اپنے پیغام میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ آپ قرضے اتارنے کی بات کرتے ہیں، ہم حقوق کے استرداد کی بات کرتے ہیں۔ آپ وسائل نکالنے کی بات کرتے ہیں، ہم وسائل پر اختیار کی بات کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیا ہمیں وہی حق ملے گا جو باقی پاکستانیوں کو حاصل ہے؟ کیا ہماری زمینوں سے نکلنے والی دولت، ہمیں تعلیم، صحت، روزگار، اور خودمختاری دے گی؟ یا ہمیں صرف نعرے، وعدے، اور استحصال ہی ملے گا؟ اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام جمعہ والجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے، وزیر اعظم، ریاستی ادارے اور گلگت بلتستان کے عوام کے نام جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے پہاڑ صرف پتھر نہیں، یہ ہماری تاریخ، ہماری غیرت اور ہماری شناخت کا نشان ہیں، گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے معدنیات نکال کر قرضے اتارنے کا خواب دیکھنے سے پہلے ایک لمحہ رک کر یہ سوچیئے کہ کیا ان وسائل پر گلگت بلتستان کے عوام کا حق نہیں؟، کیا ہم ہماری سرزمین صرف تمہارے معاشی بحران کی قربانی دینے کیلئے رکھی گئی ہے؟۔ اپنے پیغام میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ آپ قرضے اتارنے کی بات کرتے ہیں، ہم حقوق کے استرداد کی بات کرتے ہیں۔ آپ وسائل نکالنے کی بات کرتے ہیں، ہم وسائل پر اختیار کی بات کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیا ہمیں وہی حق ملے گا جو باقی پاکستانیوں کو حاصل ہے؟ کیا ہماری زمینوں سے نکلنے والی دولت، ہمیں تعلیم، صحت، روزگار، اور خودمختاری دے گی؟ یا ہمیں صرف نعرے، وعدے، اور استحصال ہی ملے گا؟

انہوں نے کہا کہ اگر ریاست واقعی مخلص ہے تو سب سے پہلے گلگت بلتستان کو آئینی شناخت، مکمل اختیارات، اور وسائل پر مقامی کنٹرول دیا جائے۔ پھر بات ہو گی کہ کیسے یہ خطہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے ترقی کا مینار بن سکتا ہے اور بیرونِ ملک سے آنے والی کمپنیز سے شراکت داری کی جاسکتی ہے۔ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ میری اپیل ہے اس حوالے سے گلگت بلتستان کے باشعور افراد سے، تعلیم یافتہ و ہونہار لوگوں سے، وکلاء و وزراء اور عہدیداروں سے کہ سب اپنے اپنے پلیٹ فارمز پر اس خاک کی امانت داری میں کوتاہی نہ بھرتیں اور لوگوں کے حقوق کو پائمال ہونے سے بچائیں اور اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے گلگت بلتستان کے کی بات کرتے ہیں کیا ہم ملے گا کہا کہ

پڑھیں:

کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 39 اور شدت 47 جیسی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے، عطاء اللہ
  • وسائل کے تحفظ کیلئے آغا راحت کا بیان حقیقت پر مبنی ہے، عارف قنبری
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت کے مخلص و بہادر رہنماء ہیں، علامہ علی حسنین
  • ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری