ہری پور؛ 70 کی گنجائش کے باوجود 130مسافروں کو کشتی میں سوار کرنیوالا ملاح گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سٹی 42 : ہری پور میں آج ہونے والے کشتی پھنسنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں 130 کو سوار کرنے والے ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ۔
قبل ازیں تربیلہ جھیل میں سواریوں کی کشتی جو بیٹ گلی سے ہری پور کی جانب آرہی تھی، چاندنی چوک کے مقام پر گنجائش سے ذائد مسافر بٹھانے پر کشتی دلدل میں پھنس گئی۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس کی زیر نگرانی تھانہ کھلابٹ پولیس نے ہمراہ ریسکیو 1122 کے تمام سواریوں کو بحفاظت کشتی سے نکال کر ریسیکو کر لیا ، جس کے بعد ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے واقع کا نوٹس لیا۔
بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
ہری پور ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر کشتی ملاح علی زمان ولد سید اکثر سکنہ بیٹ گلی کو غفلت اور بےاحتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہری پور
پڑھیں:
پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔