ہوتے ہیں اور وہ بھی میری طرح اتنے ہی پریشان ہوتے ہیں ۔ تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک اور 4 زخمی کردیئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے اور دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پیش قدمی کو...
    سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے عظمیٰ بخاری کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ آپ کا تعلق اور بنیاد پیپلزپارٹی سے ہے لہذا ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز...
    سٹی 42 : ہری پور میں آج ہونے والے کشتی پھنسنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں 130 کو سوار کرنے والے ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ۔  قبل ازیں تربیلہ جھیل میں سواریوں کی کشتی جو بیٹ گلی سے ہری پور کی جانب آرہی تھی، چاندنی چوک کے مقام پر گنجائش سے ذائد مسافر بٹھانے پر کشتی دلدل میں پھنس گئی۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس کی زیر نگرانی تھانہ کھلابٹ پولیس نے ہمراہ ریسکیو 1122 کے تمام سواریوں کو بحفاظت کشتی سے نکال کر ریسیکو کر لیا ، جس...
    فوٹو: فائل پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 خوارج مارے گئے۔خوارج کے گروپ نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش میں 4 خوارج زخمی بھی ہوئے، پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی، توقع ہے افغان حکومت پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران مؤثر کارروائی کوتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگردوں ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کا ایک گروپ شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں افغان بارڈر سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ 4 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ توقع...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ اب انہیں ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو عید کا تحفہ دیا۔ اب عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کسی معجزے سے کم نہیں، کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا بڑا کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں نواز شریف...
    پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک اور 4 زخمی کردیئے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت کو اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آ رہا ہے.امید ہے افغان عبوری حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پورے کرے گی. توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین...
      راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے اور دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے اور جھڑپ میں 8 خوارج ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان متعدد بار دہشت گردوں کی دراندازی اور موجودگی...
    بجلی کی قیمت کم کرکے شہباز شریف نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کم کی گئی، شہباز شریف نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کی گئی، شہباز شریف نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا، آج سے سال، 2 سال پہلے یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہو سکتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ معشیت کو بحال کرنا، بجلی کو سستا کرنا کوئی چھوٹا ریلیف نہیں ہے، 16، 17 فیصد کی کمی ہے، پنجاب کو...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جتنے لوگ ہیں اتنے ان کے گروپ بن چکے ہیں، ہمیں ان کو برا بولنے کی ضرورت ہی نہیں۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ایسے لوگ چاہیے جن کے اپنے پلے کچھ بھی نہ ہو، اور وہ صبح شام لیڈر کے مرہون منت ہوں۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان جیب کترا تھا، ہم نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، وزیر دفاع خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں ووٹ بینک نواز شریف کا ہی ہے، لیکن جب ہم بھی ووٹ مانگنے نکلتے ہیں تو اللہ کہ مہربانی ہے کہ 4 ووٹ کوئی ہمارا منہ دیکھ...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے حسن خیل کے علاقے میں پاکستان-افغانستان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔  وزیرِاعظم نے 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے اور چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔  شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا. انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان ملکی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی شر انگیزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات...
    سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 خوارجی جہنم واصل کردیے۔  خارجیوں کے ایک گروپ نے 5 اور 6 اپریل کی رات  پاک افغان سرحد کے ذریعے  در اندوزی کی کوشش کی، در اندازی کی کوشش شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی کامیابی اور موثر انداز سے خوارجیوں کی یہ کوشش ناکام بنادی، اسی دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارجی جہنم واصل کردیے گئے، جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیتا رہا ہے، امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  بجلی کی قیمت کم کی گئی، شہباز شریف نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کی گئی، شہباز شریف نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا، آج سے سال، 2 سال پہلے یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہو سکتی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ معشیت کو بحال کرنا، بجلی کو سستا کرنا کوئی چھوٹا ریلیف نہیں ہے، 16، 17 فیصد کی کمی ہے، پنجاب کو دیکھ لیں، ہماری بیٹی دن رات صوبے کو چار چاند لگا رہی ہے، آپ اپنے شہر میں دیکھیں آپ کو کام ہوتے نظر آ رہے ہیں۔...
    وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیز معاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے مضبوط، نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے.ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں.عوامی حمایت سے ہی مشکل اور درست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط لکھے گئے۔عطا تارڑ نے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا.ہم...
    کوئٹہ ( نیوزڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہد رند نے بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی...
    نومولود کی کفالت کا بوجھ اٹھانے کا خوف اورشوہرکی قید کے باعث غربت سے تنگ ماں کا انھوکہ اقدام،ماں نے بہن اور بہنوئی کےساتھ ملکر نومولود کو مردہ قرار دیکر بہن کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل ساؤتھ اورآرام باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کی جانب سے نومولود کی دادی کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دینے میں نومولود کی ماں، خالہ اور بہنوئی ملوث نکلے، پولیس حکام کے مطابق بچے کی پیدائش پر ماں نے جھوٹ بولا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے جب کہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔ ماں نمرہ کے بہنوئی جنید نے جعلی ڈیتھ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے لاہور میں این اے 127 میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہی ہماری طاقت ہیں اور عوامی حمایت کی بدولت ہی حکومت مشکل فیصلے کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ارادے مضبوط اور نیت صاف ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے اس موقع پر بتایا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو کئی چیلنجز درپیش تھے، اور کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو خطرے میں ڈالا۔ تاہم، وزیراعظم شہباز شریف نے “سیاست نہیں ریاست” کا نعرہ لگا کر ریاستی مفادات کو ترجیح دی اور سیاسی نقصان کو پس پشت ڈالا۔ انہوں نے عوام کو...
    وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کو آنے والے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ملک کی حالت کھنڈرجیسی تھی جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے، رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائےگی، پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا ہے، ان کا لیڈر بھی سند یافتہ چور ہے، بیرون ملک پی ٹی آئی کےکچھ لوگ ملک...
    خواجہ آصف نے عوام کو بجٹ میں مزید خوشخبریوں کی نوید سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز سیالکوٹ:وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کو آنے والے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ملک کی حالت کھنڈرجیسی تھی جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے، رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائےگی، پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو...
    مولانا عبدالحمید کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے، یہ سب ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت ہو رہا ہے، فرقہ واریت کو ابھارنے کی کوشش کی جارہی ہے ’را‘ سمیت بیرون ملک کی طاقتیں اس صورت حال کا باعث ہیں، اسکا فائدہ بھی انہی کو پہنچتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ خامیاں ہماری بھی ہیں، سیاستدان اور پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو اپنی حد میں رہنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے واقعات کو مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔ آپریشنز کی باتیں ہو رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کئی آپریشنز ہو چکے لیکن دہشتگردی ختم نہیں ہو سکی۔ مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے جس میں سیاسی عمائدین،...
    لاہور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کے نہروں سے متعلق فیصلے پر بیان بازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی۔ الحمدللہ ملک کی اکانومی میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے۔ حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ دریں اثناء محمد نواز شریف نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی کے صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر عوام کے ریلیف کے حکومتی اقدامات کی تحسین کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    کراچی کے علاقے کورنگی بلال چورنگی ملنگی ہوٹل کے قریب سڑک پر کی گئی کھدائی سے مٹی میں دبی ہوئی ایک شخص لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچا دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 36 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی جو کہ نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔ اس حوالے ایس ایچ او عوامی کالونی ستار مگسی سے رابطہ کیا تو انہوں نے جائے وقوعہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قرار دیا اور جب انسپکٹر محمد علی نیازی سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ واقعہ عوامی کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔
    کوئٹہ : بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بی این پی (مینگل) کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، جنہیں چند حالیہ واقعات نے مزید تقویت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے دوران قیادت کی جانب سے کی گئی تقریر پر بھی حکومت کو تشویش ہے، جس کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔ شاہد رند نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ حکومت نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اور مارچ کے شرکا سے دو مرتبہ مذاکرات ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں شاہوانی اسٹیڈیم، سریاب روڈ تک آنے کی اجازت دی، لیکن...
    اسلا م آباد: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے متعلق اہم کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم آئین کے منافی ہیں، جن کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، حالانکہ سپریم کورٹ ان نشستوں کی فراہمی کے حوالے سے واضح فیصلہ دے چکی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے...
    بجلی قیمتوں میں کمی ، نواز شریف کی عوام کو مبارکباد، مزید کمی کی امید WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔نواز شریف نے کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری کے مثبت اثرات عوام کی زندگی پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ان کا کہنا...
    اپنے بیان میں وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ اگر وزیراعظم نے متنازع کینالز منصوبے کو ختم نہیں کیا تو پھر پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، کینالز کے معاملے پر کسی بھی حد تک جائیں گے اور اس منصوبہ کو ختم کروائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی موقف ہے کہ متنازع کینالز نا منظور، متنازع کینالز کے خلاف سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور آپکو یہ احتجاج سیاست لگ رہا ہے؟۔ جام خان شورو نے اپنے...
    سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کررہی ہے، مسلسل کوششوں سے ہی مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟ نواز شریف نے کہاکہ ملکی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت غریبوں کی زندگی میں آسان لانے کی پوری کوشش کررہی ہے، مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ واضح رہے...
    نہال ہاشمی — فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 12 برس پہلے نواز شریف کی حکومت آئی تو بجلی کا بحران تھا۔مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میاں صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کے نئے ذرائع بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی صلاحتیوں کو بہتر کیا گیا، نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ قائم کیے۔ نہال ہاشمی کراچی میں کےالیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے حامیمسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے مطالبے کی حمایت کردی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ملکی صنعت کی ترقی کا پہیہ تیزی سے...
    سی ڈی اے میں تقرر و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار ، کس کس کو کون کونسے مزید عہدے مل گئے ، دستاویز سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار رکھی گئی ہے۔سب نیوز کو دستیاب تقرر و تبادلوں کے تحریری احکامات کے مطابق گریڈ 19کے ڈائریکٹر آصف مجید کو ڈائریکٹر ایونٹ اربن تھری تعینات کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل تعیناتی کے منتظر تھے۔گریڈ 18کے فہد جاوید کو ڈائریکٹر میگا پارکس اوپی ایس ،ڈپٹی ڈائریکٹر اختر رسول کو ڈائریکٹر انوائرمنٹ...
    پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے متعلق اہم کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی...
    — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ سماعت کرے گا۔ لاہور : دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف 7 اپریل کو سماعت مقررلاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے خلاف دائر کردہ درخواست پر لاہور کی عدالت میں 8 اپریل کو سماعت ہو گی۔
    لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کا اسلحہ لے کر گھومنے پر مکمل پابندی8 فروری کو عام انتخابات میں سیکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشتگردی کے علاوہ امیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے بھی امکانات ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب ہائی کورٹ آفس نے درخواستیں 7 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔لاہور ہائی کورٹ نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کیا ہے۔
    شاہراہ قراقرم کی تعمیر 1966ء میں شروع ہوئی تھی اور 1978ء میں مکمل ہوئی۔ اس سڑک کے پاکستانی سیکشن کی تعمیر کے دوران 778 پاکستانی اور 110 چینی کارکنوں کی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں سے 88 چائنیز چائنہ یادگار میں مدفون ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم کی تعمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مزدوروں اور انجینیئرز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چائینہ یادگار دنیور گلگت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چین کے سفارتخانے کے تعاون سے اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور محکمہ پولیس کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں چائنہ یادگار میں مدفون چینیوں کے لواحقین، اوورسیز چائنیز اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چائینیز یادگار پر شمعیں...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے اور کچھ نہ کرے۔ یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل عاصم افتخار نے یہ بات الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے غزہ میں اجتماعی قبر سے امدادی کارکنوں کی 15 لاشوں کی دریافت پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا...
    ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جن کمپنیوں سے معاہدے ہوئے تھے ان سے ابھی بات چیت جاری ہے  جس کے بعد عوام کو ایک بار پھر ریلیف دیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے شعبے سے متعلق کئی اہم اقدامات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ 36 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے 3,696 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جو آنے والے سالوں میں صارفین کے لیے بڑے ریلیف کا باعث بنے گی۔ آئی پی ایل، ہاردک پانڈیا نے نئی تاریخ رقم...
    محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت نے دلی کے آگے سرینڈر کر دیا ہے اور وہ ان مسائل پر بات کرنے سے ڈر رہی ہے جو لوگوں کے لیے اہم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے علاقے میں قائم نیشنل کانفرنس کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو درپیش حقیقی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بے روزگاری، بلا جواز گرفتاریوں اور نوجوانوں کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے پٹواریوں کے تبادلوں جیسے معمولی معاملات پر بڑے بڑے اجلاس منعقد کر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر قیادت حکومت پنجاب نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ حکومت نے سہولت بازار میں خریداری پر عوام کو رمضان المبارک میں ایک ارب 11کروڑ روپے کی شاندار اور بے مثال بچت ہوئی۔ اوپن مارکیٹ کے تناسب سے مریم نواز کی زیر نگرانی قائم خصوصی سہولت بازار کے سٹال پر عوام کو 31فیصد ریلیف دیا گیا۔ سہولت بازاروں میں ڈی سی ریٹس کے تناسب سے 11کروڑ 70لاکھ روپے ریلیف عوام کو دیا گیا۔ رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں میں 2ارب 46کروڑ 60لاکھ روپے کی خریداری ہوئی۔ عوام کو رمضان المبارک میں مارکیٹ ریٹ پر خریداری کی صورت میں 3ارب 57کروڑ 50لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے تھے جبکہ ڈی سی...
    لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیرا عظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت اقدامات کے ذریعے سالانہ 600ارب روپے کی بجلی چوری پر بھی قابو پایا جائے ،امید ہے حکومت مرحلہ وار ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کرے گی ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ڈومیسٹک ، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بڑا ریلیف ملا ہے ، اس اقدام سے جہاں پیداواری سر گرمیاں عروج پکڑیں گی وہیں لاگت کم ہونے سے عوام کی قوت خرید بھی بحال ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت...
    ملک بھر سے موصولہ اطلاعات، رپورٹوں، جائزوں سے یہی ظاہر ہو رہا تھا کہ عیدالفطر 2025 کو انتہائی جوش و خروش، روایتی انداز میں، مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے پاکستانی عوام نے کوئی کسر نہ چھوڑی۔ بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں اور دیگرکاروباری مراکز میں عید کی خریداری کے سلسلے میں بے پناہ رش دیکھا گیا۔ عوام کا جم غفیر تھا، جوکہ اپنے لیے من پسند کپڑوں، گارمنٹس، جوتے،گھڑیاں، رومال، ٹوپیاں، خواتین اپنے من پسند لباس، ڈوپٹے، حجاب، چوڑیاں، سینڈل، مصنوعی زیورات، مہندی اور بہت سی اشیا کی خریداری میں مصروف تھیں۔گھروں میں مہمانوں کی خاطر تواضح کی خاطر بڑے پیمانے پر مٹھائیوں کی خریداری ہوئی۔ صدر کراچی کے ایک مٹھائی فروش کا کہنا تھا کہ اس...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا۔ نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام...
    قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ کیس کے لیے کوئی تاریخ...
    بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں علی امین نے بانی کو صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے دو وزراء کی کارکردگی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگائی، بانی نے علی امین کو وزراء کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔دونوں وزراء کو کابینہ سے ہٹائے جانے یا قلم دان تبدیل کرنے کا امکان ہے، دونوں وزراء پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے بھائی ہیں، علی امین نے بابر سلیم سواتی اور اعظم سواتی کے تنازع پر بھی بات چیت کی۔ علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سخت ردعمل دے...
      گڑھی خدا بخش: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دنیا کو بتایا ہے کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے۔ گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب ذوالفقار علی بھٹو کے علم بردار ہیں اور بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، صدر زرداری نے گڑھی خدا بخش کے ساتھ اپنا فرض نبھایا اور صدارتی ریفرنس کے ذریعے شہید بھٹو کو انصاف دلایا عوام کی عدالت نے بھٹو کو بے گناہ قرار دیا اور پچاس سالہ جدوجہد کے بعد بھٹو کو انصاف ملا۔ بلاول نے کہا کہ...