مانچسٹر، 2 بھائیوں کا دوسری پیشی پر بھی پولیس پر حملے کا الزام قبول کرنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
مانچسٹر ہوائی اڈے پر پولیس افسران کے تشدد کے بعد منظر عام پر آنیوالی ویڈیو سے مقبولیت حاصل کرنیوالے دو بھائیوں نے عدالت میں اپنی دوسری پیشی کے دوران بھی پولیس افسران پر حملے کا الزام قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔
بیس سالہ نوجوان محمد فہیز عماز اور پچیس سالہ محمد عماد پر 23 جولائی 2024 کو ہوائی اڈے پر پولیس افسران پر حملے کا الزام ہے۔
دونوں بھائی اسی الزام کے تحت لیورپول کراؤن کورٹ میں پیش ہوئے‘ راچڈیل گریٹر مانچسٹر کے 20 سالہ محمد فہیز عماز پر الزام ہے کہ اس نے پی سی زچری مارسڈن اور پی سی لیڈیا وارڈ پر حملہ کیا جس سے انہیں حقیقی جسمانی نقصان پہنچا اس پر ٹرمینل کے کار پارک پے اسٹیشن پر اسی واقعے میں پی سی ایلی کک پر حملہ کرنے کا بھی الزام ہے۔
عماز پر عوام کے ایک رکن عبدالکریم اسماعیل کے حملے کا مزید الزام بھی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اس سے قبل قریبی اسٹار بکس کیفے میں ہوا تھا۔
دونوں بھائیوں کیخلاف تین ہفتوں تک جاری رہنے والے مقدمہ کی سماعت 30 جون کو مقرر کی گئی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال مانچسٹر ایئرپورٹ پر سامنے آنیوالی فوٹیج میں دکھایا گیا جس میں دونوں بھائیوں پر تشدد کیا گیا جبکہ پولیس نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے سرکاری اہلکاروں پر حملہ کیا اس فوٹیج کے بعد پورے ملک میں احتجاجی لہر نے جنم لیا ایشیائی کیمونٹی نے مختلف علاقوں میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حملے کا
پڑھیں:
کئیل داس کوھستانی پر حملے کی ایف آئی آر اہم سیاسی جماعت کے عہدیداران پر درج
گل شاہ: ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی پر حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر سندھ ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے عہدیداران اور کارکنوں پر ہوئی ہے۔
ایف آئی آر میں ضلعی صدر سید جلال شاہ ، حیدر شورو، حکیم بروھی ، جاوید جانوری ، اور چار دیگر افراد نامزد ہیں۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
کئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی کی تعزیت کرکے اور مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے ملاقات کرکے جھوک شریف جارہے تھے، اسی دوران نا معلوم افراد نے ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔