بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی چین پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کی چینی حکومت سخت مخالفت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ ٹیرف کے اقدامات کو مزید سخت کرتا ہے، تو چینی حکومت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات اختیار کرے گی ۔

منگل کے روزترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر عائد کردہ ” ریسیپروکل ٹیرف” کا کوئی جواز نہیں اور یہ یکطرفہ دھونس کی ایک واضح مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اختیار کیے گئے جوابی اقدامات اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ ، نیز بین الاقوامی تجارت کے معمول کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں، جو کہ بالکل جائز ہیں۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر ٹیرف میں اضافے کی دھمکی غلطی پر ایک اور غلطی ہے اور یہ امریکی غندہ گردی کے رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کرتی ہے جسے چین ہرگز قبول نہیں کرے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اپنی ضد پر اڑا رہا تو چین اس کا مقابلہ کرے گا۔بیان کے مطابق چین اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے اور نہ ہی تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل ہے ۔

چین سے معاملات طے کرنے کے لئے دباؤ اور دھمکیاں درست طریقہ کار نہیں ۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست کرے، چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات کو منسوخ کرے، چین پر اقتصادی اور تجارتی دباؤ کو روکے اور چین کے ساتھ باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ چین پر

پڑھیں:

مہلت ختم، اقدامات سخت، پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کے انخلا کا عمل مزید تیز

 حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد  پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز 18 اپریل 2025 بروز جمعہ کو 5030 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے پاکستان سے اپنے وطن افغانستان واپس روانہ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 971,969 غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ حکومتی حکام کے مطابق غیر قانونی رہائش پذیر افراد، غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔ تاہم، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انخلاء کے عمل کو باعزت اور منظم انداز میں یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی بدسلوکی یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔ مزید برآں، حکومتِ پاکستان کی جانب سے واپس جانے والے افراد کے لیے خوراک اور صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ ان کے سفر اور واپسی کو سہل اور محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • نوبل انعام یافتہ اور درجنوں دیگر ماہرین اقتصادیات کا امریکی ٹیرف پالیسیوں کی مخالفت میں اعلامیہ
  • امریکہ کے اندھا دھند محصولات کے اقدامات غلط ہیں،یونیڈو
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کو ہدف بنانے کے امریکی اقدامات کی سخت مخالفت
  • چین کا امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات کے جواب میں الزام تراشی بند کرنے کا مطالبہ
  • مہلت ختم، اقدامات سخت، پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کے انخلا کا عمل مزید تیز