2025-04-23@15:53:50 GMT
تلاش کی گنتی: 4776
«ا ن لائن مواد»:
(نئی خبر)
حریت رہنما کا کہنا ہےکہ ایم ایم یو نے انتظامیہ کی قدغنوں کے باوجود فیصلہ کیا ہے کہ متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے کل جمعہ کو مقبوضہ علاقے کی مساجد میں ایک قرارداد عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علماء (ایم ایم یو) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے بارے میں مجلس کے ایک اہم اجلاس پر پابندی کے قابض انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے نئی دہلی کے غیر جمہوری اقدام پر ”ایکس“پر اپنے ردعمل میں کہا ”مسلم مذہبی رہنماﺅں کو کمیونٹی کے لیے سنگین تشویش کے معاملات پر غوروخوض سے...
پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے حکومت پنجاب کے 07 محکمہ جات کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسر گجرات ڈویژن کے لیے 19 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انفورسمنٹ آفیسر کے لیے آمنہ ظہیر، اسرار شوکت، محمد جنید، کامران خان، فیصل شہزاد۔ عروج ارشد، ابی وقاص، حمزہ منیر، عرفان علی، محمد عمر اور واجد علی کامیاب ہوئے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں انویسٹیگیشن آفیسر کے لیے چار امیدوار کامیاب ہوئے جن میں اسرار شوکت، حمزہ منیر، عروج ارشد اور طلحہٰ منیر شامل ہیں۔ دس آسامیاں موضوع امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہیں۔ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ...
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ فلمساز طاہرہ کشپ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی ہے کہ ان میں دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ طاہرہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں انکشاف کیا کہ سات سال بعد ان کے بریسٹ کینسر کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ علاج علاج شروع کروا چکی ہیں اور آج کے ٹریٹمنٹ کے بعد گھر واپس آ چکی ہیں اور صحتیابی کے راستے پر گامزن ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by tahirakashyapkhurrana (@tahirakashyap) انہوں نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ سورج مکھی کا پھول تھامے دکھائی دیں۔ انہوں نے اپنے...
پشاور: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ میں چند ایک مقامات پر گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ مانسہرہ، تورغر، کوہستان، بٹگرام، ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ خیبر، اورکزئی، مہمند، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور پشاور میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈیرہ، ٹانک، لکی مروت، کرک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی گرچ چمک اور ہواؤں...
وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈمپرز حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں۔ اپنے بیان میں ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں، سہراب گوٹھ احتجاج سے متعلق پولیس کو ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 7...
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو ممالک جوابی ٹیرف نہیں لگارہے ان کے لیے وقت کا اعلان کیا ہے، ٹیرف پر ہر کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مختصر وقت کے لیے ٹیرف کو واپس لیا ہے، لوگ ٹیرف کےبارے میں خوفزدہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90 دن کا وقفہ ان ممالک کے لیے ہے جنہوں نے اضافی ٹیرف عائد نہیں کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بھی ڈیل ہوسکتی ہے، سب سے منصفانہ ڈیل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، انتظار کرنا ہوگا کہ ٹک ٹاک ڈیل پر چین کے ساتھ...
سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے سات سرکاری محکموں میں مختلف آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ گجرات ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی آسامیوں کے لیے 19 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جن میں آمنہ ظہیر، اسرار شوکت، محمد جنید، کامران خان، فیصل شہزاد، عروج ارشد، حمزہ منیر، عرفان علی، محمد عمر اور واجد علی شامل ہیں۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں انویسٹی گیشن آفیسر کی چار آسامیوں پر بھی کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں اسرار شوکت، حمزہ منیر، عروج ارشد اور طلحہ منیر شامل ہیں۔ تاہم 10 آسامیاں...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 لاپتا افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے افغان خاتون گل سیما کی جنوری 2024 سے اسلام آباد سے لاپتا 4 افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 16 اپریل کو 11 بجے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اور راولپندی پولیس حکام سے مکالمے میں کہا کہ اگر یہ آپ کے اور میرے ساتھ ہو تب احساس ہوتا ہے۔ آپ لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں پتا نہیں۔ میں بلوچستان میں...
ملائیشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔
انسدادد ہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج 9 مقدمات میں 5 ، 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں ہوں، میں آئی جی یا ڈی جی کا ملازم نہیں ہوں۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمر ایوب کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ تفتیشی کیجانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا یہ کیا...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا. نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔ گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی مزید :
طویل عرصے بعد بلآخر نواز شریف کی سیاسی میدان میں واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی بلآخر طویل عرصے بعد سیاسی میدان میں واپسی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی رابطے کے لیے ملک گیر جلسے جلوسوں کا پروگرام بنالیا جس کا آغاز پنجاب سے ہوگا۔ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے نواز شریف کے ساتھ لاہور میں بیٹھک لگائی جس میں انہوں نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے نواز شریف سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ نواز شریف نے اپنا سیاسی اور جمہوری کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ 4افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی اسلام آباداور آئی جی پنجاب 16اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ دونوں آئی جیز 16اپریل کو 11بجے عدالت پیش ہوں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ 4افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اورراولپنڈی پولیس حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر یہ آپ کے ساتھ یا میرے ساتھ ہو تو احساس ہوتا ہے،آپ لوگ آکر کہہ دیتے ہیں ہمیں پتہ نہیں،یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا، جس پر گزرتی ہے اسی کو پتہ ہوتا ہے کیسے گزر رہی ہے،لاپتہ...

یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں، میں ان کا ملازم نہیں ہوں،تفتیشی کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم، عمر ایوب کی تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 4اکتوبر احتجاج پر درج تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم کردی، تفتیشی کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،جج نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں، میں ان کا ملازم نہیں ہوں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی،تفتیشی کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ موٹروے پر مسافر بس کی ٹرک کو ٹکر، آگ لگ گئی،...
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ شہریوں کے روکنے اور مارنے پر ڈرائیور نے ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھا کر کچل دیا، موٹرسائیکل پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے جن میں 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پاور ہاؤس پر پہنچ گئی، جبکہ فائر ٹینڈرز کی مدد سے ٹرکوں میں لگی آگ بجھائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی...
—فائل فوٹو خیرپور کی تحصیل ٹھری میر واہ میں پولیس کو کھیت سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔ایس ایس پی سمیع اللّٰہ کے مطابق ملنے والی لاش صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہے جنہیں کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔ صحافی وسیم عالم کو والد نے قتل کیا: پولیسکرک میں صحافی وسیم عالم قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، کرک پولیس کے مطابق صحافی وسیم عالم کو ان کے والد نے قتل کیا ہے۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا ہے کہا اللّٰہ ڈنو شر کے چہرے پر بھی تشدد کے نشانات ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قریبی دوست کو...
—فائل فوٹو پشاور کے علاقے تہکال پایاں میں 2 فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ خضدار: فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحقبلوچستان کے شہر خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق 1 شخص پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ویب ڈیسک: کراچی میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈمپرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں 9 گاڑیوں کوآگ لگا دی، جلائی گئی گاڑیوں میں5ڈمپر اور2واٹر ٹینکر بھی شامل ہیں، نارتھ کراچی میں ڈمپر ڈرائیور متعدد مقامات پرموٹرسائیکل سوارافراد کو ٹکرمار کر فرارہوا تو شہریوں نے تعاقب کرکے پکڑ لیا۔ مشتعل افراد نے ڈمپر ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مشتعل افراد کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی جس کے بعد کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی...
سندر، لاہور (نامہ نگار+ تنویر سیال+نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد کے ہمراہ جاتی امراء میں میاں نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کی حکومت میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر میاں نواز شریف کو مبارک باد دی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں اور جلد صوبے کا دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری دھرنوں اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلی بات چیت...
ابھرتی ہوئی اداکارہ اور رقاصہ تمنا بھاٹیا نے ایک تقریب میں اپنے بریک اپ سے متعلق پوچھے گئے بالواسطہ سوالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور صحافیوں کو خاموش کروا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک تقریب اس وقت زعفران زار بن گئی جب ایک دلچسپ سوال کے جواب میں خود صحافی اپنے جال میں آگیا۔ تمنا بھاٹیا نے وجے ورما کے ساتھ مبینہ بریک اپ کے بعد اس موضوع پر گفتگو سے پرہیز کرتی ہیں لیکن صحافی کب باز آنے والے ہوتے ہیں۔ صحافی نے معنی خیز انداز میں سوال کیا کہ کیا کوئی ایسی شخصیت ہے، جس پر آپ جادو ٹونے کی مدد سے وجے (فتح) پانا چاہیں گی؟ وجے چوں کہ تمنا بھاٹیا کے سابق دوست کا نام...
کراچی: یو پی موڑ کے قریب مشتعل افراد کی جانب سے ڈمپرز کو آگ لگانے کے واقعے کے خلاف ڈمپرز ڈرائیورز نے سہراب گوٹھ پر احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج کے باعث آل آصف اسکوائر سے سپر ہائی وے آنے اور جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ یو پی موڑ پہنچے اور واقعے کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری 11 گاڑیوں کو مختلف مقامات پر نذرِ آتش کیا گیا ہے، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم خود دیکھ لیں گے۔ مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد...
ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ میری 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے۔کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے مطالبہ کیا کہ ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔ کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 3 ڈمپر جلا دیےکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں کوئی زخمی ہوا ہے تو کہاں ہے، سامنے لایا جائے۔لیاقت محسود کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی...
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے تین ڈمپر کو آگ لگا دی ہے۔
ابھرتی ہوئی اداکارہ اور رقاصہ تمنا بھاٹیا نے ایک تقریب میں اپنے بریک اپ سے متعلق پوچھے گئے بالواسطہ سوالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور صحافیوں کو خاموش کروا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک تقریب اس وقت زعفران زار بن گئی جب ایک دلچسپ سوال کے جواب میں خود صحافی اپنے جال میں آگیا۔ تمنا بھاٹیا نے وجے ورما کے ساتھ مبینہ بریک اپ کے بعد اس موضوع پر گفتگو سے پرہیز کرتی ہیں لیکن صحافی کب باز آنے والے ہوتے ہیں۔ صحافی نے معنی خیز انداز میں سوال کیا کہ کیا کوئی ایسی شخصیت ہے، جس پر آپ جادو ٹونے کی مدد سے وجے (فتح) پانا چاہیں گی؟ وجے چوں کہ تمنا بھاٹیا کے سابق دوست کا نام بھی...
سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو موت کے جعلی کیسز بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوائے گئے جعلی کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ وزارت تجارت نے موت دعویٰ جات کے مسترد جعلی کیسز کی تفصیلات پیش کیں۔وزارت تجارت نے ایوان کو بتایا کہ 3سال میں ایس ایل آئی سی کو جعلی اموات کے 640 کیسز موصول ہوئے ہیں۔ صرف 2022میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 224 کیسز موصول ہوئے۔ اگلے سال 2023 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 210کیسز اور 2024 میں جعلی اموات کے 206 کیسز بھجوائے گئے ہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ موت دعویٰ جات کے جعلی 640 کیسز کو شواہد...
اپنے پیغام میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ آپ قرضے اتارنے کی بات کرتے ہیں، ہم حقوق کے استرداد کی بات کرتے ہیں۔ آپ وسائل نکالنے کی بات کرتے ہیں، ہم وسائل پر اختیار کی بات کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیا ہمیں وہی حق ملے گا جو باقی پاکستانیوں کو حاصل ہے؟ کیا ہماری زمینوں سے نکلنے والی دولت، ہمیں تعلیم، صحت، روزگار، اور خودمختاری دے گی؟ یا ہمیں صرف نعرے، وعدے، اور استحصال ہی ملے گا؟ اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام جمعہ والجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے، وزیر اعظم، ریاستی ادارے اور گلگت بلتستان کے عوام کے نام جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے پہاڑ صرف پتھر نہیں، یہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو بانی چیئرمین سے رفقاء کے ساتھ فیملی کی ملاقات کی بھی درخواست دے دی۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گزشتہ روز بانی کی فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 اپریل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ سے فیملی کی ملاقات کی درخواست کی ہے، جمعرات پارٹی لیڈرز کی ملاقات کے دن ہے۔نیاز اللّٰہ نیازی نے یہ بھی کہا کہ جیل انتظامیہ کو پارٹی لیڈرز اور فیملی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پرجیل حکام کوفہرست بھیج دی ہے۔
یہ میٹنگ وقف ایکٹ میں حالیہ ترامیم پر غور و خوض کرنے کیلئے بلائی گئی تھی اور اس میں لداخ، کرگل سمیت جموں و کشمیر کے مذہبی نمائندوں کی شرکت کی توقع تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر عمر فاروق نے کہا ہے کہ حکام نے آج ان کی نگین رہائشگاہ پر متحدہ مجلس عمل (ایم ایم یو) کی طے شدہ میٹنگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ یہ میٹنگ وقف ایکٹ میں حالیہ ترامیم پر غور و خوض کرنے کے لئے بلائی گئی تھی اور اس میں لداخ، کرگل سمیت جموں و کشمیر کے مذہبی نمائندوں کی شرکت کی توقع تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ یہ عجیب ہے...
اسلام آبادمیں نوجوان کے اغوا کا مقدمہ، وفاقی پولیس کا سابق ایس پی گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) تھانہ آبپارہ میں درج نوجوان کے اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں وفاقی پولیس کے سابق ایس پی سید عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عارف شاہ کا عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ لڑکے کے اغوا میں سابق ایس پی کا کیا کردار ہے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم ایبٹ آباد میں موجود ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ محمد وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم افراد کے...
لاہور: صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نوازشریف نے عبدالمالک بلوچ سے فوری طور پر بلوچستان کے دورے کا وعدہ نہیں کیا، نوازشریف ، وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لیکر ہی اختر مینگل اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے فوری دورہ بلوچستان کا وعدہ نہیں کیا، اگر سیاسی ڈویلپمنٹ ہوئی تو نواز شریف دورہ بلوچستان کریں گے، نواز شریف وزیراعظم کو اعتماد میں لے کر اسٹیک ہولڈرز سے بات کرینگے۔ نواز شریف وزیراعظم سے بات کر کے بلوچستان کے لیے کوئی قدم اٹھائیں گے، نواز شریف نے وعدہ کیا کہ وہ اختر...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے امریکی مصنوعات پر 84 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ تجارتی محصولات کے معاملے پر دنیا کی دو بڑی معیشتوں امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی جاری، جہاں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر محصولات عائد کرنے کا سلسلہ مزید آگے بڑھ گیا۔ واشنگٹن کی جانب سے بیجنگ پر 104 فیصد محصولات عائد کردیا گیا جس کے جواب بیجنگ نے بھی منہ توڑ جواب دے دیا۔ چینی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین امریکی مصنوعات پر 84 فیصد محصولات عائد کرے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین نے پہلے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد محصولات لگانے کا کہا تھا۔ چین و امریکا تجارتی جنگ کا آغاز خیال رہے کہ رواں برس...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ انسانی جان بچانے کے لئے گردے، جگر اور خون کا عطیہ دینا شریعت کے مطابق جائز ہے جبکہ مرنے کے بعد بھی اعضا عطیہ کئے جا سکتے ہیں بشرطیکہ قریبی رشتے دار اور ورثا اس کی اجازت دیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے عطیات اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔روز نامہ امت کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ زندہ افراد کی جانب سے اعضا عطیہ کرنا شریعت میں حرام نہیں ہے کیونکہ اسلام انسانی جان کی حفاظت کو مقدم رکھتا ہے اور زندگی بچانے کے لئے ایسے اقدامات کی اجازت...
چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی اور سلسلہ رکتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا کی درآمدی اشیاء پر 84 فیصد تک نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چینی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی مصنوعات پر ان نئے ٹیرف کا نفاذ جمعرات سے ہوگا۔ خیال رہے کہ چین نے پہلے ہی امریکی درآمدی اشیاء پر 34 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا تھا جس میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ چین کا یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی طرف عائد کیا گیا ٹیرف 104 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی...
جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کے کاروباری استعمال کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن (کے بی ٹی پی آر) میں ترامیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست...
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو موت کے جعلی کیسز بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوائے گئے جعلی کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، وزارت تجارت نے موت دعوی جات کے مسترد جعلی کیسز کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔ وزارت تجارت نے بتایا کہ گذشتہ تین برس میں ایس ایل آئی سی کو جعلی اموات کے 640 کیسز موصول ہوئے، 2022 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 224 کیسز موصول ہوئے، 2023 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 210 کیس موصول ہوئے۔ وزارت تجارت نے کہا کہ 2024 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 206 کیس بھجوائے گئے، موت دعوی جات کے جعلی 640...
بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے ایک بار پھر سپریم کورٹ بار سے ملاقات کی درخواست کی ہے جو سپریم کورٹ بار نے منظور کرلی ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ بار کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے سپریم کورٹ بار کو ای میل موصول ہوئی ہے جس میں آئی ایم ایف مشن نے بار رہنماؤں سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار سے آئی ایم ایف مشن کی ملاقات، اعلامیہ جاری صدر سپریم کورٹ بار نے آئی ایم ایف مشن ملاقات کی خواہش پر مثبت جواب دیا ہے اور آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کی درخواست قبول کرلی ہے۔ سپریم کورٹ بار کے مطابق آئی ایم ایف مشن عدالتی...
راؤ دلشاد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے صدر اور بلوچستان کے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر مبارکباد دی سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور دیگر قیادت کا شکر گزار ہوں کے روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا،ہم نے نواز شریف کو کہا کہ بلوچستان کی جو صورتحال ہے اس پر آپ کا کردار بہت اہم ہے،بلوچستان کے سیاسی معاملات پر ہم نے تفصیلا بات کی ہے،بلوچستان میں دھرنا ہے اور...
پشاور ہائی کورٹ نے پراونشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) ان سروس 10 فیصد کوٹے کے خلاف درخواست خارج کردی۔ درخواست کمپیوٹر آپریٹر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔وکیل درخواست گزار کے مطابق پی ایم ایس میں پروموشن کےلیے 10 فیصد کوٹہ صرف سیکرٹریٹ ملازمین کے لیے مختص ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ 2010ء میں ترمیم کےبعد صرف سیکریٹریٹ ملازمین اپلائی کرسکتے ہیں، کوٹہ آئین اور پی ایم ایس رولز 2007ء کے خلاف ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ کوٹہ ختم کرکے 5 سال کی ملازمت والے ملازمین کو شامل کیا جائے، امتحانات 9 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں، شامل ہونےکی اجازت دی جائے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے...
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سرکاری اسپتالوں میں ریفرل سسٹم کے نفاذ کے لیے جامع پلان طلب کرلیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے میڈیکل سٹی لاہور کےلیے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ کا ہدف دیدیا مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس، 77 اقدامات، 70 منصوبوں، 7 پروگرامز پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس میں ہر ڈویژن ہیڈکوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے...
نواز شریف سے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ اور اسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ہوئی ملاقات میں فوری فوری طور پر بلوچستان کے دورے کا وعدہ نہیں کیا۔ "پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات" • دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا • ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی… pic.twitter.com/AIhLO1ZS1O — PMLN (@pmln_org) April 9, 2025 ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی ڈویلپمنٹ شروع ہوئی...
مختلف عوامی اجتماعات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ گلگت بلتستان، سندھ، بلوچستان کے عوام احتجاج کر رہے ہیں کہ مقامی عوام اور قبائل کو انکی زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ مگر کوئی عوام کی فریاد سننے کیلئے تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 6 اضلاع میں 52,000 ایکڑ زمین با اثر ادارے کے زیر انتظام کمپنی کو دی ہے۔ نیا کینال پروجیکٹ بھی انہی با اثر لوگوں کی زمینوں کو فائدہ دینے کے لئے ہے۔ سندھ کے دریاؤں کا پانی روک کر مخصوص زمینیں آباد کی جا رہی ہیں۔ جبکہ بلوچستان میں پہاڑوں اور معدنیات سے بھرپور علاقوں پر...
نواز شریف سے سربراہ نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ کی جاتی امرا میں ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے سابق وزیر اعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنی جماعت کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی۔پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزرا اویس لغاری، احسن اقبال، پرویز رشید، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور سردار اویس لغاری بھی ملاقات میں شامل تھے۔میاں نواز شریف کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام...

مالک اور مزدور کے باہمی تعلق میں بہتری: یکم مئی کو اسلام آباد میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد ہوگا
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی کو اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مالک اور مزدور کے درمیان تعلق کو بہتر بنانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز دی جائیں گی۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے 7 کروڑ ورکرز میں سے صرف 14 فیصد ریگولر ورکر کی تعریف میں آتے ہیں۔ہماری کوشش ہو گی کہ نجی بائیک رائیڈرز سمیت قانونی تحفظ سے محروم دیگرشعبوں کے ملازمین کو بھی ریگولر ورکر کی تعریف میں لائیں۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی ) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کمیشن کے دیگر ارکان کے...
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنایا، وہ کار میں جیسے ہی ریسٹورنٹ پہنچے تو ملزمان بھی پہنچے اور تشدد کرکے فرار ہوگئے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد کے حملے کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس ایس پی سٹی پولیس کارروائی پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کریں، عامر نواز پر حملے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ وکلاء برادری کو اعتماد میں لیکر تفتیش کو آگے بڑھائیں۔ پولیس کے...
اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج نوجوان کے اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں وفاقی پولیس کے سابق ایس پی سید عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عارف شاہ کا عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ لڑکے کے اغوا میں سابق ایس پی کا کیا کردار ہے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم ایبٹ آباد میں موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ محمد وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مدعی کا چھوٹا بھائی حمزہ 15 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا۔
لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنی جماعت کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزراء اویس لغاری، احسن اقبال اور پرویز رشید بھی پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی معاونت کے لیے سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور سردار اویس لغاری بھی جاتی امرا رائیونڈ میں موجود ہیں۔ میاں نواز شریف ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اسلام آباد: منشیات فروشوں...
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سول سوسائٹی عامر نواز وڑائچ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی آواز میں آواز ملائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی یہ بزدلانہ کارروائیاں حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں، ہم یہ بات واضح کرتے ہیں کہ ایسی سازشوں سے حق گوئی کا سفر نہیں...
سیف سٹی اسلام آباد سی سی ٹی وی اینڈ نیٹ ورک ٹیکنیشن کورس کا انعقاد کرنے جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ہر شہری اس کورس کا حصہ بن سکتا ہے، عمر یا تعلیم کی کوئی قید نہیں ہے، کورس کا دورانیہ 2 ہفتوں پر محیط ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پر ہیکرز کا حملہ، حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری سیف سٹی اسلام آباد کے مطابق اس کورس میں کیمرہ جات اور مختلف آلات کا استعمال کرتے ہوئے تمام قسم کی سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کا ریکارڈ رکھنا سکھایا جائے گا، عوامی اور نجی جگہوں پر سیکیورٹی، حفاظت اور ہر قسم کے حالات سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اینالاگ، آئی...

زندہ انسانوں کو جلانا معمولی نہیں، اسرائیل صرف غزہ تباہ نہیں کررہا بلکہ انسانیت چھین رہا ہے: سوارا بھاسکر
بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم و ناانصافی اور حال ہی میں النصر اسپتال پر کیے گئے حملے میں صحافی سمیت دیگر افراد کے زندہ جل جانے پر خاموشی توڑ دی۔ انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے ایک جذباتی پوسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara) سوارا بھاسکر نے لکھا کہ’میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ اچھے کپڑے پہن کر تیار ہوں، میک اپ کر کے سیلفی پوسٹ کروں، اپنی بیٹی کی کھیلتے ہوئے خوبصورت تصاویرلے کرریلز بناتی ہوں، اپنی اور اہل خانہ کی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں لیکن یہ سب بھی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی ایئر لائن کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی آئی کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا، یورپی یونین کے روٹس بند ہو گئے، برطانیہ بند ہوگیا، لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جب شہباز شریف نے قیادت سنبھالی تو یورپی یونین کے روٹ بحال ہوئے، برطانیہ...
عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی، لاجواب سروس قصہ پارینہ بن گئی، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی ایئر لائن کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے پی آئی کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا، یورپی یونین کے روٹس بند ہو گئے، برطانیہ...
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ گووندا تقریباً 4 دہائیوں سے سنیتا آہوجا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہیں، مگر گزشتہ چند ماہ سے ان کی طلاق سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں۔ اب ان گردش کرنے والی خبروں پر سنیتا آہوجا نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بھارتی میڈٰیا کی رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی بات پر اس وقت تک یقین نہ کریں جب تک کہ میں یا گووندا خود کچھ نہ کہیں کیونکہ لوگ کچھ بھی بولتے ہیں۔ خیال رہے کہ رواں سال فروری سے خبریں سامنے آ رہی ہیں تھیں کہ...
ابتہال پر تقریب میں خلل ڈالنے ،شہرت حاصل کرنے کا الزام لگاکربر طرف کیا گیا وانیا اگروال کو احتجاج کرنے پر رخصت سے 5دن قبل ہی کمپنی چھوڑنے کا کہہ دیا گیا اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کو مائیکرو سافٹ نے برطرف کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر خاتون انجینئر ابتہال ابو سعید نے مائیکرو سافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان پر چیختے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کو اے آئی کے استعمال کی فکر ہے لیکن مائیکرو سافٹ اسرائیلی فوج کو اے آئی ہتھیار فروخت کرتا ہے ، 50 ہزار لوگ مر...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے 20 سالوں میں اپنا پہلا منافع حاصل کرنے کے لیے تیار ہوچکا ہے۔ یہ کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک اہم تبدیلی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے: ایک اور اچھی خبر! الحمدللہ۔ پی آئی اے 20 سالوں میں اپنا پہلا منافع حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک اہم تبدیلی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آگے کا آسمان روشن نظر آرہا ہے، انشاء اللہ! وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کی قیادت میں ٹیم کی کوششوں کی زبردست تعریف بھی کی۔ Another good news!...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا اور چین میں تجارتی جنگ میں شدت آگئی، امریکا نے چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ چین پر آج سے 104 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا، چین کا ٹیرف پر جوابی کارروائی کرنا غلطی تھی، اگر چین معاہدہ کرتا ہے تو ٹرمپ کی جانب سے ریلیف ملے گا۔ پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کا بھی اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 70 ملک امریکی ٹیرف پر بات چیت شروع کرنے کیلئے رابطہ کر چکے، معاہدے ان سے کئے جائیں گے جو امریکا کو فائدہ پہنچائیں اور تجارتی خسارہ پورا کریں، ہر ملک کیلئے تمام آپشن مذاکرات کی میز پر ہیں۔ Post Views: 3

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں بڑی تبدیلی: 20 سال بعد پہلی بار منافع،وزیراعظم کی خواجہ آصف اورانکی ٹیم کومبارکباد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو 20 برسوں کے بعد پہلی مرتبہ منافع ہوا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو پاکستان کی معیشت اور پی آئی اے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے۔ وزیرِ اعظم نے اپنی پوسٹ میں کہا، “الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری! پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 20 برس میں پہلی مرتبہ منافع ہوا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے۔ خوش آئند ہے کہ مستقبل تابناک ہے، انشاء اللہ۔” ...
پیر محمد مظہر سعید شاہ نے سعودی عرب میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے پراکسی کا استعمال ہمارے نوجوان اذہان کو ٹارگٹ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں ہمیں سوشل میڈیا کی یلغار کا سامنا ہے۔ دشمن ہمارے خیالات، نظریات اور اتحاد کو کمزور کر کے ہمیں اندر سے کھوکھلا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ فکری انتشار سے بچنے کے لیے جھوٹی خبروں اور افواہوں سے بچیں اور بغیر تحقیق کے کسی بھی بات پر یقین نہ کریں۔ منفی سوچ اور بدگمانی معاشرے کو توڑ دیتی ہے۔ انتشار کے ماحول میں...
برارکوٹ چوکی کے مقام پر بیرون اضلاع سے آنے والا قیمہ ضبط۔ سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے حکم کے مطابق بیرون اضلاع سے گوشت منگوانا جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی مضر صحت اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کیخلاف کارروائیاں جاری۔ برارکوٹ چوکی کے مقام پر بیرون اضلاع سے آنے والا قیمہ ضبط۔ سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے حکم کے مطابق بیرون اضلاع سے گوشت منگوانا جرم ہے۔ جسے ضبط کر لیا گیا اور متعلقین کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار میر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ بیرون اضلاع سے گوشت لانا جرم...
ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تیزی سے ایک مسجد اور ایک منزلہ رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہائے ہامہ بٹ پورہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تیزی سے ایک مسجد اور ایک منزلہ رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پائر پورہ اور کپواڑہ کے فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر...

’’بائنانس‘‘ کے بانی کی ملاقات، تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہو گا، نوازشریف: پنجاب تیار، مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹرٹیجک ایڈوائزر کے طورپر تقرری کا خیر مقدم کیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے چانگ پنگ ژاؤ کے تقررکو ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت کے اظہار کے لئے معاون اقدام قرار دیا ہے۔ ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اختراعی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی معین آباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ منصور ولد پیر محمد شاہ کے نام سے کرلی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منصور کی ٹانگ پر گولی لگی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ ابتدائی طور پر جھگڑے کے دوران پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے عائد کی جانے والی پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک نے افسران کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے فیصلوں کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت اہم اجلاس میں افسران کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت اجلاس میں تمام ایس ایس پی اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے اور افسران کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں ہدایات...

حکومت نے دریائے سندھ پر نئی 6 کنالز کی تعمیر کے اعلان سے صوبے میں بےچینی پیدا کردی، ناصر الدین محمود
عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) سندھ کے سیکریٹری اور نیشنل آرگنائزنگ کمیٹی (این او سی) کے رکن ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے دریائے سندھ پر نئی 6 کنالز کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کر کے صوبے میں بےچینی پیدا کردی ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ حکومت قوم کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کے مجرمانہ اقدام کی مرتکب ہو رہی ہے۔ سندھ کے عوام کی مرضی کے بغیر کوئی بھی منصوبہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہوگا۔ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتیں سندھ کے عوام کے سوالات کا واضح اور دوٹوک جواب دینے کے بجائے بےمعنی تاویلیں پیش کر رہی ہیں۔انہوں نے...
فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ آصف محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن نے مالی سال 2024 میں 9.3 ارب روپے آپریٹنگ منافع کمایا ہے۔ اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ 21 سال بعد قومی ایئرلائن کو 26.2 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا، قومی ایئرلائن کی تنظیم نو، لاگت اور افرادی قوت میں معقولیت لائی گئی۔ قومی ایئرلائن کا 20 پائلٹس، 40 فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہکیپٹن کےلیے عمر کی حد 50 سال اور فرسٹ آفیسر کےلیے عمر کی حد 40 سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ راستوں کی اصلاح اور مالیاتی نظم و ضبط کے تحت جامع اصلاحات نافذ کی گئیں، قومی ایئرلائن اب نجکاری کے ذریعے مالیاتی کارکردگی سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے۔خواجہ...
ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہواؤں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ ماہرِ موسمیات جواد میمن کے مطابق معتدل شدت کے سسٹم کی وجہ سے کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، شمالی علاقوں میں آج رات سے 13 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 12 اپریل تک آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں آندھی کا بھی امکان ہے۔ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے چند مقامات پر آج سے 11 اپریل کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ میں درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا...
بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بیرون ملک مقیم بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے فون پر بات کرادی گئی۔اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی منشا کے مطابق فیملی ممبرز اور وکلاء سے ملاقات کروائی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی کی بیرون ملک مقیم بیٹوں قاسم اور سلیمان سے گفتگو واٹس ایپ پر کروائی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی اوران کی اہلیہ سے ملاقاتیں انہی لوگوں سے ہوتی ہیں، جن کی وہ اجازت دیتے ہیں، ان کے فیملی ممبرز مہر النسا اور مبشرہ سے ملاقات کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی کی وکلاء علی ظفر، بیرسٹرگوہر، ظہیر عباس، رضیہ سلطان اور علی عمران کی ملاقات کروائی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق بانی سے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اب قومی ایئرلائن کی نجکاری سے حکومت کو فائدہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کی نجکاری: بلیو ورلڈ سٹی کی 10ارب روپے کی بولی مسترد خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں لکھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ نے مالی سال 2024 کے اپنے اکاؤنٹس کی منظوری دے دی ہے، اور 21 سالوں کے بعد اس نے 9.3 بلین کا آپریٹنگ منافع اور 26.2 بلین کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں چاروں اطراف سے اچھی خبریں آرہی ہیں، حکومت پی آئی اے...
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےملاقاتیں کرانے یا روکنے میں ہماراکوئی کردارنہیں، کوئی بیک ڈورڈپلومیسی نہیں چل رہی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ بانی پی ٹی نے اپنے لئے خود مشکلات پیداکی ہیں، این آراونہیں لینا،ڈیل نہیں کرنی توپھراسٹیبلشمنٹ کے پاس کیوں جاتے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ ہم نوازشریف سے ملاقات کے لئے جاتے تھے کئی مرتبہ ملاقات نہیں کرنے دی گئی، صرف ملزم عمران خان قانون کا لاڈلہ نکلا ،جتنی ان کے ساتھ جیل میں ملاقاتیں ہوئی کسی سیاست دان کےساتھ نہیں ہوئیں۔ ایک سوال پر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں کسی امریکی وفدکی ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ایسانہیں کہ نوازشریف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے سے تباہ حال میانمار میں لوگ عمارتیں گرنے کے خوف سے سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں جبکہ مون سون کے موسم میں انہیں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔دس روز قبل آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے ملک کے وسطی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے نمائندے تیتن مترا نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں پُل اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں جبکہ مصدقہ جانی نقصان 3,500 سے تجاوز کر گیا ہے۔ Tweet URL ان کا...
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا بے بنیاد پراپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، جیل حکام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے حکام سے کہا گیا ہے کہ چند عناصر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات نہ کروائے جانے کا جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے۔ جیل حکام کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے سینٹرل جیل راولپنڈی میں ملاقاتیں معمول کے مطابق اور باقاعدگی سیکروائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند عناصر...
راو دلشاد: مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال کیا گیا۔ اس موقع وزیراعلیٰ مریم نواز اورپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلی مریم نوا ز نےچانگ پنگ ژاؤکی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طورپر تقررکا خیر مقدم کیا ،چانگ پنگ ژاؤکا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت کے اظہار کے لئے معاون قراردیا۔ ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل...

اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن میں پاکستان بزنس فورم کا یورپی وفد بھی شرکت کرے گا
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ( او پی ایف ) کی طرف سے تارکین وطن کاروباری شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردئے گئے ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اوورسیز کنونشن سے کلیدی خطاب کریں گے ، صدر پاکستان اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے بھی اوورسیز شرکاء کی ملاقاتیں ترتیب دے دی گئی ہیں ، یورپ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کی قیادت میں یورپی یونین کے مختلف ممالک سے پچاس رُکنی کاروباری شخصیات کا وفد بھی اس اوورسیز کنونشن میں شرکت کرے گا...
طالبان کے زیرِ انتظام افغان عبوری حکومت نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کابل میں افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے شرکت کی اور پاکستان میں افغان شہریوں سے برتاؤ کو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید مذمت پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’...
ویب ڈیسک : حج آپریشن 2025 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور 29 اپریل کو جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز نجی ملکی ائیرلائن آپریٹ کرے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج 2025کے سلسلے میں قبل ازحج آپریشن کے دوران جناح ٹرمینل کراچی سے پہلی حج پرواز نجی پاکستانی ائیرلائن سیرین ائیر کی ای آر 1611کی روانگی 29 اپریل کو رات 10:15 بجے ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ حج پرواز براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی، جس کے ذریعے 285 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے حج کی دوسری پرواز بھی نجی ملکی ائیرلائن ائیربلیوکے ذریعے آپریٹ کی جائے گی، 30 اپریل کو 148عازمین...
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی متعارف کرائی گئی پیرنٹل کنٹرول اپ ڈیٹ کے بعد اب 16 برس سے کم عمر صارفین انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ فیچر استعمال نہیں کر سکیں گے۔ میٹا کا کہنا تھا کہ 16 برس سے کم عمر انسٹاگرام صارفین کو ڈائریکٹ میسجز میں مشکوک تصاویر کو خودبخود دھندلا کر دینے والے فیچر کو بند کرنے کے لیے والدین کی اجازت درکار ہوگی۔ یہ اپ ڈیٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ٹِین اکاؤنٹ سسٹم کی ایک توسیع کا حصہ ہے جس کو گزشتہ ستمبر میں متعارف کرایا گیا تھا (اور 16 برس سے کم عمر کسی بھی صارف کو ڈیفالٹ موڈ پر ٹِین اکاؤنٹ میں شامل کر دیا گیا تھا) جو کسی اکاؤنٹ کو خودبخود پرائیویٹ کر دیتا...
پیو (PEW) ریسرچ سینٹر کی ایک حالیہ رپورٹ میں مصنوعی ذہانت یعنی ’اے آئی‘ کے اثرات پر ماہرین اور عام عوام کی رائے کا موازنہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ’اے آئی‘ کے ماہرین اس ٹیکنالوجی کے بارے میں زیادہ مثبت ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی امریکہ کی معیشت اور ملازمتوں پر اچھا اثر ڈالے گی، جب کہ عام عوام میں اس کے اثرات کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔ ماہرین میں سے 56 فیصد کا خیال ہے کہ آنے والے 20 سالوں میں ’اے آئی‘ کا امریکہ پر مثبت اثر پڑے گا، جب کہ صرف 17 فیصد عوام اسی بات سے متفق ہیں۔ ماہرین زیادہ پر امید ہیں کہ ’اے آئی‘ نہ صرف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار ہائیکورٹ اعتراض کے ساتھ سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ ظہیر عباس اور محمد عثمان گل پیش ہوئے۔(جاری ہے) عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دی گئی درخواست پر فیصلہ ساتھ نہیں لگا ہوا وکیل بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ تو درخواست لیتے بھی نہیں ہم نے کوریئر کے ذریعے درخواست جیل حکام کو بھیجی ہے، دو اپریل کو دی جانے والی درخواست کی کوریئر رسید ہم نے ساتھ منسلک کی ہے۔عدالت نے درخواست...

وفاقی وزیرقانون وانصاف و انسانی حقوق، سینیٹراعظم نذیرتارڑ سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے پروفیسر نکولا لیورا کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) اقوام متحدہ کے اقلیتی امور کے لیے خصوصی نمائندے پروفیسر نکولا لیورا نے منگل کو وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وزارت انسانی حقوق اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور محروم طبقات کے لیے قانونی و ادارہ جاتی تحفظات کو مضبوط بنانے سے متعلق جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق طریقہ کار میں پاکستان کی فعال شمولیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یو این سپیشل پروسیجرز عالمی انسانی حقوق کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔ منگل کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف سے کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر کرپٹوکرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقرر کا خیرمقدم کیا، چانگ پنگ ژاؤ کا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل حب کے طور پر معاون قرار دیا گیا۔ ملاقات...
فائل فوٹو۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے عالمی کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنینس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کےطور پر تقرر کا خیر مقدم کیا گیا اور ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتے بلاک چین ٹیکنالوجی اور گلوبل انٹرپرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کےلیے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔ نواز...

قبلہ اول کی حفاظت، اسلام کی بقا اور فلسطین کی مکمل اور واضح حمائت کیلئے متحد ہونا پڑے گا، جے یو آئی ملتان
جے یو آئی (ف) کے رہنمائوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک صورتحال یہ بھی ہے کہ اقوام متحدہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، او ائی سی کا کردار بھی کوئی قابل ذکر نہیں ہے کہ جس کی تعریف کی جائے، اگر او ائی سی ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی بچوں پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے امت مسلمہ کو آپس کے تمام تر معاملات کو بھلا کر یکجا ہونا...
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں ’نشہ اب نہیں‘کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری جاری ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی پولیس ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیملی کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق گرفتار ملزمان نے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے 2 ہزار 612 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر بھی...
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی چین پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کی چینی حکومت سخت مخالفت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ ٹیرف کے اقدامات کو مزید سخت کرتا ہے، تو چینی حکومت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات اختیار کرے گی ۔ منگل کے روزترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر عائد کردہ ” ریسیپروکل ٹیرف” کا کوئی جواز نہیں اور یہ یکطرفہ دھونس کی ایک واضح مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اختیار کیے گئے جوابی اقدامات اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ ، نیز بین الاقوامی تجارت کے...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے بڑی شرط عائد کردی اور ہدایت کی لائسنس ہولڈرز کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پراہم اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا،میئر کراچی ،آئی جی پولیس ودیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام ہیوی ٹرانسپورٹ ، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز میں ٹریکر ،ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پبلک سروس وہیکلز میں بھی ٹریکر ،ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دیا۔ کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کیلئےرفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی اور بھاری وہلکی گاڑیوں کےڈرائیورز کیلئےرینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔مراد علی شاہ نے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کے بانی اور سابق سی ای او چانگ پنگ ژاو نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال اور اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے چانگ پنگ ژاو کے پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقررکا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچرٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو...
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کا خصوصی طیارہ جو ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہا پیر کی صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد روانہ ہوگیا تھا یہ طیارہ پاکستان ایئر فورس کا "پاکستان ون" طیارہ ہے جو وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے عید کی رات صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ مقامی اسپتال میں داخل ہوئے اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہواﺅں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل شدت کے سسٹم کی وجہ سے کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، شمالی علاقوں میں آج رات سے 13 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.(جاری ہے) پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 12 اپریل تک آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں آندھی کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے چند مقامات پر آج سے 11 اپریل کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ میں درمیانی...
ممبئی(نیوز ڈیسک)ممبئی کی عدالت نے عدم پیشی پر اداکارہ کے وارنٹ جاری کیے۔اداکار سیف علی خان کے خلاف 2012 میں ہونے والے حملہ کیس میں بطور گواہ مسلسل غیر حاضری پر اداکارہ ملائکہ اروڑا اور دیگر کے خلاف عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ پیر کو سیف علی خان سمیت تمام ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی اور غیر حاضر رہے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ مجسٹریٹ کے ایس گھنوار نےملائکہ اروڑہ کے خلاف 5 ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کی کیونکہ اداکار کو پہلے عدالت میں پیش ہونا تھا۔ تاہم اس کے باوجود وہ غیر حاضر رہی اور عدالت نے 15 مارچ کو اداکارہ کے خلاف قابل...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پبلک سروس گاڑیوں سمیت تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سعیدغنی، مکیش چاولہ، ضیاء لنجار، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بھاری و ہلکی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی ہو گا جبکہ شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ لازمی قرار...