لاہور: دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف 7 اپریل کو سماعت مقرر
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
8 فروری کو عام انتخابات میں سیکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشتگردی کے علاوہ امیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے بھی امکانات ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب
ہائی کورٹ آفس نے درخواستیں 7 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہائی کورٹ
پڑھیں:
ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی مشاورت سے ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب
اسلام آ باد:ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب جمع کرادیا اور کہا ہے کہ اس معاملے میں چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت شامل تھی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200(1) کے تحت، صدر کسی ہائی کورٹ کے جج کو اس کی رضا مندی، چیف جسٹس پاکستان اور دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت کے بعد، کسی دوسرے ہائی کورٹ میں منتقل کر سکتا ہے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 200(1) کے تحت وضع کردہ طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارتِ قانون و انصاف نے 01-02-2025 کو ایک خط کے ذریعے معزز چیف جسٹس آف پاکستان سے ججز کے تبادلے کی مشاورت حاصل کی۔
یہ مشاورت/اتفاقِ رائے چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے 01-02-2025 کو فراہم کی گئی، اس جواب کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔