فلسطین کے حق میں پاکستان کی مؤثر آواز، سلامتی کونسل کے کردار پر سوال اٹھا دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے اور کچھ نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل
عاصم افتخار نے یہ بات الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے غزہ میں اجتماعی قبر سے امدادی کارکنوں کی 15 لاشوں کی دریافت پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب میں کہی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت: نہتے فلسطینیوں پر حملے ناقابل قبول ہیں
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔
پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل پاکستان چین سلامتی کونسل عاصم افتخار فلسطین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل پاکستان چین سلامتی کونسل عاصم افتخار فلسطین عاصم افتخار
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
امانت گشکوری: چیف جسٹس یحیی آفریدی کےدورہ بیرون ممالک پر جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی 22 سے 26 اپریل تک وفد کیساتھ چین کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستانی عدلیہ کا وفد چین میں چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی وفدکا حصہ ہوں گے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان بھی وفد میں شامل ہیں۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
چیف جسٹس یحیی آفریدی کے بیرون ممالک کے دورہ کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے آج ( 21 اپریل) کو صبح نو بجے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔