2025-04-22@20:16:24 GMT
تلاش کی گنتی: 739
«اضافی ٹیرف»:
(نئی خبر)
بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے، جس کے بعد اوپنر کی جگہ کسی دوسرے کرکٹر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان بھی انجرڈ پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوپہر کراچی سے دبئی جائے گا اور کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے تمام میچ جیو سوپر براہِ راست نشر کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان پورا نہ کر سکا۔ پاکستان کی ٹیم کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین پاکستانی ٹیم پر خوب تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ احمد وڑائچ لکھتے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے 11 دن میں پاکستان کو پاکستانی گراؤنڈ میں تیسری بار ہرایا ہے، ایک بار لاہور، 2 بار کراچی۔ پہلے 78 رن سے ، پھر 5وکٹوں سے، آج 60 رن سے۔ مانیں نہ مانیں پاکستان کی کمٹمنٹ کمال کی ہے۔ نیوزی لینڈ نے 11 دن میں پاکستان...
کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ ے لیے کراچی سے دبئی کے لیے آج روانہ ہو گئی ہے تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔فخر زمان کیویز کیخلاف دیر سے بیٹنگ کرنے کیوں آئے؟ آئی سی سی قوانین کی روشنی میں جانیےذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں افتتاحی میچ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد اور موجودہ کپتان محمد رضوان نے ملاقات کی۔ خاتون اوّل آصفہ زرداری اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کو تھام کر جذبات کا اظہار کیا اور صدر مملکت کے ہمراہ تصویر بنوائی۔صدر زرداری نے پاکستان ٹیم کے کپتان محمدرضوان سے بھی ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کے دل جیت لئے۔پاکستان ایئرفورس...
کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیدی۔گزشتہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور کیویز نے ول ینگ اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت 320 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب سے ہی پاکستان کا آغاز نہایتی مایوس کن رہا، بابراعظم نے 90 گیندوں پر 64 اور خوشدل شاہ کے 69 رنز کے علاوہ کوئی پلئیر ففٹی اسکور نہ کرسکا اور یوں پاکستانی اننگز محض 47.2 اوورز میں 260 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہوم گراؤنڈ اور میگا...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوٹلز سے نیشنل اسٹیڈیم اور ائرپورٹ تک ایس ایس یو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 6700 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔سیکورٹی پلان کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 3 میچز شیڈول ہیں، جن میں سے کل پہلا میچ کھیلا جاچکاہے جبکہ دیگر 2 میچز 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ ایس ایس یو کی خواتین اہلکاروں سمیت 1045 کمانڈوز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سیکورٹی ڈویژن کے1745، ٹریفک پولیس کے 1390 اور اسپیشل برانچ کے328 اہلکار سیکورٹی پر مامور ہیں۔سیکورٹی اہلکار نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی ائرپورٹ،...
کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے بالرز کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ میچ میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستانی شاہینز کو 320 سے زائد رنز کا ہدف دیا، اس دوران نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی بالرز نے کچھ شاندار پرفارمنس بھی دکھائی جب کہ کچھ ٹیم کے لیے بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں83 رنز دیے اور 2وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا اکانومی ریٹ8.30 رہا جو کہ ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ اسی طرح شاہین آفریدی بھی...
بھارت کی بے باک اداکار راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلیے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟ راکھی نے کہا کہ ’مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی‘۔ A post shared by Murtaza Ali Shah...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے توقع سے زیادہ بڑا ہدف دیا، ہم نے سوچا تھا کہ وہ 260 کے قریب رنز بنائیں گے، خاص طور پر جب ہم نے شروع میں وکٹیں حاصل کیں، لیکن ولی یانگ اور لیتھم کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی محمد رضوان نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہوشیاری سے بیٹنگ کی، جس کی وجہ سے وہ بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوئے، وکٹ شروع میں بیٹنگ کے لیے...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر سعود شکیل تھے جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 22 کے مجموعی اسکور پر کپتان رضوان بھی پویلین لوٹ گئے انہوں نے 3 رنز بنائے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب فخرزمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان آغا تھے جنہوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 28 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد آنے والے طیب طاہر بھی جلد ہی وکٹ گنوا بیٹھے اور ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔ ان...
سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ ٹین اسپورٹس کے پروگرام ڈریسنگ روم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اور اسپنر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا تھا،پاکستان کے پاس ایک اسپیشلسٹ اسپنر ہے،سفیان مقیم یا فیصل اکرم کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا تھا۔ دوسری جانب پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے قوم سے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی حمایت کی اپیل کردی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب اسکواڈ کی بطور قوم حمایت کرنی چاہیے،اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے اپنی جگہ بنانے کے لیے محنت کی ہے۔ ذاتی طور پر میں اپنے کھیل کے تمام پہلوؤں پر سخت...
بھارت کی بے باک اداکارہ فاطمہ المعروف راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلیے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟ راکھی نے کہا کہ ’مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی‘۔ View...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے اس لیے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلے میچ پر فوکس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کہا کہ آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتنے کا سوچ کر میدان میں آتے ہیں، ابھی ہمارا فوکس پہلے میچ پر ہے کیوں کہ ایک میچ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ روہیت شرما نے کہا کہ کامیابی کے لیے 2 سے 2 کھلاڑیوں کا بڑا اسکور کرنا ضروری ہے، ہر گراؤنڈ...
کراچی ( نیوز ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہی ہے جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی میزبان ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔جہاں بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ تمام غیر ملکی ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں وہیں پاکستانی شائقین بھی بھارتی ٹیم کو یاد کر رہے ہیں۔ کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ جس کا کروڑوں شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہ پاکستان میں نہیں بلکہ دبئی میں کھیلا جائے گا۔اس موقع پر پاکستانی مداحوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ’مس یو انڈیا‘...
بھارتی کرکٹر محمد سراج نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ محمد سراج نے مسجد الحرام سے اپنی تصویر سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کی اور ساتھ لکھا ہے ’الحمد للّٰہ‘۔ عمرے کی ادائیگی پر بھارتی فاسٹ بولر کو ان کے مداح مبارکباد دے رہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2019 اور 2022 میں بھی سراج عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد سراج چیمپئنر ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ان کی جگہ ہرشت رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے چیمپئنز ٹرافی کےحوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور اورراولپنڈی میں کھیلے جانے والوں میچزکی جدید ترین سرویلنس سسٹم سے مانیٹرنگ جاری ہے۔قذافی اور راولپنڈی سٹیڈیم کے اندر اور باہر سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔میچز کی سکیورٹی کیلئے فیشل ریکگنائزیشن سمیت 600 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاری رہی ہے۔ائرپورٹ،ہوٹل سے سٹیڈیم اور ارد گرد نواح کے روٹس کی 24 گھنٹے سرویلنس کی جا رہی ہے۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں ورچوئل پیٹرولنگ افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔پی آر یو گاڑیوں پر نصب سیف سٹیز کیمروں سے بھی روٹس کی مانیٹرنگ کی جاری ہے ۔سیف سٹی...
قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نیوزی لیںڈ کیخلاف افتتاحی میچ کے پہلے ہی اوور میں زخمی ہوگئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان دوران فیلڈنگ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے اور زخمی ہوکر میدان باہر چلے گئے۔ فخر زمان کی جگہ کامران غلام فیلڈنگ کیلئے میدان پر موجود ہیں تاہم اوپنر کی انجری سے متعلق تاحال بورڈ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ مزید پڑھیں: سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو "برگر بچے" قرار دیدیا، ویڈیو وائرل فیلڈنگ کے بعد فخر زمان کو باؤنڈری لائن پر بیٹھے دیکھا گیا تھا، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے انکی خیریت دریافت کی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت 4 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور نیوزی لینڈ نے بنا کسی تقصان کے 24 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ دوسری اننگز میں یہاں اوس پڑتی ہے، کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں، ہم دفاعی چیمپئن ہیں اس لیے تھوڑا دباؤ ہوگا۔...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت بڑا ایونٹ ہو رہا ہے۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے لیے بہترین چوائس نمبر 3 تھی، انہیں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے تھی، ان کو رنز کرنے سے متعلق آئیڈیا ہے، بڑے پلیئر ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کبھی پرفارمنس ہوتی ہے کبھی نہیں، سب سے پہلے لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔
قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھ پر کوئی پریشر نہیں ماضی بھلا کر نئے دن کے لیے تیار ہوں۔پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ایک جرأت مندانہ بیان جاری کردیا۔بابر اعظم نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور بھارت کے خلاف فائنل میں 52 گیندوں پر 46 رنز بنائے جس کی مدد سے پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔انہوں نے آئی سی سی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں 2017 کی فتح کے بعد سے تبدیلیاں آئی ہیں لیکن میرا یقین اور اعتماد بدستور برقرار ہے۔بابر اعظم...
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان سے 2 میچز کھیلے، پاکستان ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔کین ولیمسن نے کہا کہ جو بھی کرکٹر پاکستان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں جبکہ سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں۔کین ولیمسن نے مزید کہا کہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں، ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے کپتانوں کے اینیمیٹڈ پرومو نے دھوم مچا دی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری کر دیا۔ آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے منفرد اینیمیٹڈ کرداروں کو بہت مہارت سے دکھایا گیا ہے، جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by ICC (@icc) ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور دیگر کپتانوں کو ان کے پسندیدہ شارٹس کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی نے پوسٹ کے کیپشن میں...
پاکستان گو کہ سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ کر بھی میدان نہ مار سکا۔ لیکن اب اس ٹیم کا سب سے بڑا امتحان چیمپیئنز ٹرافی میں ہونے والا ہے جوکہ آج سے شروع ہورہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کا اس ایونٹ کا افتتاحی میچ بھی نیوزی لینڈ سے ہی ہے۔ جس کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیگ میچ اور فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔ یہ پے در پے ملنے والی ہار پاکستانی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا چکی ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے۔ کھلاڑیوں کے انتخاب پر کئی سوال کھڑے ہورہے ہیں۔ بالخصوص وہ کھلاڑی جنہیں ایک طویل عرصے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلے گی۔ ’نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت بڑا ایونٹ ہو رہا ہے۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے لیے بہترین چوائس نمبر 3 تھی، انہیں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے تھی، ان کو رنز کرنے سے متعلق آئیڈیا ہے، بڑے پلیئر ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کبھی پرفارمنس ہوتی ہے کبھی نہیں، سب سے پہلے لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔
کراچی(اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا پوری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ایک طویل مدت کے بعد آئی سی سی کا میگا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے کسی بھی بڑی ٹیم سے ہرگز کم نہیں۔رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ نے 10 سال مشکل حالات دیکھے مگر ٹیم نے اچھے نتائج فراہم کیے،کوشش کریں گے کہ اپنی غلطیوں پر قابو پائیں اور دوسری ٹیم کو فائدہ نہ ہونے دیں۔ ٹرائی سیریز کے فائنل میں...
کراچی : پاکستانی کھلاڑی چمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے ہوئے کراچی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کا آغاز آج (بدھ) سے ہورہا ہے ۔ا فتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں بھرپور انداز میں کی ہیں ۔ دوسرے روز بھی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی، نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراونڈ پر پاکستانی ٹیم نے دوسرا پریکٹس سیشن کیا، اس دوران فاسٹ بولر حارث رئوف نے بھی بولنگ کی۔کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن سے پہلے فزیکل ٹریننگ کی، اس کے بعد کیچنگ اور پھر بولنگ اور بیٹنگ کے...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کی میزبانی سے خوش ہوگئے۔چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامٹ کے آغاز سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی میزبانی کی تعریف کی۔فوٹو شوٹ کے دوران کیوی پلیئرز نے دلچسپ جملے بولے۔ ماسٹر بیٹر کین ولیمسن نے خوش آمدید کراچی کہا، تو راچن روندرا نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
پاکستان دنیائے کرکٹ کی ایک اہم قوت ہے لیکن جب بات عالمی ایونٹس کی آتی ہے تو اس نے بس گنتی کے 3 ہی ٹاپ آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتے ہیں ، ان میں سے ایک چیمپئنز ٹرافی ہے، جب 2017 میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیت کر دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ اس وقت کی ٹاپ 8 رینکڈ ٹیموں کے درمیان یکم سے 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا گیا، پاکستان نے اوول میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ کسی بھی آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں حاصل ہونے والی سب...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر جاری میڈیا ریلیز کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کافی عرصے کے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ بطور کھلاڑی وہ بہت خوش ہیں اور تمام شائقین بھی خوش ہے۔ بلے باز کا کہنا تھا کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔ ٹیم میں فاتح ٹیم کے تین یا چار کھلاڑیوں کے علاوہ تمام کھلاڑی نئے ہیں۔ لیکن یقین، اعتماد اور کارکردگی وہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ پر کسی...
کراچی: ائی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے کراچی میں موجود افغان کرکٹ ٹیم دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نے منگل کو دو حصوں میں پریکٹس سیشن کیا، کچھ کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس میں مشغول رہے جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے حنیف محمد ریجنل کرکٹ گراؤنڈ پر مشقوں کو ترجیح دی۔ معروف آل راؤنڈر راشد خان نیٹ پر جارحانہ انداز میں اسٹروکس کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ چیمپینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی چمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم پر اعتراض کردیا۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نےکہا کہ اُنہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں چندکھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض ہے لیکن وہ ان کے نام نہیں لیں گے، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ شاہد آفریدی نےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیمیں پوری تیاری کے ساتھ آئی ہیں، پاکستان کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کی عدم شمولیت پر مزید بات نہیں ہونی چاہیے، جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، پاکستانی جھنڈے...
پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں بعد آئی سی سی کے کسی ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے 3 انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ سنہ 1996 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جو مشترکہ طور پر پاکستان، بھارت اور سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔ پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز بدھ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کے لیے انگلینڈ کی ٹیم بھی منگل کی علی الصباح...
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر اعتراض پر کردیا۔ شاہد آفریدی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اعلان کردہ ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں پر اعتراض ہے لیکن ان کے نام نہیں لوں گا، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کے اسٹیڈیمز میں بھارت کے جھنڈے کیوں نہیں لگائے گئے؟ سابق کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ قومی ٹیم کو ایونٹ میں تمام فارمیٹس میں کارکردگی دکھانا ہوگی، کیونکہ ساری ٹیمیں ہی بھرپور تیاری کے ساتھ آئی ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، صائم ایوب کی عدم شمولیت پر...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب ساری دنیا کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا، اب پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کو شکست دے۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے ساری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا اب وہ نہیں آئے تو میں کیا بولوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان نہیں آرہا اب یہ بات پرانی ہوگئی، قومی ٹیم کو چاہیے کہ اب بھارتی ٹیم جہاں بھی میچ کھیلے اُسے شکست دے کر فتح حاصل کرے اور قوم کا مزہ دوبالا کردے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 ہائی اسٹیک کرکٹ ایکشن میں لانے کے لیے تیار ہے، جس میں آٹھ ٹیمیں اس معتبر ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرنے میدان میں اتریں گی۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں انتہائی منتظر پاک بھارت ٹاکرے سے لے کر افغانستان کی ڈیبیو مہم تک، شائقین کی ایکسائٹمنٹ کا لیول عروج پر پہنچ چکا ہے۔ ذیل میں ہم نے ٹیموں کی تفصیلات، ان کے کھلاڑیوں اور فکسچر کا خلاصہ پیش کیا ہے: گروپ اے پاکستان کوچ: عاقب جاوید کپتان: محمد رضوان بہترین فنش: چیمپئنز ٹرافی(2017) میچز : نیوزی لینڈ (19 فروری، کراچی)، بھارت (23 فروری، دبئی)، بنگلہ دیش (27 فروری، راولپنڈی) 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار پاکستان کو...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ٹرمپ کے اپریل میں غیر ملکی کاروں کی درآمد پر اضافی ٹیرف عائد کر نے کے بیان پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں اور تجارتی و ٹیرف جنگ کا بھی کوئی فاتح نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی برادری کی بھی عمومی اتفاق رائے بن چکی ہے۔چینی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو بھی یہ احساس کرنا چاہئے کہ بین الاقوامی برادری کو اضافی ٹیرف کی نہیں بلکہ مساوی مذاکرات کے ذریعے باہمی احترام کی بنیاد پر اپنے تحفظات کو حل کرنے کی ضرورت...
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم اپنی پچھلی غلطیوں سے سیکھ کر چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹرائی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ ہمیں اپنی غلطیوں کا اندازہ ہو سکے اور ہم یہ جان سکیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے میچز سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب کوشش کریں گے کہ وہ غلطیاں دوبارہ نہ ہوں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری پرفارمنس میں ابھی بہتری کی گنجائش ہے۔ ہمیں محنت، تکنیک اور بہادری کے ساتھ کھیلنا...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کرکے کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے گئے۔نجی اخبار کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور جب تک کارروائی مکمل نہیں ہوتی کوئی بھی جیل کی طرف نہیں جا سکتا۔سرچ آپریشن کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس نے اڈیالہ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے۔آپریشن کے دوران سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو جامہ تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اسی تناظر میں پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دُور روک لیا۔ اس...
قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے پاس نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔ چیمپئینز ٹرافی کا پہلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل کھیلا جائے گا، جس میں اوپنر فخر زمان کے پاس سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔ قومی ٹیم کے اوپنر نیوزی لیںڈ کیخلاف 19 اننگز میں 1053 رنز بنائے ہیں اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے 35 اننگز میں 1078 رنز بنائے ہیں اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟ اگر اوپننگ میچ میں فخر...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اوپننگ بابر اعظم ہی کریں گے، ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ بابر اعظم اوپننگ نہیں کریں گے۔ بورڈ بابر سے مطمئین ہے۔ اس لیے وہی مستقبل میں اوپننگ کرے گا۔ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہے۔ وہ پورے ردھم کے ساتھ باؤلنگ کر رہے ہیں۔ جب بھی کوئی ٹیم پاکستان آئی، اس دوران بھی اچھے نتائج دیے۔ یہ شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں صلاحیت نہیں ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ غلطیوں پر قابو پائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کیں، جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نئی شرٹس میں پوز دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں بھارتی کرکٹرز کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ڈیزائن کردہ نئی شرٹس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس پر چیمپئنز ٹرافی کی برانڈنگ سمیت پاکستان کا نام بحیثیت میزبان ملک دائیں کونے پر نقش تھا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل ایسی اطلاعات تھیں کہ...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ
لاہور (نیوزڈیسک) آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد 29 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں ہو رہا ہے۔ 19 فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا کی 8 ٹاپ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر ’’خاص طور پر اس ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد کر کے‘‘اپنی طاقت کو منوائے۔ تاہم اس ایونٹ کا سب سے افسردہ پہلو بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے ۔ جہاں دنیا کی چھ بڑی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلنے پہنچ چکی ہیں وہیں بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی میں کھیلیں جائیں گے ۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خواہش تھی کہ بھارتی ٹیم...
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی کوریج کیلئے درخواست کرنیوالے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی ایوںٹ کیلئے پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے 7 صحافیوں نے ٹورنامنٹ کی کوریج کیلئے ویزوں کی درخواست کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان تمام صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں سے کسی کی بھی ویزا درخواست مسترد نہیں کی گئی۔ مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا ہائی وولٹیج...
بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی میڈیا کی ایک اور ہار، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی،چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں دوسری ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے کپتان جوز بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور سٹاف سمیت 31رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا ہے۔ہیڈ کوچ برینڈن مکیلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔گزشتہ روز آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی تھی۔خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے گی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ2فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی سے لاہور پہنچی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت 31 رکنی دستہ رات گئے لاہور پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 22 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ کو نئی جرسی زیب تن کیے دیکھا گیا ہے،...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کپتان جاس بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی ہے، انگلش ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور آیا ہے۔ ہیڈ کوچ برینڈن میکولم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔ انگلش ٹیم کا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں ہی شیڈول ہے۔ انگلینڈ اپنا تیسرا...
بمبئی(نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم کی جرسی پر لفظ ‘پاکستان’کندہ کروانا پڑ گیا۔بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے رہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کوآئی سی سی کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ واضح رہےکہ انڈین ٹیم کی جرسی پر پاکستان (یعنی میزبان ملک) کا ذکر ہونے پر...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والے شائقین اور ٹیموں کے لیے خصوصی چارٹر پروازوں کا اعلان کردیا۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شرکت کریں گے۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن، بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان کے تین شہروں کے درمیان سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مل کر ایونٹ میں شرکت کرنے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف پر مشتمل 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور ایئرپورٹ پہنچا۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس ہیڈ کوچ برینڈن مکیلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے...
لاہور: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ انگلش ٹیم جوز بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی، انگلینڈ ٹیم کا کرکٹرز اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا۔ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم اور مینجنگ ڈائریکٹر رابرٹ بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی انگلینڈ کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے گروپ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم کا پہلا میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا سے لاہور میں ہو گا۔ انگلینڈ کا دوسرا میچ 26 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈم میں ہی...
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سب سے بیلنس ٹیموں کا نام بتا دیا۔پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے متوازن ہیں تاہم پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی پسندیدہ کا انتخاب کرنا مشکل ہے یہ بڑا ٹونامنٹ اور اس کی رفتار کسی بھی وقت بدل سکتی ہے، میرے نزدیک نیوزی لینڈ سب سے متوازن ٹیم لگتی ہے۔محمد یوسف کے مطابق ان کے پاس ایشیائی وکٹوں کے حساب سے موزوں اسکواڈ ہے ان کی لائن اپ میں تین معیاری بولرز، اچھے اسپنرز اور بیٹنگ میں ٹھوس ٹاپ سکس کھلاڑی شامل ہیں،...
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کو قومی ائیر لائن پی ائی اے خصوصی پروازوں کے ذریعے لاہور کراچی اور اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لئے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی.دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کیلئے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے...
چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے کراچی میں پریکٹس کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پی آئی اے کیا خصوصی اقدام کرے گی؟ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں پریکٹس کی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ جبکہ ٹریننگ سیشن کے آغاز میں کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا کوریج پلان منظر عام پر آگیا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، جبکہ بھارت کے تمام میچز...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ پروازوں کی بحالی، پی آئی اے کا وفد برطانیہ پہنچ گیا ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پی آئی اے چیمپئن ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی، دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کے لیے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان...
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں اپنے جوہر دکھانے کی کوشش کی۔ پیر کی دوپہر چلچلاتی دھوپ میں نیشنل اسٹیڈیم سے ملحق گراؤنڈ پر قومی کرکٹرز کی مشقیں جاری رہیں۔ کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد بھی پریکٹس کے لیے پہنچے، دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں شرکت کے بجائے آرام کو ترجیح دی تھی۔ دوسری جانب انجری سے نجات پانے والے فاسٹ بولر حارث روف بھی ایکشن میں آگئے۔ اتوار کی شب حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ اوول گراؤنڈ پر ہونے والے پریکٹس سیشن میں ہلکے ردھم کے ساتھ بولنگ کی تھی، قوی امکان ہے...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی سفری سہولت فراہم کرنے کی اہم ذمہ داری مل گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق پی آئی اے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تعاون سے ایونٹ میں شریک بین الاقوامی ٹیموں کو اندرون ملک آمد و رفت کی سہولت فراہم کرے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہو رہا ہے اور ایونٹ کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے تاہم بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گی۔ پی آئی اے ترجمان کاکہنا ہےکہ کرکٹ ٹیموں کے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا پرومو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کئے گئے نئے پرومو میں پاکستانی کرکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان، سلمان علی آغا، کپتان محمدرضوان پرومو ویڈیو میں انٹری دیتے نظر آرہے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور بابراعظم ویڈیو پرومو میں اپنے اپنے انداز میں...
کراچی: عالمی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کو قومی ایئر لائن پی آئی اے خصوصی پروازوں کے ذریعے لاہور، کراچی اور اسلام آباد پہنچائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپیئن ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پی آئی اے چیمپیئن ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی۔ مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی 2025: پانچ بلے باز جو ایونٹ میں دھوم مچا سکتے ہیں دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی...
لاہور(نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے اندر جب کہ ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اختلافات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہونے میں دو روز باقی ہیں۔ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گی اور اپنی مہم کا آغاز جمعرات 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔ تاہم میگا ایونٹ سے قبل جہاں بھارتی ٹیم کو اپنے اہم کھلاڑیوں کی انجری کا سامنا رہا۔ وہیں اب ٹیم کے اندر اختلافات اور ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی میں تلخ کلامی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی ٹیم جب چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی پہنچی تو بی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم براستہ کولمبو سے لاہور پہنچی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کپتان اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ صبح آٹھ بجے لاہور پہنچا۔ واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
کراچی: بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور سلیکٹرز کے درمیان شریاس آئر اور چیمپیئنز ٹرافی کیلیے دوسرے وکٹ کیپر کے معاملے پر تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایونٹ سے قبل یہ خبریں بھارتی کیمپ کے لیے اچھی نہیں، اجیت اگرکار کی سربراہی میں قائم بھارتی سلیکشن پینل اور ہیڈ کوچ کی سوچ میں مطابقت نہیں پائی جاتی۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد رپورٹ کے مطابق شریاس آئر کو برقرار رکھے جانے اور وکٹ کیپنگ کے آپشنز پر ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ لوکیش راہول نے انگلینڈ سے ہوم سیریز کے تینوں ون ڈے...
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا کے ناکام ٹور کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی کئی سہولیات ختم کر دی تھیں اور اس بار بھارتی ٹیم کو ذاتی اسٹاف کے بغیر خلیجی ملک کا سفر کرنا پڑا ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Team India (@indiancricketteam) بھارتی بورڈ کی جانب سے غیرملکی ٹورز پر عائد پابندیوں کی وجہ سے پلیئرز کو اپنے ذاتی اسٹاف کو ساتھ...
کراچی(نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت سات ٹیموں کے جھنڈے لہرانے لگے۔ بھارتی پرچم نظر نہ آیا ۔چیمپئنز ٹرافی آٹھ سال کے وقفے کے بعد بدھ کو دوبارہ ہورہی ہے اور آٹھ ٹیموں کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان سات ٹیموں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ لاہور دلہن کی طرح سجا دیا گیا ۔ سڑکوں پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات۔ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت 7 ٹیموں کے جھنڈے لہرا رہے ہیں تاہم بھارتی پرچم غائب ہے اور اس کی وجہ بھی بھارت خود ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم اور امپائرز کو پاکستان آنے سے روک دیا اور وہ پاکستان میں کسی میچ میں شرکت نہیں کررہے اس...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ لاہور پہنچ گیا۔ سکواڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت دوسرا 17 رکنی دستہ بھی لاہور پہنچے گا۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں مزید فتوحات سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، وہ ایونٹ میں 20 کامیابیاں پانے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔ روہت شرما الیون آئی سی سی ایونٹ میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت سردست ایونٹ کے 29 میں سے 18 میچز جیت کر نمایاں ترین ہے، 8 میچز میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔ انگلینڈ 25 میں سے 14 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 23 میں سے 11 میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا...
چیمپیئنز ٹرافی میں بنگلا دیش کی جانب سے سیمی فائنل رسائی کے دعوے پر سابق جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز نے بھی شکوک ظاہر کر دیے۔ بنگلا کپتان نجم الحسین شانتو نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل 4 میں دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم کرکٹ ماہرین ان کی خواہش کو درست نہیں سمجھ رہے۔ چند روز قبل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی کہا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں افغانستان کے چانس بنگلا دیش سے زیادہ روشن ہیں۔ سابق جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز نے بھی اس معاملے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں افغان ٹیم بنگلا دیش سے زیادہ بہتر دکھائی دے رہی ہے۔ سال 2017 میں منعقدہ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ بھی لاہور پہنچ گیا۔ اسکواڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میئر لندن سر صادق خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوا تو کسی صورت ان کی ہار نہیں ہوگی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابراعظم فارم میں ہیں امید ہے پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ میئر لندن سر صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ میچز کے نتائج زیادہ اچھے نہیں رہے، وہ ہمیشہ جیتنے والی ٹیم کی حامی رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔
’’کیا یار اتنے پیسے خرچ کر کے میچ دیکھنے آئے اور یہ پھر ہار گئے‘‘ ٹرائنگولر سیریز فائنل کے بعد میں نے واپس جاتے ہوئے 2 لڑکوں کو یہ باتیں کرتے سنا، دیگر بھی ٹیم کی کارکردگی پر مایوس نظر آ رہے تھے۔ اس سے 2 دن پہلے ہی پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ریکارڈ ہدف عبور کیا تھا، جس کے بعد ٹیم سے وابستہ توقعات بھی بڑھ گئی تھیں لیکن نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی سی بی نے 12 یا 17جتنے بھی ارب روپے خرچ کیے لیکن اسٹیڈیمز ضرور بنا دیے، لاہور کے بعد کراچی کا وینیو بھی تیار ہو چکا لیکن بدقسمتی سے ٹیم تیار نہیں ہو سکی، محسن اسپیڈ یہاں کام...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے۔ کھلاڑی 2 دستوں کی صورت میں الگ الگ لاہور پہنچے۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پر مشتمل 14 رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچا۔ کپتان اسٹیو اسمتھ بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ آج صبح 8 بجے لاہور پہنچا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہو چکے تھے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 14 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ اس دستے میں آسٹریلیا کے کوچز، کپتان اسٹیو اسمتھ اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں، جو کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی کے عہدیدار قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کی جدید طرز تعمیر پر حیران رہ گئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 15 کھلاڑیوں پر مشتمل 17 رکنی دستہ سوموار کی صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا۔ آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی توقع ہے، جس کے لیے...
کراچی: قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا، حادثے کے باعث قذافی ٹاؤن برج پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرالر یونس چورنگی سے منزل پمپ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو سڑک کے ایک حصے سے گزارا جا رہا، دو پہر تین بجے تک ٹرالر ہٹایا نہیں جا سکا تھا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹرالر کو سیدھا کر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا، حادثے کے باعث قذافی ٹاؤن برج پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوگئی .ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرالر یونس چورنگی سے منزل پمپ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو سڑک کے ایک حصے سے گزارا جا رہا، دو پہر تین بجے تک ٹرالر ہٹایا نہیں جا سکا تھا۔
پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے۔لاہور کے شاہی قلعے میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی، پی سی بی کے آفیشلز کے ساتھ 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میگا ایونٹ کےلیے آنے والی ٹیموں اور آئی سی سی عہدیداران کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جیت ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے، اس چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے، جیت...
کراچی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی2025 کے پہلے میچ کیلیے قومی ٹیم نے کمر کس لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ کیلیے کراچی میں قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔ میگاایونٹ میں شریک 8 میں سے 4 ٹیمیں شہر قائد میں موجود ہیں، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں وارم اپ میچ کھیلاگیا۔ جنوبی افریقہ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے شام کو اوول گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اس موقع پر قومی کرکٹر نے بھرپور انداز میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا، جسمانی ورزشوں سے اغاز کرنے کے بعد فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی اور بعد میں نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ میں خامیوں کو درست کرتے ہوئے...
لاہور: چیمپئنز ٹرافی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو جیف آلڈر ڈائس، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام ، حکومتی اور سیاسی شخصیات سمیت سابق کرکٹرز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ شاہی قلعہ کے دیوانِ عام میں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں 2017 میں چیمپئنزٹرافی کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاہی قلعے آمد ہوئی، وننگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو سیشن کیا۔ چیمپئنزٹرافی2017کی وننگ ٹیم کے کھلاڑی وائٹ جیکٹ پہن کرشریک ہوئے۔ سرفرازاحمد، محمدحفیظ، محمدعامر، شاداب خان، اظہرعلی، حارث سہیل، حسن علی اور محمد عامر بھی گروپ فوٹوسیشن میں شریک ہوئے۔ فوٹوسیشن میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سابق فاسٹ باؤلرشعیب احمد کے علاوہ آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے۔...
بھارتی ٹیم کا پہلا دستہ چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے باقی ٹیم کیساتھ سفر نہیں اور الگ گاڑی میں ٹیم ہوٹل پہنچے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم انڈیا کی دبئی آمد پر بھارتی فینز کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا، اس موقع پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم کی قیادت ایئرپورٹ پر قیادت کی جبکہ ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت دیگر کھلاڑی ہوٹل سے ٹیم بس میں روانہ ہوئے۔ مزید پڑھیں: شکستوں کے باعث بھارتی کرکٹرز سے بیویوں، گرل فرینڈز کا ساتھ بھی چھن گیا تاہم کے ایل راہول کی غیر موجودگی نے شائقین کو...
سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹرافی پھر پاکستانی ہاتھوں میں نظر آنے لگی، موجودہ اسکواڈ کو چیمپئنزٹرافی 2017 سے زیادہ مضبوط اور متوازن قرار دے دیا۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ 8 سال بعد اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا دوبارہ انعقاد ہوگا، موجودہ پاکستانی ٹیم خاصی مضبوط لگ رہی ہے، ہوم کنڈیشن کا بھی فائدہ ملے گا، اگر 2017 اور موجودہ کھلاڑیوں کا موازنہ کریں تو یہ ٹیم زیادہ مضبوط ہے، اس میں بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس پلیئر موجود ہیں، 8 سال پہلے اور آج کے فخر زمان میں بہت زیادہ فرق ہے۔ انہوں نے کا کہ محمد رضوان کا شمار دنیا کے بہترین وکٹ کیپر میں ہوتا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر روی چندران ایشون نے چیمپئینز ٹرافی میں اسپنرز کی فوج منتخب کرنے پر حیرانگی کا انکشاف کردیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپنر روی چندران ایشون نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں 5 اسپنرز کی سلیکشن سمجھ سے باہر ہے، ان کی وجہ اہم بیٹر یشسوی جیسوال کو ہمیں اسکواڈ سے باہر کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی اور اسکواڈ میں کلدیپ یادیو، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، رویندرا جڈیجا اور واشنگٹن سندر کوشامل کیا گیا، اتنے زیادہ اسپنرز کیا موثر ثابت ہوں گے یا ہمیں بیٹنگ سے میچ جیتنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی؟۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم میں محمد سراج کی جگہ ہرشت...
لاہور(نیوزڈیسک) سابق کپتان افغان کرکٹ ٹیم محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق محمد نبی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے. محمد نبی نے افغانستان کی جانب سے اب تک 170 ون ڈے میچز کھیلے۔ دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی،افغان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقا کے خلاف کراچی میں کھیلے گی۔ کراچی میں اس سے قبل پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں موجود تھیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنےکاعمل شروع
چیمپئینز ٹرافی میں کرکٹ ایکشن سے قبل رنگارنگ تقریب کا اسٹیج سج گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں اہم شخصیات اور کرکٹرز موجود ہوں گے، کرکٹ لیجنڈز کی پینل ڈسکشن منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم ایونٹ کا آفیشل ترانہ پیش کریں گے جبکہ باقاعدہ افتتاحی تقریب 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجائی جائے گی، جہاں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں پاکستان کو29 سال بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی صورت میں کسی بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا موقع ملا...
کرکٹ کے وہ بڑے نام جو چیمپئنز ٹرافی کھیلتے نظر نہیں آئیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کون کون سے ملکوں کے بڑے کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہورہا ہے، ایونٹ میں شامل 8 ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں لیکن بد قسمتی سے کئی ٹیمیں اپنے اہم ترین کھلاڑیوں کے بغیر ہی میدان میں اتریں گی۔ ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی متعدد کھلاڑی مختلف وجوہات، خصوصا انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں جن میں ایسے بڑے نام...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ سب چاہتے ہیں کہ ہم بھارت کو ہرائیں لیکن میرا خواب چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ٹرافی اٹھانا یادگار لمحہ ہوگا میرا خواب ہے کہ ہم چیمپئنز ٹرافی جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا الگ ہی ماحول ہوتا ہے، اسے سب سے بڑا میچ قرار دیا جاتا ہے، چیمپئنز ٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے۔ سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے لیے پُرجوش ہیں، پاکستان ٹیم میں پوٹینشل ہے، ہم چیمپئنز ٹرافی جیت سکتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared...
چیمپئنز ٹرافی اب ہر چار سال بعد منعقد ہوگی جس میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اب ہر چار سال بعد منعقد ہوگی جس میں دنیا کی 8 بہترین ون ڈے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 میں متعارف کروائی جائے گی اور یہ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی۔
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ مہمان نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اس میچ میں پاکستانی فیلڈز کی جانب سے ٹام لیتھم کے 3 کیچز ڈراپ کیے گئے۔ میچ کے اختتام پر اپنے یوٹیوب چینل...
بھارت(نیوز ڈیسک)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے حال ہی میں نظم وضبط، یکجہتی اور ٹیم کے مثبت ماحول کو یقینی بنانے کی غرض سے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق متعارف کرایا ہے جس میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بھرپور تجاویز شامل تھیں۔ بی سی سی آئی کے نئے قوانین کے مطابق سپورٹ اسٹاف کے نجی معاونین یا منیجرز کو ٹیم کی بس میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، نہ ہی وہ اس ہوٹل میں رہ سکیں گے جہاں سپورٹ اسٹاف یا کھلاڑی ٹھہرے ہوئے ہوں گے۔گوتم گمبھیر کے پرسنل اسسٹنٹ (جو آسٹریلیا میں پوری بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران ان کے ساتھ ساتھ رہے تھے) کو...