کوشش ہے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے۔ میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے، اللہ کا شکر ہے ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ہر شعبے کو فائدہ ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بہت محنت کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ بجلی کی قیمتوں میں کی قیمتوں میں کمی شہباز شریف نے کہا کہ کی گئی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف صدر اِردوان کی دعوت پر ترکیہ روانہ
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اِردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ خطے کی صورت حال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، میزبان صدر اِردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی شکل میں قیادت کی سطح کا طریقہ کار بھی تشکیل دیا ہے، جس کا 7 واں اجلاس 12-13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ صدر اِردوان اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی تھی۔
دونوں رہنماؤں کے مابین حالیہ ملاقات اسی مضبوط مکالمے کے تسلسل کی نمائندگی اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ترکیہ کے دورے پر ہیں۔