چیمپئینز ٹرافی؛ کیا فخر زمان بھی انجرڈ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نیوزی لیںڈ کیخلاف افتتاحی میچ کے پہلے ہی اوور میں زخمی ہوگئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان دوران فیلڈنگ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے اور زخمی ہوکر میدان باہر چلے گئے۔
فخر زمان کی جگہ کامران غلام فیلڈنگ کیلئے میدان پر موجود ہیں تاہم اوپنر کی انجری سے متعلق تاحال بورڈ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو "برگر بچے" قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
فیلڈنگ کے بعد فخر زمان کو باؤنڈری لائن پر بیٹھے دیکھا گیا تھا، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے انکی خیریت دریافت کی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تھر میں گرمی سے 65 مور ہلاک ہوگئے
صحرائے تھر میں قہر برساتی گرمی حساس اور خوبصورت پرندے مور کےلیے جان لیوا بن گئی۔
گرمی کی حالیہ لہر کے دوران 65 سے زائد مور ہلاک ہوگئے ہیں اور ان موروں کو مرنے سے بچانے کےلیے سرکاری سطح پر کیے گئے اقدامات تاحال فائد مند ثابت نہ ہوسکے۔
ضلع تھرپاکر میں جہاں گرمی کی شدت نے انسانوں کے معمولات زندگی کو متاثر کیا، وہیں صحرا کے حسین و جمیل مور پرندوں کےلیے بھی جان لیوا ثابت ہو گئی ہے۔
مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ بیمار موروں کی تعداد سیکڑوں میں ہے، جن کا علاج نہ ہونے کے باعث روزانہ ایک درجن سے زائد یہ خوبصورت پرندے ہلاک ہوتے جارہے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران تھرپارکر کی تحصیلوں مٹھی اسلام کوٹ اور ڈیپلو کے مختلف دیہی علاقوں میں 65 مور پرندے ہلاک ہوگئے۔ موروں کی ہلاکت کی وجہ تو بتارہے ہیں لیکن بیمار موروں کے علاج کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
صحرائے تھر میں ہر سال بیماریوں اور خوراک کی کمی سے سیکڑوں مور ہلاک ہوجاتے ہیں۔ تھر کے ان موروں کی زندگی بچانے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کو عملی اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔