سابق کرکٹر محمد عامر کرکٹر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں بڑی غلطی سامنے لے آئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) سابق فاسٹ بولر محمد عامر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی سامنے لے آئے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد عامر نے سٹیج پر کھڑے ہو کر سمجھایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کر رہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
پروگرام میں شامل سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل کی ضرورت ہے، ان کے بولنگ ایکشن پر کوچز کو توجہ دینی چاہیے تھی۔
خیبرپختونخوا : نگران دور میں بھرتی تمام ملازمین برطرف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہین ا فریدی بولنگ ایکشن
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر کو گھریلو تشدد کے جرم میں سزا سنا دی گئی
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کا مرتکب پائے جانے پر چار برس کی جزوی معطل شدہ (پارٹلی سسپنڈڈ پرزن سزا) سزا سنادی گئی۔ تاہم، 2024 میں ضمانت مسترد ہو جانے کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ عرصہ جیل میں گزارنے والے سابق کھلاڑی کو رہا کر دیا جائے گا۔
پارٹلی سسپنڈڈ سزا ایسی سزا ہوتی ہے جس میں مجرم کچھ عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد کچھ شرائط پر رہا کر دیا جاتا ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے 74 ٹیسٹ کھیلنے والے مائیکل سلیٹر پر خاتون کا گلا دبانے کے دو الزامات سمیت سات الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ان پر خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے کے بھی الزامات تھے۔
جج گلین کیش نے مائیکل سلیٹر کو بتایا کہ شراب نوشی ان کی ذات کا حصہ ہے اور اس کا علاج آسان نہیں ہوگا۔ یہ واضح ہے کہ وہ شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہیں۔
اپریل 2024 میں کوئنز لینڈ کی عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد مائیکل سلیٹر بے ہوش ہوگئے تھے اور افسران نے ان کو سہارا دے کر کھڑا کیا تھا۔ جس کے بعد سے وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھے۔