خیرپور: صحافی کلہاڑی کے وار سے قتل، کھیت سے لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیرپور کی تحصیل ٹھری میر واہ میں پولیس کو کھیت سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔
ایس ایس پی سمیع اللّٰہ کے مطابق ملنے والی لاش صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہے جنہیں کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔
کرک میں صحافی وسیم عالم قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، کرک پولیس کے مطابق صحافی وسیم عالم کو ان کے والد نے قتل کیا ہے۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا ہے کہا اللّٰہ ڈنو شر کے چہرے پر بھی تشدد کے نشانات ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قریبی دوست کو تفتیش کے لیے تحویل میں لیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عالیہ حمزہ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا
عالیہ حمزہ— فائل فوٹوپی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو آج اسلام آباد میں سول جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
عالیہ حمزہ کی والدہ اور وکیل علی عمران شہزاد عدالت پہنچ گئے ہیں۔
راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔
عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔