امریکی فوجیوں کی قبروں پر سکوں کی برسات ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،اہل خانہ حیران رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
نیویارک(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کی قبر کی تصویر شیئر کی اور لکھا: ”میرے فوجی شوہر کا انتقال دو ہفتے پہلے ہوا آج جب میں ان کی قبر پر گئی تو وہاں سکے رکھے ہوئے دیکھے ان کا کیا مطلب ہے؟ یہ کس نے رکھے؟ یہ دیکھ کر مجھے خوف محسوس ہوا!“
یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور کمنٹس میں لوگوں نے خاتون کو بتایا کہ ان سکوں کے پیچھے ایک خوبصورت اور جذباتی کہانی ہے۔ یہ روایت خاص طور پر امریکا میں عام ہے، جہاں لوگ فوجی قبروں پر سکے رکھ کر اپنے جذبات اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
مختلف سکوں کا مختلف مطلب ہوتا ہے: پینی رکھنے کا مطلب ہے کہ کوئی شخص بس قبر پر آیا اور دعا کی۔ نِکل (Nickel) رکھنے کا مطلب ہے کہ رکھنے والا اور مرحوم ایک ہی فوجی تربیتی کیمپ میں رہے تھے۔
ڈائم (Dime) رکھنے کا مطلب ہے کہ دونوں نے اکٹھے فوج میں خدمات انجام دیں۔ کوارٹر (Quarter) رکھنے کا مطلب ہے کہ اسے رکھنے والا فوجی مرحوم فوجی کے ساتھ جنگ میں شریک رہا تھا۔ یہ روایت کہاں سے آئی؟
یہ روایت رومی دور سے چلی آرہی ہے، جب مرنے والوں کے ساتھ سکے رکھے جاتے تھے تاکہ وہ آخرت کے سفر میں دریا پار کرنے کے لیےکشتی والے کو ادا کر سکیں ویتنام جنگ کے دوران، یہ روایت امریکا میں مقبول ہوئی تاکہ گمنام طریقے سے مرحوم فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے
وقت کے ساتھ جمع ہونے والے یہ سکے قبرستان کی دیکھ بھال یا بے گھر فوجی اہلکاروں کی تدفین کے اخراجات کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس روایت کے ذریعے، لوگ اپنے فوجی ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ایران کا امریکہ کیساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار،جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
فضا علی کی ندا یاسر پر تنقید؛ یاسر نواز میدان میں آ گئے، ویڈیو وائرل
معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے اپنی اہلیہ، میزبان ندا یاسر کے دفاع میں سامنے آ کر سوشل میڈیا پر ایک متنازع معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
یہ تنازع ندا یاسر کے ایک بیان سے شروع ہوا، جس میں انہوں نے فوڈ رائیڈرز کے بارے میں کہا تھا کہ بعض اوقات وہ صرف ٹپس لینے کے بہانے چینج نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور بڑی رقم وصول کر لیتے ہیں۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، اور کئی فنکار بھی اس میں شامل ہو گئے۔
اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنی ویڈیو میں ندا یاسر کے بیان پر کڑی تنقید کی۔ فضا علی نے کہا کہ فوڈ رائیڈر دھوپ، بارش اور طوفان میں اپنی روزی کمانے نکلتے ہیں، اور یہ بھی کسی کے باپ، بھائی یا بیٹے ہوتے ہیں۔ اُن کے مطابق اگر ٹپس نہ دیں تو کم از کم ان کی عزت تو کرنی چاہیے۔ اس ویڈیو نے صارفین میں کافی ہلچل مچا دی اور بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی۔
اس کشیدہ ماحول میں یاسر نواز خاموش نہیں رہ سکے اور انہوں نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:”ہیلو فضا، کیسی ہو؟ پلیز میری معصوم بیوی کو معاف کر دو۔ اللہ تو معاف کر دیتا ہے، لیکن لوگ نہیں کرتے۔ میری بہن، پلیز اسے معاف کر دو اور اس معاملے کو یہیں ختم کرو۔”
سوشل میڈیا صارفین نے یاسر نواز کے موقف کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ اپنی بیوی کے دفاع میں کھڑا ہونا بہادرانہ عمل ہے۔ کئی لوگوں نے لکھا کہ معاملہ اب ختم ہونا چاہیے، خصوصاً جب ندا نے بھی اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔
تاہم، کچھ صارفین اب بھی ندا یاسر سے ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ معروف اور سینیئر میزبان ہونے کے باوجود ندا اب تک نہیں سیکھ پائیں کہ کب، کہاں اور کیسے اپنی بات رکھنی چاہیے۔