سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے حسن خیل کے علاقے میں پاکستان-افغانستان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔ 

وزیرِاعظم نے 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے اور چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا.

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان ملکی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی شر انگیزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں. 

بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا

سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 خوارجی جہنم واصل کردیے۔ 
 

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز کے افسران

پڑھیں:

ٹانک میں آج اتوار کو  صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا

سٹی42: خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں آج اتوار کو  صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو کے باعث بازار بند رہیں گئے جبکہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور کوڑ قلعہ ، خرگی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مندرجہ بالا شاہراہوں پر داخلہ سختی سے منع ہے، صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کرفیو کے دوران صرف منظور شدہ ایمرجنسی نقل و حرکت کی اجازت ہے، سکیورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑی 50 میٹر پہلے روکیں اور سب افراد نیچے اتر جائیں، خلاف ورزی کی ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہوگی۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں آج کرفیو نافذ رہے گا
  • خیبرپختوخوا کے ضلع ٹانک میں کل صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ
  •  ٹانک میں کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
  • ٹانک میں آج اتوار کو  صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا
  • فتنہ الخوارج منشیات کی اسمگلنگ سے فنڈنگ حاصل کر رہے ہیں، عدم استحکام پھیلا رہے ہیں: آئی جی ایف سی
  • وزیراعظم کا ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراجِ تحسین
  • فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار
  • فتنہ الہندستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار
  • قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی، عسکری قیادت کو خراجِ تحسین
  • فتنہ الخوارج کا چھوڑا ہوا پرانا بارودی مواد پھٹنے سے مدرسہ میں دھماکہ؛ 2 بچے شہید8 زخمی