اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی ہے، کئی ماہ سے اس پر کام جاری تھا، حالیہ کمی زراعت ، صنعت ، تجارت ، برآمد کنندگان اور گھریلو صارفین سمیت سب کیلئے فائدہ مند ہے، آنے والے مہینوں میں اس حوالے سے مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے ، میکرو لیول پر معیشت مستحکم ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہماری مقامی صنعت بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مقابلے کی پوزیشن میں آ جائے گی، ان کی پیداواری لاگت کم ہوگی، روزگار کے مواقع بڑھیں گے، برآمدات بڑھیں گی ۔

حکومت دیگر شعبوں میں بھی اقدامات کر رہی ہے ، حالیہ دنوں میں تیل کی عالمی منڈی میں قیمتیں نمایاں طور پر کم ہوئی ہیں ۔ اس کا دیرپا فائدہ اٹھانے کیلئے سوچ بچار اور ضروری اقدامات کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے کئی آپشنز زیر غور ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں بھی عوام کو اس کا فائدہ منتقل کیا، اب بھی معیشت اور عوام کے مفاد میں فیصلے کریں گے۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمتوں میں میری ٹائم حوالے سے

پڑھیں:

صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لانے کا اعلان

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لانے کا فیصلہ کرلیا۔

 معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کااس حوالے سے کہنا ہے کہ صنعتوں کے ٹیکس ریٹ میں کمی لائی جائے گی،حکومت صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لارہی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ حکومت صنعتوں کی بحالی پر کام کررہی ہے، صنعتوں کے ٹیکس ریٹ میں کمی لائی جائے گی، صنعتی شعبے کو پیکیج بجٹ سے پہلے دیں گے، چاہتے ہیں انڈسٹریل سیکٹر بحال ہواور زرمبادلہ ملک میں آئے۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

 ہارون اختر نے پاکستان اسٹیل ملز کے مستقبل کے بارے میں بتایا کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے دو آپشن پر کام جاری ہے۔

  

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  
  • سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لانے کا اعلان
  • چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ، اہم ملاقاتیں ہوں گی
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کریں گے
  • چین پر نئی امریکی پابندیوں سے تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،19اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟