قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے توقع سے زیادہ بڑا ہدف دیا، ہم نے سوچا تھا کہ وہ 260 کے قریب رنز بنائیں گے، خاص طور پر جب ہم نے شروع میں وکٹیں حاصل کیں، لیکن ولی یانگ اور لیتھم کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

محمد رضوان نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہوشیاری سے بیٹنگ کی، جس کی وجہ سے وہ بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوئے، وکٹ شروع میں بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی لیکن ینگ اور لیتھم کی اننگز نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہ ’ہم نے کوشش کی لیکن آخری اوورز میں ہماری گیندبازی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی جس سے وہ بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔‘

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے منتظر ہیں،محمد رضوان

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے 2بار اپنا ردھم کھویا، پہلے باؤلنگ کے آخری اوورز میں اور پھر بیٹنگ کے پاور پلے میں، جہاں فخر زمان کا نہ ہونا ایک بڑا نقصان ثابت ہوا۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہم دفاعی چیمپئن ہیں جس کی وجہ سے آج کے میچ میں ہم پر دباؤ تھا، یہ میچ ختم ہوگیا، اب اگلا میچ ہمارے لیے ایک عام میچ کی طرح ہے۔

فخر زمان کی انجری کے حوالے سے رضوان نے کہا کہ دیکھتے ہیں اسکین کی رپورٹ کیا کہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 78 رنز سے شکست، کپتان محمد رضوان نے کس کو ذمہ دار ٹھہرایا؟

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے ہرا دیا ہے، قومی ٹیم کا اگلا میچ دبئی میں 23 تاریخ کو بھارت کے خلاف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان چیمپیئنز ٹرافی شکست فخرزمان کرکٹ محمد رضوان نیوزی لینڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ محمد رضوان نیوزی لینڈ محمد رضوان نے نیوزی لینڈ میچ میں

پڑھیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

کراچی:

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 17 گیندوں پہلے 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کراچی کنگز نے جیت کیلیے 129 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے ٹم سیفرٹ 30 جبکہ عباس آفریدی 24 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کنگز کے پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

اسلام آباد کے بولر نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور اعظم خان نے اوپننگ کی اور 34 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پھر 38 کے مجموعی اسکور پر کولن منرو صرف چار رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، اس کے بعد اعظم خان اور کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 103 تک پہنچایا تو وکٹ کیپر اعظم خان محمد نبی کی گیند پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے، انہوں نے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کے حسن علی نے دو، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی تیسری کامیابی، پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
  • کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹ سے شکست دے دی
  • پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
  • فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیوں نہیں ہورہی، پی ٹی اے نے اندر کی بات بتادی
  •  پی ایس ایل ‘اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی 
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • عرب ممالک کے ویزوں کا معاملہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے ویزہ مسائل کی بڑی وجہ بتادی
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری