Nawaiwaqt:
2025-04-22@09:45:55 GMT

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کا نیا پرومو جاری کردیا.

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کا نیا پرومو جاری کردیا.

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا پرومو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کئے گئے نئے پرومو میں پاکستانی کرکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان، سلمان علی آغا، کپتان محمدرضوان پرومو ویڈیو میں انٹری دیتے نظر آرہے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور بابراعظم ویڈیو پرومو میں اپنے اپنے انداز میں سیلیبریشن کرتے نظر آئے جبکہ عثمان خان ویڈیو پرومو میں پاکستانی پرچم کوخراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل پرومو جاری کیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2025ء) کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ ہمیں اپنے اوورسیز پاکستانیوں پر فخر ہے جو اپنے وطن سے دور رہ کر دیگر ثقافتوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ل۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت کی بحالی کے لیے خصوصی کاوشیں ملکی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم وطن سے دور رہ کر بھی وطن کی بہبود کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
  • پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
  • پی سی بی کی طرف سے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اشتہار جاری
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟