پشاور:

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ میں چند ایک مقامات پر گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

مانسہرہ، تورغر، کوہستان، بٹگرام، ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ خیبر، اورکزئی، مہمند، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور پشاور میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ، ٹانک، لکی مروت، کرک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی گرچ چمک اور ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشاور میں گزشہ روز ہلکی بورش ہوئی جبکہ دیر میں سب سے زیادہ 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مالم جبہ میں 11، کالام میں 9، پٹن کوہستان میں 10، سیدو شریف سوات میں 4 اور چترال میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 21، چترال کا 12، دیر بالا کا 9، کالام کا 7 اور مالم جبہ کا 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کا 23 اور بنوں کا درجہ حرارت 22 ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ بارش کا امکان ہے

پڑھیں:

3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک

جان شیر: اپردیر کے مختلف علاقوں میں 3دن سے بارش اور ژالہ باری ،میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ،پہاڑوں پر موسم سرد ہوگیا، دوسری جانب باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک ہوگئے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق اپردیر مختلف علاقوں میں تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہورہی ہے،  میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ،پہاڑوں پر موسم سرد ہوگیا،  چترال کی طرف جانے والوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرواہے اپنے مویشیوں سمیت کھلے علاقے میں موجود تھے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 50 مویشی بھی ہلاک ہوگئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار

متعلقہ مضامین

  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسلا دھار بارش، ژالہ باری کی پیشگوئی