کراچی، ڈمپرز ڈرائیورز کا ڈمپرز جلانے کیخلاف سہراب گوٹھ پر احتجاج، ایک ٹریک بند
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی:
یو پی موڑ کے قریب مشتعل افراد کی جانب سے ڈمپرز کو آگ لگانے کے واقعے کے خلاف ڈمپرز ڈرائیورز نے سہراب گوٹھ پر احتجاج شروع کر دیا۔
احتجاج کے باعث آل آصف اسکوائر سے سپر ہائی وے آنے اور جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔
ڈمپرز ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ یو پی موڑ پہنچے اور واقعے کی شدید مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری 11 گاڑیوں کو مختلف مقامات پر نذرِ آتش کیا گیا ہے، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم خود دیکھ لیں گے۔
مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش
پولیس ذرائع کے مطابق، احتجاج کے دوران سہراب گوٹھ سے ٹول پلازہ جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے، تاہم ایک ٹریک تاحال بند ہے۔
دوسری جانب ٹول پلازہ سے سہراب گوٹھ آنے والی سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک بحالی اور مظاہرین سے مذاکرات کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ پولیس کی اضافی نفری موقع پر موجود ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہراب گوٹھ
پڑھیں:
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑکے علاقے کگہ منڑو جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی درجنوں بکریاں مرگئیں۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ منڑو جنگل سرکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت بھادر ولد ملک سعید اور صدام ولد ولی سعید کے ناموں سے ہوئی۔
مقامی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں مرگئیں، زخمیوں کو ہیڈ کواٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد بکریاں چرانے کا کام کرتے ہیں اور وہ ریوڑ لے کر نکلے ہوئے تھے کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا حادثہ پیش آیا۔