چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم براستہ کولمبو سے لاہور پہنچی۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کپتان اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ صبح آٹھ بجے لاہور پہنچا۔
واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پاکستان سپر لیگ ل(پی ایس ایل) سیزن 10 سے باہر ہوگئے۔
اسلام آباد یونائٹیڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے، پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی۔
اسلام آباد یونائٹیڈز نے کہا کہ میتھیو شارٹ کو دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے، ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے۔