شراب، اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب، اسلحہ برآمد گی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کی۔
(جاری ہے)
علی امین گنڈاپور کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ علی امین گنڈاپور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں، عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کے لیے حاضری بھی ضروری نہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈاپور کو آئندہ سماعت تک حاضر ہونے یا پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی امین گنڈاپور کے
پڑھیں:
کراچی: سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد
کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، فہیم خان، شاہنواز جدون اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سماعت کے دوران 46 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی تاہم حلیم عادل شیخ سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 23 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اشتعال دلایا۔