چیمپئنز ٹرافی: کرکٹرز کی اندرون ملک آمد و رفت کیلیے پی آئی اے کا زبردست اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کو قومی ائیر لائن پی ائی اے خصوصی پروازوں کے ذریعے لاہور کراچی اور اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لئے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
پی ایس ایل روڈ شو کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل روڈ شو آج نیو یارک کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی روڈ شو میں شامل ہوں گے۔
وسیم اکرام اور رمیز راجہ بھی روڈ شو کا حصہ ہوں گے۔
ان کے علاوہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، سعود شکیل، ابرار احمد، صائم ایوب اور فہیم اشرف شو بھی کا حصہ ہوں گے۔