2025-04-23@16:53:41 GMT
تلاش کی گنتی: 97

«مقبول باقر پر حملے»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 اپریل 2025ء) استنبول سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ زلزلہ بدھ 23 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق قبل از دوپہر آیا اور ابتدائی طور پر اس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ ترکی میں قدرتی آفات کا مقابلہ اور ہنگامی انتظامات کرنے والے قومی ادارے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز استنبول سے تقریباﹰ 40 کلومیٹر (25 میل) جنوب مغرب کی طرف بحیرہ مرمرہ میں سمندر کی تہہ سے نیچے تقریباﹰ 10 کلومیٹر (قریب چھ میل) کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ ترکی: زلزلے میں عمارت کی تباہی، ملزم کو 865 سال قید کی سزا امریکی جیولوجیکل سروے نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ اس زلزلے کا...
    ترکیہ کا شہر استنبول زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلےکا مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور اور اس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔ فلک بوس عمارتیں زلزلے کی شدت کے باعث ہلنے لگیں اور شہری خوف زدہ ہوکر باہر نکل آئے۔ شہریوں نے عمارتوں سے نکل کر کھلے میدانوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر پناہ لے رکھی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 19 ہزار سے تجاوز کرگئیں  زلزلے کے جھٹکے لگاتار ایک سے...
    ایک طاقتور زلزلے نے ترکی کے اہم شہر استنبول سمیت شمال مغرب علاقوں کو بدھ کی دوپہر ہلا کر رکھ دیا، یورو-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی ہے۔ زلزلہ استنبول کے مضافات میں سلویری سے دور مارمارا کے ان لینڈ سمندر میں آیا جس کی شدت پڑوسی صوبوں میں بھی محسوس کی گئی ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ متعلقہ ریاستی اداروں نے ممکنہ نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے فیلڈ سروے شروع کر دیا ہے۔ ’میں زلزلے سے متاثر اپنے شہریوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔‘ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز...
    میرواعظ کشمیر نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پُرتشدد کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں اور کشمیری روایات کے سراسر منافی ہیں، جو ہمیشہ محبت اور گرمجوشی سے مہمانوں کا خیرمقدم کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سمیت سرکردہ سیاسی و مذہبی لیڈران نے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ پہلگام میں آج دوپہر نامعلوم بندوق برداروں نے سیاحوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ میں 28 کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ لیفٹیننٹ...
    عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم معاویہ کے خلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔ کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) غزہ میں سول ڈیفنس کے عہدیدار محمد المغیر نے نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''ایک پیرامیڈک کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو ثابت کرتی ہے کہ اسرائیلی قبضے کا بیانیہ جھوٹا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نے سریع سزائے موت دی۔‘‘ انہوں نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے ''بچنے‘‘ کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ امدادی کارکن اور طبی عملہ 23 مارچ کو غزہ کے جنوبی شہر رفح کے قریب ہنگامی کالوں کا جواب دینے کے دوران اس وقت ہلاک ہوئے، جب اسرائیل نے حماس کے زیر انتظام اس علاقے میں اپنی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کر دیا۔ نجی چینل کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم معاویہ کیخلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے 2013 میں ملزم کے گھر پر...
    لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے، جسٹس راحیل کامران نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس راحیل کامران نے آصف محمود کی جانب سے دائر اپیل پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، انہوں نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے خلع کے باوجود بیوی کو 2 لاکھ حق مہر دینے کا فیصلہ درست قرار دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی بدسلوکی پر خلع لے تو حق مہر کی حقدار اور اگر خاوند سے صرف ناپسندیدگی کی بنیاد پر خلع لے تو اس صورت میں حق مہر کی حقدار نہیں رہتی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو...
    سٹی 42  : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے KFC کے آؤٹ لیٹس پر حملوں کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک بھر میں KFC  آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں ایک قیمتی جان ضائع ہونا افسوسناک سانحہ ہے۔ طلال چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبوں کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔  اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی...
    ---فائل فوٹو  تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔خرم شیر زمان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کر کے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے۔انہوں نے کہا کہ شہری ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک ہو رہے ہیں، میئر کراچی شہر کی بہتری کے لیے کام کریں۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترمیم کے خلاف جماعتٍ اسلامی اور پاسبان کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔عدالت نے درخواستیں پہلے...
    لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کے لیے گجرپورہ لے جارہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم بچوں کے اغواء، زیادتی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں اشتہاری تھا۔
    کراچی: کراچی میں بہت سے کھانے مشہور ہیں، سردی اور گرمی میں کھانے کی ڈشز الگ الگ ہوتی ہیں لیکن شہر قائد میں ایک ایسی کھانے کی ڈش ہے جو ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ املیٹ کی شکل میں تیار ہوتی ہے، یہ عباس انڈا والا المعروف کچھی انڈا املیٹ کے نام سے مشہور ہے، 120 روپے ابلے انڈا املیٹ اور نرم ذبل روٹی کے ساتھ لوگ ذائقہ کے ساتھ سستا ہونے کی وجہ سے رات کے کھانے کے طور پر کھاتے ہیں۔ ایکسپریس کو کیماڑی کچھی پاڑا میں انڈا املیٹ بنانے والے محمد بلال عباس نے بتایا کہ یہ ابلے ہوئے انڈوں کا املیٹ کچھی انڈا املیٹ کے نام سے مشہور ہے اور میرے والد نے...
     ویب ڈیسک:فیصل آباد کے علاقے ستیانہ کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر تیل سے بھرے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 2 کوسٹر بسوں سمیت 3 گاڑیاں جل گئیں۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکر  پیٹرول کی سپلائی کے لیے پہنچا جس دوران شارٹ سرکٹ سے گاڑی کی وائرنگ  میں آگ بھڑک اٹھی۔   ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹینکر میں بھڑکتی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے آئل  ٹینکر اور قریب کھڑی  2 کوسٹر بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ،6 افراد ہلاک،پانچ زخمی  اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والی گاڑیوں نے پہنچ کرآگ پر قابو پایا تاہم آگ لگنے کے...
    وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی ہورہی ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، آج پاکستان میں پیٹرول کی قیمت خطے میں انڈیا، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی کم ترین سطح پر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چند ہفتوں میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو عوام کے لیے سب سے بڑ ی تکلیف کا باعث بجلی کے بل بنے تھے، جس کے باعث وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پچھلی گرمیوں میں نواز شریف کی ہدایت پر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، اب پی ٹی آئی کہاں ہے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سب نے چھوڑ دیا ہے ،نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرپاکستان کے رونالڈو ہیں۔وہ گول کررہے ہیںجس کا کریڈٹ سب لے رہے ہیں۔ہمارے سیاسی نظام میں ایسا لیڈرہوناچاہیے۔گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے جو نعرے لگائے...
    آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے آج جو نعرے لگائے ،وہ ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں،آرمی چیف بہت کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نظرآئے،وہ جذباتی بھی تھے،وہ ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،ہمارے سیاسی نظام میں ایسالیڈرہوناچاہیے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مئی 2025ء بہت اہم ہے اچھی خبریں آئیں گی،وفاقی وزیرخزانہ اچھا کام کررہے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،اب پی ٹی آئی کہاں ہے؟، عالمی طور...
    ایک بیان جاری کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن آرمی نامی دہشتگرد گروہ نے ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں ہونیوالے مسلح دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جسمیں 8 پاکستانی مزدور جانبحق ہوئے تھے اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے مہرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 پاکستانی شہری جانبحق ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ ہفتے کی شام مہرستان کے قریب واقع ایک گاؤں میں کاروں کی ورکشاپ میں پیش آیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، یہ تمام افراد، جو بہاولپور سے تعلق رکھتے تھے، ایک دکان میں گاڑیوں کی مرمت اور ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے اور رات کو بھی اسی جگہ سوتے تھے۔...
    سٹی42:پی ڈی ایم اے پنجاب کو زلزلے بارے ابتدائی رپورٹس موصول، لاہور ،راولپنڈی،گجرات اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز راولپنڈی شمال مغرب ،گہرائی 12کلومیٹر تھی،پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کسی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ،زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لئےمشینری ،عملے کو الرٹ رکھا گیا۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
    لندن کے مشہور لیسٹر اسکوائر میں "Scenes in the Square" شاہ رخ خان اور کاجول کا کانسی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان جوڑی کی بلاک بسٹر فلم ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گی‘‘ کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان اور کاجول کی 1995 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی شوٹنگ لندن میں ہوئی تھی اور ایک منظر میں دونوں جس مقام سے گزرے تھے مجسمہ وہیں نصب کیا جائے گا۔ اس رومانوی فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لندن میں ہوئی تھی اس لیے برطانیہ میں مقیم ایشائی شہریوں کے لیے یہ فلم فخر کا باعث بنی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ جب...
    سعودی وزارت خارجہ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی افواج کی حالیہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نہتے شہریوں، بچوں، اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنانا، نیز غزہ میں اسکول اور طبی مراکز پر حملے، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی شدید مذمت سعودی عرب نے خاص طور پر اُس سعودی ثقافتی مرکز کے گودام پر بمباری کی مذمت کی، جہاں طبی سامان موجود تھا۔ بیان میں اقوام متحدہ کی خاموشی اور اسرائیل کو احتساب سے بچ نکلنے کی پالیسی پر بھی تنقید کی گئی، اور کہا گیا کہ یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے...
    سینیٹر کوری بُوکر نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں سول رائٹس اس لیے ملے کہ تھرمنڈ نے فلور پر 24 گھنٹے تقریر کی، آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں سول رائٹس اس لیے ملے کہ تھرمنڈ نے کہا میں نے روشنی دیکھ لی، نہیں، ہمیں سول رائٹس اس لیے ملے کہ لوگوں نے مارچ کیا، پسینہ بہایا، ہمیں شہری حقوق اس لیے بھی ملے، کیونکہ جان لوئز نے اس کےلیے اپنے خون کا نذرانہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سینیٹر کوری بُوکر کی سینیٹ میں 19 گھنٹے سے تقریر جاری ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ سینیٹر کوری بوکر کا کہنا ہے کہ جب تک جسمانی طور پر قابل رہا، بولتا رہوں گا۔...
    دور نایاب: پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے کمرشل بنیادوں پر شہریوں کو ٹری ٹرانسپلانٹرز کی منتقلی کی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  کی جانب سے اس فیصلے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ پی ایچ اے نے فی درخت منتقلی کے لئے 25 ہزار روپے فیس مقرر کی ہے جبکہ مشین موومنٹ اور ٹرانسپورٹیشن چارجز 500 روپے فی کلو میٹر ہوں گے۔ ایک سے زائد درختوں کی منتقلی پر ٹرانسپورٹیشن چارجز 20 ہزار روپے ہوں گے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی اس نئے فیصلے کے تحت پی ایچ اے مفت سروس کی بجائے اس...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کینالز کے معاملےپر فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کیا کرنا چاہیے ۔۔؟ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بول پڑے۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔  "جنگ " کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلز پارٹی اور فیڈریشن پر حملے ہو رہے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی پی پی قیادت کو یقین دہانی واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج بھی ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل...
    فوٹو: فائل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نادر شفیع نے کہا ہے کہ پاکستانی ایئرلائنز کے متعلق برطانوی حکام نے تحریری طور پر کچھ نہیں بتایا۔انکا کہنا تھا کہ سی اے اے کو برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے۔ادھر ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن تاحال برطانوی حکام کے فیصلے کی منتظر ہے، یورپ میں پابندی ہٹنے کے بعد برطانیہ سے بھی مثبت جواب کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا تھا کہ پاکستانی ایئرلائنز ایئر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی۔ پاکستان اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ اِس معاملے میں رابطے میں ہیں۔ پاکستانی ایئرلائنز ایئر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی، برطانوی وزارت...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں 10روپے لیٹر اضافہ کردیا ہے۔اس سے حاصل آمدنی بجلی کے نرخوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کے لیے استعمال ہو گی۔ خزانہ اور توانائی کی وزارتوں کے حکام کے مطابق پٹرولیم لیوی بڑھا کر 70روپے فی لیٹر کرنے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکے گی۔ اس طرح پٹرولیم ٹیکس میں اضافے سے حکومت نے شہریوں کو بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں عالمی معیشت بحران کا شکار ہو گئی ہے ۔ خاص طور پر امریکا کینیڈا کی ٹیرف لڑائی میں اس بحران کے باعث پٹرول کی...
    سول اسپتال کوئٹہ پر حملے کے بعد بلوچ یکجہتی کونسل کی قیادت کو گرفتار کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ پر حملے کے بعد بلوچ یکجہتی کونسل کی قیادت کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا بی وائی سی کے قائدین کے ساتھ موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مزدور اور ایک افغان شہری ہلاک ہوئے۔ شاہد رند نے کہا کہ بی وائی سی کے احتجاج میں مسلح افراد شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی صورتِ حال ہو تو خصوصی قوانین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بلوچ...
    کراچی: ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن (سی اے اے) نادر شفیع ڈار نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پاکستانی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے لیے پرامید ہیں۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے کہا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز ہوا اور کمیٹی نے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی بحالی پر غور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ائیرلائنز کی بحالی سے متعلق فیصلے کے حوالے سے برطانوی ایئر سیفٹی چند روز میں پاکستان سول ایوی ایشن کو آگاہ کرے گی، پرامید ہوں پاکستانی ایرلائنز پر 5 سال سے عائد پابندی ختم ہوجائے گی۔ نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔روز نامہ جنگ نے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج خالدحسین لغاری کا ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج محمدعلی کا کراچی غربی سے شکار پور تبادلہ کیا گیا۔ محمد اسلم چانڈیو کا شکارپور سے کراچی غربی تبادلہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کرم علی شاہ کو قمبر میں تعینات کر دیا گیا جبکہ سول جج محمد علی جروار کا کراچی وسطی سے میر واہ تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج شکیل مولانی کا میر واہ سے کندھ کوٹ کشمور جبکہ سول جج عادل عزیز سولنگی کا کراچی شرقی...
    سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خالدحسین لغاری کا ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبک ایڈیشنل سیشن جج محمدعلی کا کراچی غربی سے شکار پور تبادلہ کیا گیا۔ محمد اسلم چانڈیو کا شکارپور سے کراچی غربی تبادلہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کرم علی شاہ کو قمبر میں تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ سول جج محمد علی جروار کا کراچی وسطی سے میر واہ تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج شکیل مولانی کا میر واہ سے کندھ کوٹ کشمور، جبکہ سول جج عادل عزیز سولنگی کا کراچی شرقی سے ملیر تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج محمد مزان بلیدی کا کشمور...
    راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021 تک کم ترین ہو گئی تھی اور 2022 میں پھر بڑھنا شروع ہوئی، افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشری بی بی اور بانی کو آدھا، آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیے،  یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ...
    راولپنڈی + لاہور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) بانی پی آئی نے کہا ہے کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021ء تک کم ترین ہو گئی تھی اور 2022ء میں پھر بڑھنا شروع ہوئی، افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی کو آدھا، آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ جاتی ہے،  ہم نے احتجاجا ً ملاقات 45 منٹ...
    بانی کی بہن نے کہا ہے کہ بانی افغانستان کو دشمن نہیں سمجھتے اور کہہ رہے ہیں کہ پاکستان افغانستان سے بلاوجہ دشمنی مول نہ لے۔ بانی کا افغانستان کی حکومت سے لڑائی مول نہ لینے کا بیان آج شام اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی حکومت اور ریاست کے اداروں کے رہنما پاکستان میں افغانستان کی سرپرستی سے ہو رہی دہشتگردی کے سبب پاکستان کی سلامتی کو لاحق سنگین خطرات پر غور کرنے اور وطن کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے قومی اسمبلی کے فلور پر اہم ترین مشاورت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، ڈٓئریکٹر جنرل...
    —فائل فوٹو جعفر ایکسپریس حملے کے 9 میں سے 8 زیرِ علاج  زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ سول اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق واقعے کا 1 مریض اب بھی ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے کے 9 زخمی اب بھی زیرِ علاجاسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جعفرایکسپریس حملےکے9 زخمی زیرعلاج ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے ۔ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس حملے کے 13 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا۔16 زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 زخمی تاحال زیرِ علاج ہیں۔
    وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ والے صارفین نے سرمایہ کاری کی تھی اور انہیں ملنے والا 27 روپے کا منافع وِنڈ فال منافع تھا جسے ہم 10 روپے کے مناسب منافع پر لے آئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اگلے 8 سالوں میں 8 میگاواٹ مزید شمسی توانائی کی بجلی پیدا ہونے کی امید ہے، اگر ہم نے نیٹ میٹرنگ کی قیمت پر نظرثانی نہ کی ہوتی خسارہ اور بھی زیادہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سولر نیٹ میٹر پر نہیں وہ شمسی توانائی استعمال کرنے والوں کو بوجھ اپنے سر پر کیوں اٹھائیں؟ ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نکتہ اعتراض پرریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش پی ٹی آئی ارکان کے احتجاج کرنے پر، پریذائڈنگ آفیسر نے وقفہ سوالات شروع کرادیا قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہیں ملی جس پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر بلوچستان میں ریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش کی تاہم عبدالقادر پٹیل نے بولنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ صدارتی خطاب پر بحث کے دوران بلوچستان کی صورتحال...
    اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین...
     ترجمان بلوچ لبریشن آرمی جنید بلوچ کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مشکاف کے مقام پر ایک منظم کاروائی کے دوران ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر کے جعفر ایکسپریس کو روک لیا ہے، سرمچاروں نے تیزی سے ٹرین پر قبضہ جماتے ہوئے تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس پر قبضہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، ترجمان بلوچ لبریشن آرمی جنید بلوچ کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مشکاف کے مقام پر ایک منظم...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) سابق رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا ہے پی ٹی آئی میں نامعقول مشوروں کی وجہ سے غلط فیصلے ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے وہ ایک فیصلے پرٹکتی نہیں، عمران خان کو نامعقول مشورے دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا نامعقول مشوروں کی وجہ سے غلط فیصلے ہورہے ہیں،سندھ میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مایوس ہوا ہوں،میں خود کوتو پی ٹی آئی میں ہی سمجھتا ہوں، جن لوگوں نے پارٹی کودھوکہ دیا اورپیسے لیے وہ پارٹی میں ہیں۔ سازشیں کرنیوالا فتنہ گروپ پارٹی میں غلط فیصلے کرا رہا ہے، پچھلی دفعہ بھی پی ٹی آئی ایم این ایزکودو،دوارب...
    سابق راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والا فتنہ گروپ پارٹی میں غلط فیصلے کروا رہا ہے، پچھلی دفعہ بھی پی ٹی آئی ایم این ایز کو 2، 2 ارب کی آفر ہوئی تھی، اب پھر سن رہا ہوں ایم این ایز کو پیسوں کی آفر ہورہی ہے جبکہ میں نے بانی پی ٹی آئی کے لیے 2 ارب چھوڑ دیئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق راہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں نامعقول مشوروں کی وجہ سے غلط فیصلے ہو رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے کہ...
    دمشق: شامی سکیورٹی فورسز کی معزول صدربشار الاسد کے حامیوں کےساتھ مسلح جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب تک 500 سے زائد افراد کی ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 2 روز قبل شامی سکیورٹی فورسز کی معزول صدربشار الاسد کے حامیوں کےساتھ شروع ہونے والی مسلح جھڑپیں تاحال جاری ہیں جن میں213 سکیورٹی اہلکار اور جنگجووں سمیت524 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ساحلی ریجن میں جاری جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز اوراتحادی گروپوں کےحملوں میں 311 عام شہری مارےگئے جبکہ جھڑپوں کے بعد شمال مغربی ساحلی شہر لاذقیہ اور طرطوس میں کرفیو برقرار ہے۔ عرب میڈیا کےمطابق گزشتہ دنوں معزول شامی صدربشارالاسد کے حامیوں کی طرف سے گھات لگا کر حملے کیے گئے...
    دمشق(نیوز ڈیسک) شامی سکیورٹی فورسز کی معزول صدربشار الاسد کے حامیوں کےساتھ مسلح جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب تک 500 سے زائد افراد کی ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 2 روز قبل شامی سکیورٹی فورسز کی معزول صدربشار الاسد کے حامیوں کےساتھ شروع ہونے والی مسلح جھڑپیں تاحال جاری ہیں جن میں213 سکیورٹی اہلکار اور جنگجووں سمیت524 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ساحلی ریجن میں جاری جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز اوراتحادی گروپوں کےحملوں میں 311 عام شہری مارےگئے جبکہ جھڑپوں کے بعد شمال مغربی ساحلی شہر لاذقیہ اور طرطوس میں کرفیو برقرار ہے۔ عرب میڈیا کےمطابق گزشتہ دنوں معزول شامی صدربشارالاسد کے حامیوں کی طرف سے گھات لگا کر حملے کیے گئے تھے، یہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر وزیر شرجیل میمن نے مفت سولر سسٹم دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی ، جس سے بجلی بلوں سے پریشان صارفین کو ریلیف مل سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ حکومت کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں عوام کی صحت اور بنیادی سہولیات پر سب سے زیادہ کام کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 21 لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والوں کو سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں پیپلز ہاؤسنگ اسکیم، این آئی سی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ توسیع کو ایک ہفتہ ہونے کو آیا ،حلف اٹھانے والے بعض وزراء کی وزارتوں کا فیصلہ بھی ہوچکا ، پرویز خٹک تاحال متنازعہ ، فیصلے کو خوشدلی سے قبول نہیں کیا گیا؟ دھیمے انداز میں فیصلے کا دفاع کرنے سے معذرت، دیرینہ حریف اختیار ولی دلبرداشتہ ,کابینہ میں شامل بعض شخصیات کے انتخاب پر اعتراضات، تحفظات اور گلے شکوے بھی مدہم پڑتے جارہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے دور میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزیر دفاع رہنے والے پرویز خٹک ابھی تک موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ،اس حوالے سے نجی سیاسی محفلوں میں جو گفتگو ہو رہی ہے اس سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں انہیں...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں ہونے والے حملے میں خود کش بمبار کا نادرا میں ریکارڈ نہ مل سکا جبکہ تفتیش کا دائرہ کار افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کردیا گیا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی مردان طارق حبیب کی صدارت میں اجلاس اہم اجلاس ہوا، جس میں خود کش کو حقاینہ تک پہنچانے والا سہولت کار کون تھا ؟ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے سر جوڑ لیے۔خودکش بمبار کی تفصیلات نادرا سے شئیر کی گئی، حقانیہ حملہ ، خود کش بمبار کا نادرا میں ریکارڈ نہ مل سکا جبکہ تفتیش کا دائرہ کار افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کردیا گیا۔ خود کش بمبار کی عمر 21 سے 22 سال...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے،  آج مہنگائی ایک اعشاریہ پانچ فیصد کی کم ترین سطح پر آ چکی ،گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں، گرانفروشی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے...
    سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے جنوبی افریقی بولنگ اٹیک کی ستائش کر دی۔ چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر انھوں نے کہا کہ ان کے پاس کوالٹی اور ورائٹی موجود ہے، جس کی بدولت پروٹیز کا بولنگ اٹیک مکمل دکھائی دیتا ہے۔ انیل کملبے نے جنوبی افریقی پیسر مارکو جینسن کی پرفارمنس کو سراہا ہے۔ سابق اسپنر نے کہا کہ مارکو جینسن کے ہمراہ کیسگاسو ربادا اور لونگی نگیڈی کی شمولیت سے ان کا اٹیک حریف بیٹنگ لائن کے لیے دہرے وار کی مانند ہے جبکہ ملڈر نے درمیانی اوورز میں اچھی پرفارمنس دی۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں جنوبی افریقا نے گروپ میچز میں افغانستان اور انگلیںڈ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا...
    لاہور: گڑھی شاہو کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ریلوے کے سیکشن کنٹرولر کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت فیصل منظور کے نام سے ہوئی ہے، جو محکمہ ریلوے میں بطور سیکشن کنٹرولر اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور تیز دھار آلے سے وار کر کے مقتول کو قتل کر دیا، جس کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات کو...
    قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شطرنج میں ہرا دیا۔ انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مقابلے کی دعوت دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں سیاست و شطرنج کے کھلاڑی ایک بساط پر، وزیراعلیٰ سندھ اور چیس چیمپیئن کل مدمقابل مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے ’زندگی ٹرسٹ‘ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ اور اس سے قبل انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کررکھا ہے۔ اس حوالے سے شہزاد رائے نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کو سراہتے ہوئے کہاکہ مراد علی شاہ نے مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دے...
    ملک میں رمضان المبارک سے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟ یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے سے لے کر ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں اور شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے باعث ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں معمولی اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں شرح مبادلہ میں کمی ہے۔ تاہم  گزشتہ 10 دنوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمتیں نسبتاً مستحکم رہی ہیں۔ مزید پڑھیے: عام آدمی کو سستا پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سابق فاسٹ بولر محمد عامر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی سامنے لے آئے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد عامر نے سٹیج پر کھڑے ہو کر سمجھایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کر رہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ پروگرام میں شامل سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے ارکان کی معطلی کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین  سیدال خان ناصر کی رولنگ مسترد کرتے ہوئے ان سے استعفے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ 3 اپوزیشن سینیٹرز نے نامناسب الفاظ استعمال کرکے ایوان کا تقدس پامال کیا، ان کا طرزِ عمل ایوان کے تقاضوں کے مطابق نہیں، معطلی اور انخلا کا اختیار رکھنے کے باوجود معاملہ اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان پر چھوڑتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر موڈریٹر کے بجائے فریق بن جاتے ہیں، جب تحریک پر گنتی کا نتیجہ حکومت کے خلاف آیا تو وہ نتیجہ ہی روک لیا۔انہوں نے کہا...
    MUMBAI: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سیراج چمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بناسکے تاہم اس دوران ان کے مشہور گلوکارہ کی پوتی سے تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں نے سوشل میڈیا پر وضاحت بھی کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زینی بھوسلے اور محمد سیراج کے تعلقات ہیں اور وہ چند ایک مقامات پر ایک ساتھ نظر بھی آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زینی بھوسلے اور محمد سیراج کو ایک ساتھ گاتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور دونوں نے مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کردی ہے، دونوں زینی کے...
    کراچی: پاکستان میں تعمیراتی صنعت کے لیے ایک انقلابی پیشرفت سامنے آئی ہے، این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر طارق جمیل نے ماحول دوست، سستی اور پائیدار سیمنٹ تیار کر لی ہے، اس سیمنٹ کی تیاری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پروفیسر طارق جمیل نے آٹھ سال کی تحقیق اور محنت کے بعد ایک ایسی سیمنٹ تیار کی ہے جو روایتی کالی سیمنٹ کے مقابلے میں 40 فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔ پروفیسر طارق جمیل کاکہنا تھا کہ   یہ ماحول دوست سیمنٹ روایتی سیمنٹ کے مقابلے میں 25...
    دنیا کا ہر مسلمان اس حقیقت سے واقف ہے کہ مذہبِ اسلام میں صاف صفائی کے اہتمام کو نصف تکمیلِ ایمان کا درجہ حاصل ہے لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا بات محض انسان کی جسمانی اور اردگرد کی صفائی تک مقید ہے؟ میرے عقل و فہم کے مطابق معاملہ اتنا مختصر ہرگز نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ ربِ کائنات کا کوئی بھی فرمانِ مبارک سطحی نہیں ہوتا ہے۔ اُس ذاتِ عظمت کے ہر نعمت، انعام اور نوازش کے پسِ پشت گہرائی و افادیت پنہاں ہوتی ہے جو جستجو رکھنے والے اُس کے بندوں پر تھوڑی سی محنت کے بعد ظاہر ہو جاتی ہے، شرط فقط اتنی ہے کہ خلق کی اصل خواہش مقصد کھوجنا ہو، بے ادبی...
    اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) دنیا کے 25ممالک میں جولائی تا دسمبر2024 چھ ماہ میں 30ملین ڈالر مالیت کے پاکستانی کینو کھائے گئے. سب سے زیادہ کینو افغانستان نے درآ مد کئے ۔متحدہ عرب اما رات دوسرے اوراندو نیشیا تیسرے نمبر پر رہا یہ انکشاف گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزارت تجارت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کیا گیا۔ ثمینہ خالد گھرکی کے سوال پر وزیر تجارت جام کمال خان نے تحر یری جواب میں بتایا کہ پاکستان اپنے اعلی کوالٹی کے ترشاوہ پھلوں بالخصوص کینو کیلئے معروف ہے،یہ ملک کی سر فہرست زرعی برآ مدات میں سے ہے. کینو نے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کی،مالی سال2024-25میں جولائی سے دسمبر تک...
    یوکرین کے چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت میں شگاف پڑ گیا ہے کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے سے پلانٹ کے اوپر موجود حفاظتی خول کو جزوی نقصان پہنچا۔ خبررساں اداروں نے مطابق یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے ایک روسی ڈرون چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حفاظتی خول سے ٹکرایا۔یہ حفاظتی خول چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ سے نکلنے والی تابکاری کو روکنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔یوکرینی صدر نے کہا کہ حملے کے بعد پلانٹ کے اطراف تابکاری کی سطح معمول پر ہی ہے۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق رات کے وقت روس نے 133 ڈرونز سے یوکرین کے شمالی علاقوں پر حملہ کیا...
    مشہور بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘کی دوبارہ ریلیز کے بعد ایک بار پھر اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر وینے سپرو نے بھارتی میڈیا سے فلم ’صنم تیری قسم‘ کی شاندار کامیابی اور بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر عائد پابندی کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’آپ کمال ہو‘، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریف کیوں کی؟ گفتگو کے دوران انہوں نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ممکنہ طور پر کسی مضبوط وجہ کی بنیاد پر کیا گیا ہو گا۔ جنہوں نے یہ پابندی عائد کی،...
    مانچسٹر ہوائی اڈے پر پولیس افسران کے تشدد کے بعد منظر عام پر آنیوالی ویڈیو سے مقبولیت حاصل کرنیوالے دو بھائیوں نے عدالت میں اپنی دوسری پیشی کے دوران بھی پولیس افسران پر حملے کا الزام قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ بیس سالہ نوجوان محمد فہیز عماز اور پچیس سالہ محمد عماد پر 23 جولائی 2024 کو ہوائی اڈے پر پولیس افسران پر حملے کا الزام ہے۔ دونوں بھائی اسی الزام کے تحت لیورپول کراؤن کورٹ میں پیش ہوئے‘ راچڈیل گریٹر مانچسٹر کے 20 سالہ محمد فہیز عماز پر الزام ہے کہ اس نے پی سی زچری مارسڈن اور پی سی لیڈیا وارڈ پر حملہ کیا جس سے انہیں حقیقی جسمانی نقصان پہنچا اس پر ٹرمینل کے کار...
    اسلام آباد: ملک سے سولر پینلز کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے،ایف بی آر حکام نے بتایا کہ 2017 سے 2025 کے درمیان 69 ارب 50 کروڑ روپے کی اوورانوائسنگ کی گئی ہے. جبکہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بینکوں کو 20 کروڑ روپے سے زیادہ جرمانہ کیا گیا ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی اجلاس میں سولر پینلزکی آڑ میں ہونے والی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ سولر پینلز چین سے منگوائے جبکہ ادائیگیاں امریکا،سنگاپور، متحدہ عرب امارات سمیت دس دیگر ممالک میں کی گئیں، چین کے بجائے دیگر ممالک کو رقوم بھیجنا غیر قانونی عمل ہے۔ ایف بی آر...
    جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں سول کوڈ ایکٹ لاکر مسلمانوں سے وہ حقوق چھین لینا چاہتی ہے جو انہیں ملک کے آئین نے دئیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیت علماء ہند اتراکھنڈ نے نینی تال ہائی کورٹ میں آج ایک پٹیشن داخل کی اور چیف جسٹس کے سامنے مینشن بھی کیا اور اس پر اسی ہفتے عدالت میں سماعت متوقع ہے۔ جمعیت علماء ہند کی جاری ریلیز کے مطابق جمعیت علماء ہند کی طرف سے اس اہم مقدمے کی پیروی سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل کریں گے۔ مولانا ارشد مدنی نے...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا کراچی رات گئے عوامی کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے... پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نامکمل پارلیمان کی طرح نامکمل جوڈیشل کمیشن کے فیصلے ناقابل قبول ہیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی بھی متنازع ہو گئی ہے۔ 2 سینئر ترین ججز اور اپوزیشن کے سینئر ارکان کی عدم موجودگی میں ججز کی تقرری غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی یکطرفہ  ہے، جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اس غیر آئینی اقدام کے خلاف تمام قانونی اور آئینی راستے اپنائیں گے۔ جیسے نامکمل پارلیمان، ویسے ہی نامکمل جوڈیشل کمیشن اس کے فیصلے قابل قبول نہیں۔ صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ غیر...
    سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 ) مقبوضہ کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریبی ضلع راجوری میں 40 سالہ عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق عبدالرحمان کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے سیری گاﺅں سے ہے جس سے راجوری پولیس تھانے میں تفتیش کی گئی ہے. مقبوضہ کشمیرپولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے جانے والے آزادکشمیر کے شہری کی تحویل سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی ہے تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ ایل او سی عبور کرتے وقت وہ نشے کی حالت میں تھا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“کے مطابق پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر...
    کراچی: شہری حکومت نے کراچی والوں کے لیے خوشخبری دے دی، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر کی تمام پارکنگ سائٹس کو مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ اب کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس پر کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، یہ فیصلہ شہریوں کے مفاد میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  اس فیصلے کے تحت کراچی کی 106 اہم سڑکوں پر موجود 46 پارکنگ سائٹس پر فیس نہیں لی جائے گی ، شہر کے 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس بدستور وصول کی جائے گی۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری...
    سٹی42: سیال موڑ کے قریب موٹروے پولیس نے جلتے ہوئے ٹریلر سے عملے کو بروقت ریسکیو کر کے بڑے نقصان سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق، ٹریلر اسلام آباد سے لاہور جا رہا تھا اور ویل جام ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔  پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر میں لگی آگ کا نوٹس لیا اور ٹریلر کو روکا۔ عملے کو کامیابی سے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا اور آگ پر قابو پا لیا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری موٹروے پولیس کی اس کارکردگی پر ٹریلر کے عملے نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نےبھی  پٹرولنگ...
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ قاسم رئیسانی پر جیل جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی، جس کےنتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سول لائن پولیس تھانہ نعمت اللہ ترین نے بتایا کہ جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود محمد قاسم نامی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سول لائن کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے محمد قاسم رئیسانی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تعینات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کی لاش...
    پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے تحت منعقدہ لیڈرشپ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی مسلسل جدوجہد اور لیاقت باغ کے سامنے 14...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کابینہ ڈویژن نے مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ 2 سالوں کے دوران سرکاری افسران کو کتابیں، ڈیکوریشن پیس، سووینئر، گھڑیاں بطور تحفہ موصول ہوئیں۔ دیگر تحائف میں چائے کے برتن، قالین، شال اور خنجر، نماز کی چٹائی، قلم، کپ، عطر اور رومال شامل ہیں۔ زیادہ تر وصول کنندگان نے اپنے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے ۔اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو، عارف علوی، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے قیمتی تحائف وصول کیے۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی تحفہ ملا۔...
    کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا،  گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 پستول ، گولیاں ، چھینی گئی 6 موٹر سائیکلیں ، 15 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔  تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واحد بخش گبول گوٹھ میں قائم ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس نے گلی کا گھیراؤ کرتے ہوئے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان دیگر 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت انصار علی عرف سیکیورٹی گارڈ عرف...
    ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت نے چھوٹے بچوں کیلئے فیملی پنشن کو 21سال کی عمر تک محدود کردیا جس کے تحت آئندہ فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو21سال کی عمر تک پنشن ملے گی۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو21سال کی عمر تک پنشن ملے گی،10ستمبر2024کو جاری آفس میمورنڈم کا اطلاق اسی تاریخ سے ہوگا، میمورنڈم معمول کی فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والے پنشنرز پرلاگو ہوگا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کو23اکتوبر2023کو جاری کردہ آفس میمورنڈم میں وضع کردہ اہلیت کے معیار اورترجیحی معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن ملے گی، اگر چھوٹا بچہ اسی عرصےمیں بالغ ہوجائے گا تو وہ فیملی پنشن کے اہل نہیں رہے گا تاہم...
    لاہور میں پیڑول کی فراہمی میں سنگین مسائل کے سبب آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پیٹرول کی فراہمی سے متعلق خط لکھ دیا۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس نے صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے باعث شہر میں 400 پیٹرول پمپس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنا دیا جائے بصورت دیگر شہر میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہو جائے گی۔ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنا حاصل ہے۔ خط میں چیف سیکرٹری پنجاب سے ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 19 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب کی جانب 19 کلو میٹر دور تھا۔رپورٹ کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
    پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔ پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی اسکور 137 رنز تک لے گئے۔ نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ اسکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنس اسکور کیے۔ بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے...
    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بھی بالآخر ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا جس کے نتیجے میں مجھے پوری امید ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئے گا۔ وہائٹ ہاؤس میں بروز پیر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے اور صدارت سمبھالنے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اب امریکا ترقی کرے گا، امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو، میں امریکا کو پھر سے عظیم بناؤں گا، آج کا دن امریکی شہریوں کی...
    سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز پانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے موقف کی حمایت میں بول پڑے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ نئی نہروں سے سندھ بنجر ہوجائے گا، ایک صوبے کی زمین بنجر ہونے کا خدشہ ہے، پوچھتا ہوں ان کی شنوائی کیوں نہیں ہو رہی؟ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اصول ہے نچلے علاقے کو فائدہ دیا جاتا ہے، ان کی بات سنی جانی چاہیے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 90 دن بعد ہونا چاہیے، توقع ہے کہ حکومت مسئلے کو سی سی آئی میں بھیجے گی۔
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ)190 ملین پائونڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، انہیں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10  لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جبکہ عدالت نے ذلفی بخاری، شہزاد اکبر، فرح شہزادی عرف گوگی، ضیاء المصطفی  نسیم سمیت چھ  ملزموں کو فیصلے میں اشتہاری قرار دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو کرپشن میں سہولت کاری اور معاونت پر مجرم قرار دیا جاتا ہے، انہیں 7 سال قید...
    لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے مطابق، سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس پروگرام کے داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں دستیاب 3476 نشستوں کے لیے 16 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی، جبکہ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک جمع کی جائیں گی۔ یہ داخلے ملک بھر کے طلبہ کے لیے میڈیکل کے شعبے میں اپنی جگہ بنانے کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں، جہاں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 5ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فون ،موٹر سائیکل ،نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود حسن اولیاء گوٹھ ندی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ، گرفتار ڈاکو ئوں کی شناخت 24سالہ زاہد حسین عرف بادشاہ ولد نور قادر۔ 26سالہ تنویر ولد فقیر محمدا ورافتخار ولد حبیب الرحمن ے ناموں سے ہوئی ۔
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں شارن ھسکل کا کہنا تھا کہ میں اس معاہدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتی۔ ہمیں ایسی گفتگو سے اجتناب کرنا چاہئے جس سے قیدیوں کے اہلخانہ کو تکلیف ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا ایسوسی ایٹڈ پریس نے ابھی کچھ ہی دیر قبل دعویٰ کیا کہ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے صیہونی رژیم کے ساتھ جنگبندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مسودہ قبول کر لیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل اس وقت مذکورہ معاہدے کا جائزہ لے رہا ہے۔ اس حوالے سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نائب صیہونی وزیر خارجہ "شارن ھسکل" نے کہا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے کے...
    جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ سیئول کی فوج نے بحیرہ جاپان کے نام سے مشہور پانی کے ذخائر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے مشرقی سمندر میں داغے جانے والے کم فاصلے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر گزشتہ دنوں سخت تنقید کرنے والی حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی رولز میں بڑی ترمیم لے آئی۔ رپورٹ کے مطابق  پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی رولز اینڈ بزنس میں ترمیم آج کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔  پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ قومی اسمبلی رولزمیں ترمیم ایوان میں پیش کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے رولز39میں ترمیم تجویز دی ہے، مجوزہ ترمیم کے تحت پارلیمنٹری سیکریٹریز کے اختیارات کو محدود کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مجوزہ ترمیم کے تحت وفاقی کابینہ آرٹیکل 91کے تحت قومی اسمبلی کو جواب دہ ہوگی، وفاقی وزرا اپنے عہدے سے متعلق بنیادی ذمہ داریاں نمٹانے...
    صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن — فائل فوٹو سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیا سال حکومتِ سندھ کے لیے ترقی اور خوش خبریوں کا سال ہے۔شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا پہلا فیز عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، یلو لائن بی آر ٹی بھی وقت سے پہلے مکمل کریں گے، کام دن رات جاری ہے، بس ڈیپوز کے کام بھی چل رہے ہیں، اس سال شہریوں کے لیے ڈبل ڈیکر بسز بھی لا رہے ہیں۔ کراچی کی شارع فیصل پر ڈبل ڈیکر بسیں چلائیں گے:...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، سردار لطیف کھوسہ کو آج 10 جنوری سے 24 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے، سیکرٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سردار لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ کینیڈا 10 جنوری سے 24 جنوری جانا چاہتے ہیں،...
    فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے معاملے میں ابھی ہم بہت پیچھے ہیں، وفاقی حکومت کے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کرنا چاہیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے، تعلیمی کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے، انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم افغان معاشرے کی روایات کی...
۱