City 42:
2025-04-22@14:27:05 GMT

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خوارجی جہنم واصل

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 خوارجی جہنم واصل کردیے۔ 

خارجیوں کے ایک گروپ نے 5 اور 6 اپریل کی رات  پاک افغان سرحد کے ذریعے  در اندوزی کی کوشش کی، در اندازی کی کوشش شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی کامیابی اور موثر انداز سے خوارجیوں کی یہ کوشش ناکام بنادی، اسی دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارجی جہنم واصل کردیے گئے، جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔

بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا

پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیتا رہا ہے، امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی۔

علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارجی کے خاتمے کےلیے سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پر عزم ہیں۔ 

سورس : آئی ایس پی آر 

عید الاضحیٰ کس روز، کس کس کی چھٹی ماری جائے گی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی کوشش

پڑھیں:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے خیبرپختونخوا  میں  خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔  خوارجی  دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

 قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • افغانستان سے کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کشمش کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2600 کلو افیون برآمد
  • صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
  • وزیر اعظم کا6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ؛6 خوارج جہنم واصل
  • کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
  • پاکستان اور افغانستان: تاریخ، تضاد اور تعلقات کی نئی کروٹ
  • پاک افغان تعلقات کا نیا آغاز
  • افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، اسحاق ڈار