آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی مضر صحت اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کیخلاف کارروائیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
برارکوٹ چوکی کے مقام پر بیرون اضلاع سے آنے والا قیمہ ضبط۔ سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے حکم کے مطابق بیرون اضلاع سے گوشت منگوانا جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی مضر صحت اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کیخلاف کارروائیاں جاری۔ برارکوٹ چوکی کے مقام پر بیرون اضلاع سے آنے والا قیمہ ضبط۔ سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے حکم کے مطابق بیرون اضلاع سے گوشت منگوانا جرم ہے۔ جسے ضبط کر لیا گیا اور متعلقین کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار میر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ بیرون اضلاع سے گوشت لانا جرم ہے، ان ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بیرون اضلاع سے آزاد کشمیر لانے والے قیمہ کو برارکوٹ چوکی کے مقام پر ناکہ لگاتے ہوئے ضبط کر لیا ہے اور متعلقین کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔غیر معیاری اشیائے خوردونوش کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرون اضلاع سے
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ کے نویں میچ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔
اسکواڈ:
پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام-کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عاکف جاوید، عبید شاہ