ماں کا زندہ بچے کو مردہ قرار دینے کا ڈرامہ ناکام، دادی کی درخواست پر نومود بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
نومولود کی کفالت کا بوجھ اٹھانے کا خوف اورشوہرکی قید کے باعث غربت سے تنگ ماں کا انھوکہ اقدام،ماں نے بہن اور بہنوئی کےساتھ ملکر نومولود کو مردہ قرار دیکر بہن کے حوالے کردیا۔
رپورٹ کے مطابق وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل ساؤتھ اورآرام باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کی جانب سے نومولود کی دادی کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دینے میں نومولود کی ماں، خالہ اور بہنوئی ملوث نکلے، پولیس حکام کے مطابق بچے کی پیدائش پر ماں نے جھوٹ بولا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے جب کہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔
ماں نمرہ کے بہنوئی جنید نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور قبرستان کی رسیدیں بنوائیں، پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ماں نے اپنے بہنوئی کی مدد سے جھوٹا ڈرامہ رچایا اور نومولود کو خالہ کے حوالے کردیا۔
انکوائری مکمل ہونے پرنمرہ نے اپنی غلطی تسلیم کی، پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان معاملات کو تحریری طورپرریکارڈ کیا، دونوں خاندانوں کے درمیان باہمی رضامندی سےصلح کروانے میں پولیس نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا۔
پولیس حکام کے مطابق نومولود کی کفالت کا بوجھ اٹھانے کا خوف اورشوہرکی قید کے باعث غربت سے تنگ ماں نے یہ اقدام اٹھایا جب کہ پولیس خواتین وبچوں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نومولود کی
پڑھیں:
پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2025ء) پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ، ہیٹ ویو کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔(جاری ہے)
محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھی بھیجوا دی، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے جلد بھی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں،موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھیجوائی جاچکی ہے، چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کا حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گی۔
والدین کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے خدشہ کے باوجود تاحال سکولوں کے اوقات کار میں کمی نہیں کی گئی،حکومت کو چاہیے کی گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار میں فوری کمی جائے۔ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے بھی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے۔ اساتذہ کے مطابق چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان تاخیر سے کرنے سے نصابی سرگرمیوں کا ٹائم ٹیبل بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔