پاکستان میں پیٹرول کی قیمت انڈیا، بنگلہ دیش اور نیپال کے مقابلے میں کم ترین ہے، وزیرپیٹرولیم
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی ہورہی ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، آج پاکستان میں پیٹرول کی قیمت خطے میں انڈیا، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی کم ترین سطح پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چند ہفتوں میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو عوام کے لیے سب سے بڑ ی تکلیف کا باعث بجلی کے بل بنے تھے، جس کے باعث وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پچھلی گرمیوں میں نواز شریف کی ہدایت پر اقدامات کیے اور اربوں روپے کی سبسڈی دی، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو وفاقی حکومت نے 50 ارب روپے ریلیف دیا جبکہ مریم نواز شریف نے 500یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو تحفظ دینے کی کوشش کی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ مارچ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ساڑھے 7 روپے کا ریلیف لوگوں کو مستقل بنیادوں پر دیا جو یقیناً لوگوں کے لیے گرمی کے مہینوں میں آسانی کا باعث بنے گی، اس ساری کوشش کو ساری دنیا سراہ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منرلز فورم میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت پاکستان کے معدنی شعبے پر اعتماد کا مظہرہے، علی پرویز ملک
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کئی موقعوں پر حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے، اس طرح آئی ایف سی کے نمائندگان نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے، فچ ریٹنگ ایجنسی کی تازہ رپورٹ میں پاکستان کو ایک انوسٹمنٹ گیٹ مارکیٹ کے طور پر بتایا گیا ہے، پاکستان کی ریٹنگ کو بڑھا کر B مائنس کردیا گیا ہے۔
وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ منرل سمٹ ایک بین الاقوامی ایونٹ بن کے پاکستان کی ایک مارکیٹنگ اسٹوری کے طور پر سامنے آئی ہے، ترکیے، سعودی عرب کے وزیر اس ایونٹ میں شرکت کے لیے آئے، اس کے علاوہ ریکوڈک اب آپریشنل ہونے جارہا ہے، مارک برسٹو نے ریکوڈک کی آپریشنلائزیشن اور اس کی فنانشل کلوز کے بارے میں ساری تفصیلات دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں، وزیرپیٹرولیم
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی رکھتے ہیں اور یہ ہمت بھی رکھتے ہیں کہ مشکل فیصلے لیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے عوام کی تکلیفوں کا مداوا کرنے کے لیے ایک اور مشکل فیصلہ کیا ہے، بلوچستان میں این 25 جس کے لیے ہرکوئی آواز اٹھاتا ہے، وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت کی کمی ودہولڈ کرتے ہوئے اضافی وسائل سے این 25 مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 40روپے کمی ہوئی ہے، آج پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت خطے کے ممالک بشمول انڈیا اور بنگلہ دیش اور نیپال کم ترین سطح کے اوپر ہے، جب موجودہ حکومت آئی تو پیٹرول کی قیمت 300 سے اوپر تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف پیٹرول کی قیمت علی پرویز ملک اقدامات کی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
8 ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے : آرمی چیف کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے میں شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت،جسمانی وذہنی استقامت اوراعلیٰ اخلاقی معیارکی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) جانب سے کہا گیا کہ دنیا کی کٹھن ترین جنگی مشقوں میں شمار ہونے والا پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں گیریژن میں اختتام پذیر ہوگئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بے مثال سپاہیانہ خصوصیات کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت،جسمانی وذہنی استقامت اوراعلیٰ اخلاقی معیارکی تعریف کرتے ہوئے کہا اس قسم کی مشقوں سے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے ، پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرأت اور مہارت جیسی سپاہیانہ خصوصیات کوبرقرار رکھا۔ انھوں نے کہا کہ جوانوں نے بے مثال سپاہیانہ خصوصیات کامظاہرہ انسداددہشت گردی جنگ میں بخوبی کیا،،پیٹس ہمیشہ پیشہ ورانہ فوجی صلاحیتوں اور جنگی فہم و فراست کو یکجا کرتے ہوئے ہر سپاہی میں درکار ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔ آرمی چیف نے مشق کے شرکا میں انفرادی اور ٹیم کی سطح پر ایوارڈز تقسیم کیے، بین الاقوامی مبصرین ، شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیٹس مشق میں پاکستان آرمی کی 7 ،پاکستان نیوی کی ایک ٹیم نے حصہ لیا، جبکہ دوست ممالک کی 15 ٹیمز نے مشقوں میں شرکت کی،آئی ایس پی آر بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب اور مالدیپ کی ٹیمز نے حصہ لیا ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان بھی مشقوں میں شامل تھے جبکہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے مبصر کے طور پر مشاہدہ کیا۔ پٹرولنگ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں کی گئی، شرکا نے تجربات ، جدید اختراعات کے تبادلے سے جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ، مشق دوست ممالک کیلئے پیشہ ورانہ اورمسابقتی فوجی سرگرمی کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔